Tajwal Super League

Tajwal Super League

Share

Official Page of Tajwal Super League (TSL)

27/06/2025




25/06/2025

Let,s play!
We have increased the prize money. All cricket fans come and enjoy this tournament.
Pool system
24 teams
1 champion 🏆

Photos from Jadoon Super Stars's post 19/06/2025

Thank you, Jadoon Super Stars, for your kind words and support. Your appreciation means a lot to the entire TSL management team. Together, we will continue to promote the spirit of cricket, sportsmanship, and unity in Tajwal and beyond. We look forward to seeing you in future tournaments! 💪🏏
Tajwal Super League Jadoon Super Stars

18/06/2025

INSAF CRICKET CLUB TAJWAL BATSMAN SHAMEER GALIYAT

Tajwal Super League

18/06/2025

📜
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
— احمد فراز

🌟 تاجوال سپر لیگ کی روشن آوازیں 🌟

جب میدان گونجتا ہے تو آواز صرف کھلاڑیوں کی نہیں ہوتی…
بلکہ اُن ہنرمندوں کی بھی ہوتی ہے جو مائیک کے پیچھے بیٹھ کر لمحے کو تاریخ بنا دیتے ہیں

ایک کامیاب ٹورنامنٹ صرف میدان میں کھیلنے والوں سے نہیں، بلکہ اُن ہیروز سے بھی بنتا ہے جو مائیک کے پیچھے بیٹھ کر ہر لمحے کو زندہ کرتے ہیں، جو میدان کی ہر گونج کو دُور بیٹھے دلوں تک پہنچاتے ہیں۔

🔊 ہمارا لوکل کمنٹری اور براڈکاسٹنگ پینل 🔊
جنہوں نے نہ صرف رواں تبصرہ کیا، بلکہ ہر لمحے کو جوش، جذبات اور شفاف معلومات کے ساتھ زندہ رکھا:

🎙️ ماسٹر عادل ظہور
🎙️ سردار ساجد
🎙️ سردار فیصل مشتاق
🎙️ سردار سہیل
🎙️ سردار عابد
🎙️ سردار غنی
ان عظیم آوازوں نے تاجوال سپر لیگ کے ہر میچ کو ایک یادگار داستان میں بدل دیا۔ میدان کی گرمی، کھلاڑیوں کی محنت اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچایا۔
یہ صرف کمنٹری نہیں تھی، یہ ایک جذبہ تھا، ایک خدمت تھی۔
آپ محنت اور پیشہ ورانہ جذبے نے TSL کو نئی بلندیوں تک پہنچایا
"جن کو آواز میں اثر ہو ، وہ میدان سے باہر بیٹھ کر بھی دل جیت لیتے ہیں "

🙏 تاجوال سپر لیگ آپ تمام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے
آپ سب کی محنت نے ہماری لیگ کو چار چاند لگا دیے 💫

Photos from Tajwal Super League 's post 17/06/2025

🌟 تاجوال سپر لیگ کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ! 🌟

تاجوال سپر لیگ کی انتظامیہ اور پوری ٹیم کی جانب سے ہم اپنے ان تمام معزز شخصیات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

💫 خصوصی شکریہ سردار زاہد صاحب کا، جو امریکہ میں مقیم ہونے کے باوجود اپنی سرزمین سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا۔ آپ کی محبت اور تعاون تاجوال کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اللہ آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور آپ کا سایہ ہم پر سلامت رکھے۔

👮 ڈی ایس پی امتیاز صاحب کا بھی شکریہ، جن کی موجودگی اور تعاون نے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور نظم و ضبط کو قابلِ تعریف بنایا۔ آپ کی شفقت اور سرپرستی تاجوال کے عوام کے لیے باعثِ فخر ہے۔

🌟 سردار یاسر کڑلال صاحب کا بھی دلی شکریہ، جن کی سپورٹ اور موجودگی نے اس ایونٹ کو مزید عزت اور وقار بخشا۔

