Account Number 0574040100005934
Jk bank Kheribal
Muneer Ahmad Khan
رکھ براہ، اننت ناگ کے ایک غریب اور محنت کش خاندان پر آج ایسی قیامت ٹوٹی جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔
مُنیر حسن چارا ولد عزیز اللہ چارا ساکن رکھ براہ کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اُن کے خوابوں، امیدوں اور برسوں کی جمع پونجی کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔
اس ہولناک آتشزدگی میں گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا، جن میں بستر، کپڑے، برتن، راشن، چاول کا ذخیرہ اور روزمرہ استعمال کی ہر ضروری چیز شامل ہے۔ گھر کے معصوم بچے اور اہل خانہ کھلے آسمان تلے بے بسی کی تصویر بنے کھڑے ہیں۔ اُن کی آنکھوں میں خوف، درد اور بے یقینی صاف دیکھی جا سکتی ہے۔
اسلام ہمیں مصیبت زدہ اور پریشان حال لوگوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
*"جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کرے، اللہ تعالیٰ اُس کی ضرورت پوری فرماتا ہے۔"*
آج مُنیر احمد چارا اور اُن کا خاندان ہماری توجہ، تعاون اور ہمدردی کے منتظر ہیں۔ یہ وقت صرف افسوس کرنے کا نہیں بلکہ عملی مدد کرنے کا ہے۔ اہلِ علاقہ، مخیر حضرات، سماجی تنظیموں اور ضلعی انتظامیہ سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اس متاثرہ خاندان کی مالی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر مدد کریں تاکہ یہ خاندان دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ اس آزمائش کو اُن کے لیے آسان فرمائے، اُنہیں صبرِ جمیل عطا کرے اور تمام اہلِ خیر کو اس خاندان کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Youth Foundation Rakhi Brah
Youth Foundation Rakhi Brah "To the people, for the people, from the people" We Organised knockout Base Tournaments and Auction Base Leagues
20/03/2026
Eid Mubarakh To All Friends
27/01/2026
عنوان: 🌺محنت، اخلاص اور علم کی روشن مثال🌺
الحمدللہ! ہمارے علاقے کے لیے یہ ایک عظیم سعادت اور باعثِ فخر لمحہ ہے کہ ہمارے ہی گاؤں کے ایک فرزندِ دین
محمد سلیم کسانہ بن محمد شریف کسانہ رکھبراہ
نے علمِ دین کے میدان میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ افتاء جیسے نازک، ذمہ دار اور باوقار شعبے میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے انہوں نے جس استقامت، یکسوئی اور اخلاص کے ساتھ محنت کی، وہ آج ہر صاحبِ نظر کے لیے ایک روشن مثال بن چکی ہے۔
گزشتہ سال بھی دورۂ حدیث شریف میں محمد سلیم کسانہ بن محمد شریف کسانہ رکھبراہ نے اوّل پوزیشن حاصل کی، اور اس سال بھی الحمدللہ اسی امتیازی مقام پر فائز ہو کر اپنی مسلسل محنت، لگن اور سنجیدہ علمی مزاج پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی۔ یہ کامیابی محض تعلیمی برتری نہیں بلکہ حسنِ کردار، ادبِ علم، اساتذۂ کرام کے احترام اور اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کا حسین امتزاج ہے۔
یہ حقیقت بھی ہمارے لیے دوچند باعثِ فخر ہے کہ وہ ہمارے گاؤں کے پہلے مفتی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ ہمارے گاؤں، ہمارے علاقے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک واضح اور حوصلہ افزا پیغام ہے کہ اگر نیت خالص ہو، مقصد بلند ہو اور محنت سچی ہو تو اللہ تعالیٰ ناممکن کو بھی ممکن بنا دیتا ہے۔
یہ کامیابی ہم سب کو دعوتِ فکر دیتی ہے کہ ہم علم کی قدر کو پہچانیں، اپنی نئی نسل کو دینی تعلیم کی طرف راغب کریں، محنت کو زندگی کا شعار بنائیں، اور ایسے اہلِ علم کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کریں جو دینِ اسلام کی صحیح، باوقار اور ذمہ دارانہ خدمت کا ذریعہ بنیں۔
ہم دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ
محمد سلیم کسانہ بن محمد شریف کسانہ رکھبراہ
کے علم میں مزید برکت عطا فرمائے، انہیں اخلاص، تقویٰ، بصیرت اور حکمت کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق دے، اور ان کے علم کو عوام الناس کے لیے ذریعۂ ہدایت اور نفع کا سبب بنائے۔
آمین یا رب العالمین۔
بندہ:
بلال بن یوسف شیخ
Youth Foundation Rakhi Brah
اسلام علیکم ورحۃاللہ وبرکاتہ سب سے پہلے شُکر اللّٰہ کا اور اُسکے بعد پوری برادری کا جن کی وجہ سے آج ایک اور مشن پورا ہوا مزید تعاون کی درخواست ہے کیوں کے ابھی بھی مٹیریل کا کافی پیسہ بقایا ہے لیکن اُمید ہے کہ برادری کی تعاون سے وہ بھی آدا ہوجائےگا ایسی طرح تعاون اور ساتھ کی ضرورت ہے باقی و اسلام
اسلام علیکم Youth Foundation Rakhi Brah کی طرف سے تمام رکھ براہ کی برادری سے گزارش ہے کہ مُنیر احمد والد ازیزلّہ چارہ کو آج برادری کے تعاون کی ضرورت ہے انہوں نے ایک کمرہ بنایا ہے باقی اِسکا سارا کام باقی ہے اِس لئے تمام برادری سے گزارش ہے کہ سبھی اِس میں تعاون کریں تاکہ اِس کے اِس کمرے کی چھت ہو سکے
Click here to claim your Sponsored Listing.