بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point

بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point بلوچستان پوائنٹ، ہمارا مقصد سچائی کو عام کرنا اور بلوچستان کی اصل شناخت دنیا کے سامنے لانا ہے۔

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیاکوئٹہ، 23 ستمبر 2026پشتون کلچر ڈے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پشتون برادری کو مب...
23/09/2026

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا

کوئٹہ، 23 ستمبر 2026

پشتون کلچر ڈے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پشتون برادری کو مبارکباد

پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا اہم اور خوبصورت حصہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پشتون ثقافت میں مہمان نوازی، رواداری، بہادری، بھائی چارہ اور انسان دوستی کی اعلیٰ روایات نمایاں ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے، یہی تنوع صوبے کی اصل خوبصورتی اور قوت ہے، میر سرفراز بگٹی

پشتون برادری نے بلوچستان کی سماجی، ادبی، سیاسی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ثقافتی ورثے کا تحفظ نئی نسل کو اپنی تاریخ، اقدار اور شناخت سے جوڑنے کا ذریعہ ہے، میر سرفراز بگٹی

تمام ثقافتوں، زبانوں اور روایات کا احترام اور فروغ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

پشتون کلچر ڈے امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور رواداری کے فروغ کا پیغام ہے، میر سرفراز بگٹی

*کہاں ہے وہ قلعہ عبداللہ کے بڑے بڑے کمانڈرز سیاسی اور قبائلی معتبرین ۔* گلستان کے لیے منظور گیس پائپ لائن منصوبے کے پائپ...
23/09/2026

*کہاں ہے وہ قلعہ عبداللہ کے بڑے بڑے کمانڈرز سیاسی اور قبائلی معتبرین ۔*

گلستان کے لیے منظور گیس پائپ لائن منصوبے کے پائپ کئی سال پڑے رہنے کے بعد اب اٹھا کر کہیں اور لے جائے جا رہے ہیں شاید حکومت اسے ہم جیسے دوسرے درجے کے شہریوں پر ضائع کرنے کی بجائے پنجاب کے اعلی درجے کے لیے لے جایا جارہا ہے قلعہ عبداللہ کے نمائندوں ایم این اے محمود خان اچکزئی سینیٹر عبدالشکور خان اچکزئی اور ایم پی اے زمرک خان اچکزئی کو نوٹس لینا چاہیے

نوشکی: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحقنوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پول...
22/09/2026

نوشکی: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی شناخت محمد یاسر پرکانی اور عبد الرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد جاں بحق اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

حکومتِ بلوچستان، محکمہ صحت نے سرکاری ملازمین اور ان کے زیرِ کفالت اہلِ خانہ کے علاج کے لیے Panel Hospitals کی نظرثانی شد...
22/09/2026

حکومتِ بلوچستان، محکمہ صحت نے سرکاری ملازمین اور ان کے زیرِ کفالت اہلِ خانہ کے علاج کے لیے Panel Hospitals کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کر دی ہے۔

(بلوچستانپوائنٹ نیوز) بی وائی سی کی رہنما گلزادی بلوچ کو ق ت ل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ا...
21/09/2026

(بلوچستانپوائنٹ نیوز) بی وائی سی کی رہنما گلزادی بلوچ کو ق ت ل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون کی عدالت میں مچھ پولیس تھانے میں درج قاضی محمد اعظم کے ق ت ل کی ایف آئی آر میں نامزد بی وائی سی کی رہنماء کو جج قادر شاہ بخاری نے جرم ثابت ہونے پر عمر قید سنا دی جبکہ مفرور ملزمان کی حد تک مقدمہ سردخانے میں رکھ دیا گیا ۔

نوشکی, سیکورٹی فورسز شہر میں داخل ، دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کی ہدایت شہر میں دکان اور کاروباری مراکز بند تاہم اس حو...
21/09/2026

نوشکی, سیکورٹی فورسز شہر میں داخل ، دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کی ہدایت شہر میں دکان اور کاروباری مراکز بند تاہم اس حوالے سے کوئی وجوہات سامنے نہیں اسکی،

کوئٹہ/ فائرنگکوئٹہ: سریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق، ڈی ایس پی سریا...
21/09/2026

کوئٹہ/ فائرنگ

کوئٹہ: سریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق، ڈی ایس پی سریاب طالب حسین
جاں بحق افراد کی شناخت غلام سرور اور بہاول کے نام سے ہوئی، ڈی ایس پی

کوئٹہ: مقتول غلام سرور نے فائرنگ کرکے بہاول کو قتل کیا، ڈی ایس پی سریاب طالب حسین

کوئٹہ: مسلح افراد نے غلام سرور سے اسلحہ چھین کر اسے بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا، ڈی ایس پی

کوئٹہ: واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ڈی ایس پی سریاب طالب حسین

21/09/2026

غلام حیدر کرد کی لواحقین کی پریس کانفرنس

21/09/2026
اہم سرکاری نوٹس — دوہری ملازمت کے کیسزمحکمہ صحت، حکومتِ بلوچستان کی جانب سے دوہری ملازمت (Dual Employment) کے کیسز میں م...
21/09/2026

اہم سرکاری نوٹس — دوہری ملازمت کے کیسز

محکمہ صحت، حکومتِ بلوچستان کی جانب سے دوہری ملازمت (Dual Employment) کے کیسز میں ملوث قرار دیے گئے کنٹریکچوئل افسران/ملازمین کے حوالے سے حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں متعلقہ افسران پر مقررہ ریکوری/جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ رقم فوری طور پر سرکاری خزانے میں جمع کرائیں اور رسید محکمہ صحت کے متعلقہ شعبے میں جمع کروائیں۔

نوٹس میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں معاملہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کو بھجوایا جا سکتا ہے، جہاں سرکاری واجبات کی وصولی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

PRQ No. 1469/20-09-2026
Health Department, Government of Balochistan

Address

Quetta

Telephone

+923003888633

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share