💙 فخرِ تاجوال، یوتھ کی آواز سردار جنید صاحب کا خصوصی شکریہ، جن کی محنت اور کاوشوں سے ٹورنامنٹ سے قبل ایم پی اے رجب عباسی اور ایم این اے علی اصغر خان کی توجہ حاصل کی گئی، جس کے نتیجے میں چھانگلہ گلی تا چڑی نا پانی روڈ کی صفائی عمل میں لائی گئی اور مہمان ٹیموں کو سفری مشکلات سے بچایا گیا۔ سردار جنید کی جدوجہد ہر اس شعبے میں نظر آتی ہے جہاں تاجوال کے عوام، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے بہتری کی کوئی سبیل نکلتی ہو۔ ہم ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں مزید ہمت اور کامیابی عطا فرمائے۔

🤝 تاجوال سپر لیگ کا ہر فرد آپ تمام محسنین کا احسان مند ہے اور امید رکھتا ہے کہ آپ کی محبت اور سرپرستی آئندہ بھی ہمارے ساتھ رہے گی۔

17/06/2025

🌟 تاجوال سپر لیگ سیزن تھری — ایک شاندار اختتام، ایک نئی تاریخ 🌟

میں نے دروازے پر لکھا اپنی منافقت باہر چھوڑ کر آئیں۔
ہائے افسوس!
کوئی مجھ سے ملنے ہی نہیں آیا۔

الحمدللہ، تاجوال سپر لیگ سیزن 3 وقار، نظم و ضبط اور بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ صرف کرکٹ کا مقابلہ نہیں تھا بلکہ علاقے کی محبت، اتحاد اور کھیل کے فروغ کی ایک کامیاب کاوش تھی۔

⚡ TSL SEASON 3 کی جھلکیاں:
✅ 32 ٹیموں کی شرکت جنہوں نے شاندار کرکٹ کھیل کر اس لیگ کو یادگار بنایا۔
✅ 50 سے زائد اوپن پلیئرز کی شمولیت جنہوں نے اپنی کارکردگی سے شائقین کے دل جیتے:
رحمان گل ہزارہ، صیام پنڈ، حافظ نوید، ملک فراز، صنم اقبال، حمزہ چک، علی پیسر، جاسم وقار، چھوٹا بلو، حمید پٹھان، شاہد کنگ، فواد صوابی
ایمل خان ، منیب سیالکوٹ، عامر سہیل اور دیگر ستارے۔
✅ انعامی رقم: 5 لاکھ روپے
✅ آفیشل امپائرنگ اور براڈکاسٹنگ نے ایونٹ کو شفاف اور پروفیشنل انداز دیا۔
✅ چڑی نا پانی کرکٹ گراؤنڈ ایک بار پھر کرکٹ کے دیوانوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

🏆 چیمپئن ٹیم: لیجنڈ اسٹار تاجوال
🥈 رنر اپ: تاجوال اسٹرائیکر

🎖 مہمانانِ خصوصی:
ڈی ایس پی گلیات جناب امتیاز صاحب
سردار یاسر کڑلال
سردار جنید (فوکل پرسن ایم این اے NA16)
اور معززین علاقہ، جن کی موجودگی نے ٹورنامنٹ کی شان بڑھا دی۔

🌹 ہمارے ہیروز:
چیف آرگنائزرز: سردار حبیب صادق، سیٹھ ظہیر
میجر سپانسر: سیٹھ زاہد
آرگنائزنگ کمیٹی: سردار خطیب، سیٹھ یاسین، ماجد حفیظ، ماسٹر عادل ظہور، سردار احتشام، معین سیٹھ، فیصل مشتاق، سردار امتیاز اور اہلِ محلہ تاجوال

✨ آپ سب کا شکریہ جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں حصہ ڈالا۔

---

💬 اب آپ کی باری!
ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنی قیمتی رائے، مشورے اور تجاویز ضرور دیں تاکہ آئندہ سیزن کو اور بھی بہتر، شفاف اور شاندار بنایا جا سکے۔
🌟 کمنٹس میں اپنی رائے ضرور شیئر کریں کوئی تجاویز کوئی جملہ انتظامیہ آپکی منتظر ہے
🌟 آپ کی آواز، آپ کی رائے — TSL کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔

---

📌

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Chri Na Pani Cricket Ground Tajwal Abbottabad
Abbottabad
22010