امجد زمان

امجد زمان

Share

Accounts Finance and internal audit consultant Bodybuilding Training, MMA Special Training, Boxing Group Training & Personal Boxing Training Training

19/07/2026

اسلام میں دو طرح کے حقوق ہیں۔ ایک *حقوق اللہ* اور دوسرا *حقوق العباد* حقوق العباد میں لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک اور لوگوں کی عزت کرنا اور لوگوں کو تکلیف نہ دینا شامل ھے۔

* روح کے زخم سب سے خطرناک ہیں*
ہم اکثر جسمانی زخموں کا خیال رکھتے ہیں تھوڑی سی چوٹ لگے تو فوراً دوا لیتے ہیں لیکن زبان سے کسی کا دل دکھا دیں، طنز کر دیں، بے عزت کر دیں تو اس کا مداوا نہیں کرتے۔
جسم کے زخم کی ہزاروں دوائیاں بازار سے مل جاتی ہیں، مگر روح کے طبیب بازار سے نہیں ملتے ایک بار جو بات دل پر لگ جائے وہ عمر بھر نہیں بھولتی

*حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں*
حقوق العباد صرف بڑے کاموں کا نام نہیں یہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں ہے جسے

کسی کا راستہ نہ روکنا
کسی کی غیبت نہ کرنا
وعدہ پورا کرنا
پڑوسی کا خیال رکھنا
ملازم کے ساتھ نرمی سے پیش آنا

سوشل میڈیا پر کسی کو شرمندہ نہ کرنا۔(سوشل میڈیا پر میری وجہ سے کسی کی دل ازاری ہوئی ہو تو میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مجھے معاف کر دیں)

اللہ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنے والا، نرم دل اور باعمل مسلمان بنائے۔ آمین 🤲

امجد زمان

17/06/2026

اس خاتون کی درخت کو کچھ لوگ کاٹنا چاہتے تھے جبکہ اس 🌲 درخت کو خاتون کاٹنے سے بچانا چھاہتی تھی کیونکہ وہ سمجھتی تھی کہ یہ درخت ان کی کلچرل کا ایک حصہّ ھے۔

کچھ لوگ کلہاڑیاں لے کر آئے تھے۔ ارادہ تھا کہ اس صدیوں پرانے درخت کو جڑ سے اکھاڑ دیں ان کے لیے یہ بس لکڑی تھی، ایندھن تھا لیکن یہ خاتون درخت سے لپٹ گئی آنکھوں میں آنسو اور سینے میں آگ لے کر کھڑی ہو گئی کیونکہ وہ جانتی تھی یہ درخت ان کی دادی کی کہانیاں سنتا تھا۔ اس کی چھاؤں میں بچے کھیلتے تھے۔ اس کے پھل سے پورا گاؤں سیر ہوتا تھا۔ یہ درخت ان کی ثقافت، ان کی شناخت، ان کی مٹی کا زندہ ثبوت تھا۔

یہ خاتون سمجھتی ھے کہ جب ایک قوم اپنا درخت کٹتا دیکھ کر خاموش رہ جائے تو وہ قوم اپنی جڑیں خود کاٹ دیتی ہے۔

آج یہ خاتون ہمیں بتا گئی کہ مزاحمت ہمیشہ بندوق سے نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی بس ایک درخت کو گلے لگانے سے بھی ہو جاتی ہے 🌲

29/05/2026

اسرائیل خطے میں شیعہ-سنی تقسیم کو ہوا دے کر اپنا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ ان کے خیال میں اگر مسلم ممالک آپس میں الجھے رہیں گے تو فلسطین کا مسئلہ پیچھے چلا جائے گا اور اسرائیل کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ "تقسیم کرو اور حکومت کرو" والی پالیسی کا ذکر بھی اسی تناظر سے ملتا ھے۔

29/05/2026

مہنگائی واقعی عام آدمی کے لیے سب سے بڑا بوجھ بن گئی ہھے روزمرہ کی چیزیں آٹا، دال، بجلی، گیس پیٹرول ہر چیز کے ریٹ بڑھ رہے ہیں ایسے حالات میں بجٹ بنانا بھی ایک جنگ لگتا ہے مختصرن ایسے حالات میں سستی صرف عام آدمی کی زندگی راہ گئی ھے۔

24/05/2026

مضبوطی کا معیار اس لیول پرھونا چاھیے کہ چلنے والی تیز ھواۓ اور طوفان بھی کچھ نہ بگاڑ سکے۔ یعنی کسی بھی چیز کی اصل طاقت اس کی بنیاد میں ہوتی ہے اگر بنیاد گہری، ٹھوس اور معیاری طور پر بنی ھوی ہو تو اوپر کا ڈھانچہ ہر قسم کے دباؤ کو جھیل جاتا ہے۔

Photos from ‎امجد زمان‎'s post 04/10/2016

MMA & Kick Boxing Classes going on at Fitness Planet Join us. (Martial Arts Coach SHABAB)

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Dubai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Abuhail Atrium Residence Mezzanine Floor
Dubai
00971