09/07/2026
سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے سلیکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے والے فاسٹ باؤلرز آخر کب نظر آئیں گے؟
نیاز خان، موسیٰ خان مشتاق کلہوڑو، اور محمد عمر جیسے بولرز، جن کا رن اَپ اچھا ہے، ایکشن اچھا ہے، دونوں طرف گیند سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ریڈ بال ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کر رہے ہیں، وہ نہ صرف قومی ٹیم کی سلیکشن سے دور ہیں بلکہ فاسٹ باؤلنگ کیمپ میں بھی نظر نہیں آتے۔
دوسری طرف جونیئر سطح کے کئی ایسے لڑکے مواقع حاصل کر رہے ہیں جن کی ڈومیسٹک پرفارمنس ان کے مقابلے میں کچھ خاص نہیں۔
سوال صرف اتنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی اور مسلسل کارکردگی آخر سلیکٹرز کی نظر میں کب آئے گی؟
عاقب جاوید صاحب، ان کھلاڑیوں کو بھی ایک موقع دے کر ضرور دیکھیں۔ شاید انہی میں سے پاکستان کو وہ فاسٹ باؤلر مل جائے جس کی ہمیں تلاش ہے۔
میرٹ اور پرفارمنس کو ترجیح دیں، یہی پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے بہتر ہے۔ 🇵🇰🏏
09/06/2026
🏏🇵🇰 عبدالقادر صاحب مرحوم— گوگلی کے جادوگر، پاکستان کرکٹ کے عظیم لیجنڈ
آج 6 ستمبر پاکستان کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کی برسی ہے۔ وہ 6 ستمبر 2019 کو ہم سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہوگئے، لیکن ان کا جادو آج بھی کرکٹ کی تاریخ میں زندہ ہے۔ ❤️
عبدالقادر گوگلی، فلپر، لیگ بریک اور ٹاپ اسپن کے ماسٹر تھے۔ پاکستان کے سابق کپتان عمران خان انہیں اپنا ’’میچ وننگ باؤلر‘‘ قرار دیتے تھے، جبکہ آسٹریلیا کے عظیم لیگ اسپنر شین وارن بھی عبدالقادر کے فن سے متاثر تھے۔
📊 شاندار کیریئر ریکارڈ:
🏏 ٹیسٹ: 67 میچز، 236 وکٹیں، 15 فائیو وکٹ ہالز اور 5 مرتبہ میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں۔
🏏 ون ڈے: 104 میچز، 132 وکٹیں۔
🏏 فرسٹ کلاس: 209 میچز، 960 وکٹیں، 75 فائیو وکٹ ہالز اور 21 مرتبہ میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں۔
👐 ٹیسٹ میں 15 کیچز جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 83 کیچز بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
ٹیسٹ میں ان کی بہترین باؤلنگ 9/56 تھی، جبکہ 1987 میں انگلینڈ کے خلاف صرف تین ٹیسٹ میچز میں 30 وکٹیں حاصل کرنا ان کے عظیم کارناموں میں شامل ہے۔
💚 عبدالقادر صاحب صرف ایک نام نہیں، پاکستان کرکٹ کا ایک سنہری باب تھے۔
اللہ تعالیٰ عبدالقادر مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲
🇵🇰🏏
09/06/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
پاکستان انڈر-19 ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر عبیداللہ اکرام راجہ کی ہمشیرہ محترمہ کفل گڑھ، آزاد کشمیر میں انتقال کر گئی ہیں۔
ڈاکٹر عبیداللہ اکرام راجہ اس وقت پاکستان انڈر-19 ٹیم کے ساتھ انگلینڈ میں موجود ہیں۔ اللہ پاک انہیں اور تمام اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور حوصلہ عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
09/05/2026
عمر کی شام آ گئی، خبر ہی نہ ہوئی،
وہ جو کل کی بات تھی، گزر گئی
09/04/2026
🇵🇰🏏 پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد بھائی — ایک شاندار کرکٹ سفر 👏
پاکستان کے عظیم آف اسپنرز میں شمار ہونے والے توصیف احمد نے اپنے دور میں پاکستان کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں شاندار خدمات انجام دیں۔ ان کا سب سے نمایاں پہلو ان کا شاندار فرسٹ کلاس ریکارڈ ہے۔
🏏 فرسٹ کلاس: 176 میچز، 697 وکٹیں، 45 مرتبہ 5 وکٹیں، 7 مرتبہ 10 وکٹیں
🇵🇰 ٹیسٹ: 34 میچز، 93 وکٹیں، بہترین 6/45
