السلام علیکم!
میرے تمام آزاد کشمیر، خصوصاً مظفرآباد کے والی بال سے محبت کرنے والے شائقین، کھلاڑیوں اور کھیل سے وابستہ افراد سے ایک مخلصانہ گزارش ہے۔
اگر ہم اپنے لوکل پلیئرز کو سپورٹ کریں تو یہ نہ صرف موجودہ کھلاڑیوں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مظفرآباد ریجن کا والی بال آہستہ آہستہ زوال کا شکار ہو رہا ہے اور نئے باصلاحیت لڑکے اس کھیل کی طرف کم آ رہے ہیں۔
اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے بعض سینئر کھلاڑی معمولی مالی فائدے کے لیے اپنی اصل پوزیشن اور حیثیت کو قربان کر دیتے ہیں۔ ایسے کھلاڑی جو اپنی ٹیموں کے اہم سنٹر یا مین پلیئر ہوتے ہیں، چند ہزار روپے زیادہ ملنے پر دوسری ٹیموں میں جا کر جھنڈی کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ان کی اپنی ویلیو متاثر ہوتی ہے بلکہ جونیئر پلیئرز کے سامنے بھی ایک غلط مثال قائم ہوتی ہے۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ باہر سے آنے والے بعض اوپن پلیئرز، جنہیں اپنے علاقوں میں شاید اتنی اہمیت نہ دی جاتی ہو، یہاں آ کر مرکزی کردار ادا کرتے ہیں جبکہ ہمارے اپنے باصلاحیت مقامی کھلاڑی جھنڈی کھیلنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ مقصد کسی مخصوص علاقے یا کھلاڑی پر تنقید کرنا نہیں بلکہ اپنے مقامی ٹیلنٹ کے حق میں آواز بلند کرنا ہے۔
اگر ہمارے سینئر پلیئرز لوکل کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کریں تو جونیئرز کو بھی آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔ انہیں یہ پیغام نہیں ملنا چاہیے کہ چند ہزار روپے کے لیے اپنی حیثیت اور معیار کو قربان کرنا ہی کامیابی کا راستہ ہے۔
ہم سب کے سامنے احسن ملہو جیسے نوجوانوں کی مثال موجود ہے۔ اگر وہ بھی وقتی فائدوں کو ترجیح دیتے تو شاید آج اس مقام تک نہ پہنچ پاتے۔ کامیابی ہمیشہ مستقل مزاجی، معیار اور خود اعتمادی سے حاصل ہوتی ہے۔
تمام سینئر کھلاڑیوں، منتظمین اور والی بال سے محبت کرنے والوں سے گزارش ہے کہ والی بال کی عزت کریں۔ یہ وہ کھیل ہے جس نے ہمیں پہچان، عزت اور مقام دیا ہے۔ اگر کسی کھلاڑی کو اپنی خدمات کا بہتر معاوضہ چاہیے تو وہ کھل کر بات کرے، لیکن اپنے اصل کردار اور معیار کو برقرار رکھے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط اور مثبت مثال قائم ہو سکے۔
آئیں مل کر اپنے لوکل پلیئرز کو سپورٹ کریں، انہیں مواقع دیں اور مظفرآباد و کشمیر کے والی بال کا کھویا ہوا معیار دوبارہ بحال کریں۔
Muzaffarabad shooting volleyball
Vollyball videos matches
Live and best players videos🏐
04/04/2026
والی بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ🏐
فخرے مظفرآباد فخرے کشمیر
(ببلو) کو شادی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں ❤️
اللہ پاک ازاوجی زندگی میں برکتیں اور خوشیاں نصیب فرمائے آمین 🤲 ثم آمین❤️
08/01/2026
ڈسٹرکٹ چمپئین شپ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل مقابلہ
💰 وننگ پرائز: 50,000 روپے
تمام معزز مہمانوں، کھیل سے محبت کرنے والوں اور نوجوانوں کو
📍 کو لنگرپورہ گراؤنڈ میں شرکت کی پُرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔
آئیں، کھیل کے جذبے کو فروغ دیں اور فائنل میچ کے سنسنی خیز لمحات کا حصہ بنیں۔
✨ آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہوگی ✨
منجانب انتظامیہ
سڈنی سٹیڈیم لوہرکوٹ آزاد کشمیر مینپ والی بال کا میلہ چوہدری عارف صاحب کے سنگ ۔۔کامیاب ایونٹ کروانے پر مبارکباد❤️🏐🔥
چوہدری حسام ساجد🔥
احسن ملہو پہاڑاں نا شہزادہ🔥🏐
26/06/2025
اللہ جسے چاہے اسے ملتی ہے مظفرؔ
عزت کو دکانوں سے خریدا نہیں جاتا!
چیمپئن آف فیروز دین شہید شوٹنگ بال ٹورنامنٹ لوئر کوٹ 2025!
2019 میں چوہدری عارف صاحب اینڈ کمپنی نے لوئر کوٹ کے مقام پر پہلی دفعہ ٹورنامنٹ کروایا تھا گراؤنڈ پہنچنے پر ٹیم مشٹمبہ کا فقید المثال استقبال کیا گیا تھا اور تب سے ہر بندہ کی خواہش تھی یہ ٹورنامنٹ ببلو جیتے اور تب سے لیکر آج تک ہر ٹورنامنٹ میں ہر بچہ، بوڑھے، جوان سے ایک ہی بات سننے کو ملتی تھی "ببلو مھاری خواہش ہے یو ٹورنامنٹ توں جیتا".
آج الحمداللہ دوسری دفعہ لگاتار مظفرآباد کا بہترین اور تگڑا ٹورنامنٹ جیتنے پر عباالجبار شہید کلب مشٹمبہ کو دلی مبارکباد!
تمام احباب، دوستوں، چاہنے والوں کا تعاون اور حوصلہ افزائی کا شکریہ، یہ عزتیں، یہ رونقیں آپ لوگوں کے دم سے ہیں.
سب پر سلامتی ہو❤️
26/11/2024
آج 26 نومبرچوہدری محسن فاروق سموٹ کی برسی کا دن ھے سب بھائیوں سے درخواست ہے ایک دفعہ سورہ فاتحہ پڑھ کر بخشش کی دعا کر دیں ﷲ پاک
چوہدری محسن فاروق سموٹ کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین
18/11/2024
Ch Mubashir bhai👑
14/10/2024
عبدالجبار شہید کلب مُشٹنبہ کو میرا سرو کے مقام سے آل پاکستان اوپن سپر
4 ٹورنمنٹ جیتنے پر مبارکباد ✌️
اس ٹیم میں مظفرآباد کے لوکل پلیئرزاور ایک مہمان پلیئر شامل تھا جبکہ سامنے
دو پنجاب کی اچھی سیٹنگ تھیں جن میں 5 5 پنجاب کے پلیئرز کھیل️ رہے
تھے✌️🏆
Mubashar Chaudhary
Ch Usama Khurshid
Fa Dii
Raja Daniyal Umar
Baseer Abbasi
Hasnat Kayani
🎉
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
London
E174SA