🌍 ون ڈے: 70 میچز، 55 وکٹیں، بہترین 4/38
🏏 فرسٹ کلاس بیٹنگ میں 1,944 رنز، بہترین 77 ناٹ آؤٹ۔
⭐ تاریخ کا ایک یادگار لمحہ:
1986 کے شارجہ فائنل میں بھارت کے خلاف جاوید میانداد کے تاریخی چھکے سے پہلے توصیف احمد نے آخری اوور میں اہم سنگل لے کر میانداد کو دوبارہ اسٹرائیک دی، اور پھر چیتن شرما کی آخری گیند پر وہ تاریخی چھکا لگا جسے آج بھی کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین لمحات میں شمار کیا جاتا ہے۔ 🇵🇰🔥
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی توصیف احمد نے پاکستانی کرکٹ سے اپنا تعلق برقرار رکھا اور کوچ، ٹیلنٹ ہنٹ اور سلیکشن کے شعبوں میں ذمہ داریاں نبھائیں، جبکہ قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر بھی رہے۔
ایک شاندار آف اسپنر، ایک محنتی کرکٹر اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایک قابلِ احترام نام۔ ❤️🇵🇰
توصیف احمد بھائی کو سلام! 👏🏏
🇵🇰🏏
09/02/2026
آخر یہ وہی ٹیم ہے جس نے گورے کے ایجاد کردہ کھیل کو وینٹی لیٹر پر پہنچا دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ کی حالت دیکھ کر لگتا ہے، دعوت نہیں… فاتحہ خوانی کا وقت ہے💔🏏
09/02/2026
🇧🇩🔥 توحید ہردوئے نے تاریخ رقم کر دی!
بنگلہ دیش کے بیٹر توحید ہردوئے نے جنوبی افریقہ A کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 350 رنز بنا ڈالے۔ 💯💯💯
481 گیندوں پر 350*، 27 چوکے اور 10 چھکے! 🏏🔥
اس تاریخی اننگز کے ساتھ ہردوئے نے تمیم اقبال کا 334 رنز کا ریکارڈ توڑ کر بنگلہ دیش کا نیا فرسٹ کلاس ریکارڈ قائم کر دیا۔
09/02/2026
🇵🇰🏏 اور سارے فارغ پاکستان کرکٹ کے ساتھ یہ کیسا مذاق ہو رہا ہے؟
پی سی بی نے کھلاڑیوں، کوچز اور سلیکشن کے ساتھ جو کچھ کیا، وہ اس وقت میڈیا اور سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع ہے۔ سیریز کے دوران اتنی بڑی تبدیلیاں کسی پروفیشنل کرکٹ بورڈ کے لیے انتہائی غیر معمولی اور بچکانہ فیصلہ ہے۔
سوال یہ ہے کہ اگر سرجری ہی کرنی تھی تو صرف کھلاڑیوں اور کوچز کی کیوں؟ چیئرمین پی سی بی، عاقب جاوید، وہاب ریاض اور وہ بیوروکریسی بھی جواب دہ ہونی چاہیے جس کے فیصلوں نے پاکستان کرکٹ کو اس مقام تک پہنچایا۔
مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ جن کھلاڑیوں کو متبادل کے طور پر انگلینڈ جیسی مشکل کنڈیشن میں بھیجا گیا، ان میں کئی ایسے ہیں جن کا فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ ہی نہ ہونے کے برابر ہے—کسی نے ایک، کسی نے دو اور کسی نے چار فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔ زیادہ تر ٹی20 کے اوسط درجے کے پرفارمرز ہیں۔ کیا ایسے کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں بھیج کر ہم پاکستان کرکٹ کا مستقبل بنائیں گے؟
اور سب سے بڑی ناانصافی لیفٹ آرم لیگ اسپنر علی اور بولنگ کوچ عمر گل کے ساتھ ہوئی، جنہوں نے اپنی ذمہ داری کے مطابق کارکردگی دکھائی، مگر اس کے باوجود پسند اور ناپسند کی بنیاد پر فیصلوں کی زد میں آئے۔
مسئلہ صرف کھلاڑی نہیں، پورا سسٹم ہے۔
جب تک فیصلے میرٹ، مستقل مزاجی اور پروفیشنل سوچ کے بجائے پسند و ناپسند اور تجربات کی بنیاد پر ہوتے رہیں گے، پاکستان کرکٹ کا بحران ختم نہیں ہوگا۔
🇵🇰 پاکستان کرکٹ کو تجربات نہیں، میرٹ اور مکمل نظام کی اصلاح چاہیے۔
08/31/2026
بریکنگ :
محمد رضوان ، سلمان آغا ، امام الحق ، علی عثمان ، عامر جمال ، اویس ظفر اوور خرم شہزاد ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز
صائم ایوب ، عبداللہ فضل، عرفات منہاس ، محمد عمران جونئیر ، سعد بیگ ، عمران رندھاوا، رضا اللہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل