03/09/2026
انشاء اللہ کل سرزمین مروال سپر 6 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچز اسی پیج سے براہِ راست دکھائے جائیں گے
ٹورنامنٹ انتظامیہ " چیف آرگنائزر اور اہلیانِ مروال کی محبتوں کا شکریہ جنہوں نے اپنے ایونٹ کیلئے
اٹک سپورٹس کو مدعو کیا " محبتوں کے مقروض 💞
🏏 سپر 6 ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 🏏
بمقام 🏠 سردار الطاف مرحوم کرکٹ گراؤنڈ مروال
ایک دن کا خوبصورت ڈومیسٹک ایونٹ
سرپرستِ اعلیٰ فخرِ مروال سردار مظہر حسین صاحب
مورخہ : 4 ستمبر بروز جمعہ
چیف آرگنائزر : امر عباس " مزمل مصطفیٰ
Wish You All The Best 💗
Media Partner Attock Sports 📷
03/09/2026
ماشاءاللہ حاجی صاحب دی گریٹ
حقیقی معنوں میں کرکٹ کے ساتھ بے لوث
محبت کرنے والی شخصیت
جانگلہ کی سرزمین پر ضلع وائز 2 آل پاکستان اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ میں انعامات کی برسات
اللہ پاک حاجی صاحب کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے، ہر بیماری اور تکلیف کو دور فرمائے مکمل صحت یابی نصیب فرمائے اور انہیں ہمیشہ اسی طرح کرکٹ کے میدانوں میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھنا نصیب فرمائے۔
🏏❤️ سردار حاجی اختر علی خان صاحب کی شاندار
محبت اور کرکٹ سے بے مثال وابستگی ❤️🏏
سردار حاجی اختر علی خان صاحب کی جانب سے
Best Bowler کے لیے 5,000 روپے اور Best Batsman کے لیے 5,000 روپے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھا، جبکہ Final Match Man of the Match کے لیے بھی 5,000 روپے انعام کا اعلان تھا۔
الحمدللہ Best Bowler اور Best Batsman کے نام پہلے ہی سامنے آ چکے ہیں، تاہم بدقسمتی سے فائنل مقابلہ اندھیرے کی نظر ہو گیا اور میچ مکمل نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے Final Match Man of the Match کا فیصلہ ممکن نہ ہو سکا۔
اس کے باوجود سردار حاجی اختر علی خان صاحب کی جانب سے کرکٹ سے وابستہ دیگر لوگوں کے لیے بھی محبت اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہا:
🎙️ Commentator حافظ نعمان — 1,000 روپے
🏏 ملک فیصل ملک کرکٹ — 1,000 روپے
🔥 TP 57 محمد اقبال بجنیال — 1,000 روپے
🎥 AC Sports Admin انتصار شاہ — 1,000 روپے
یہ صرف انعامات نہیں بلکہ حاجی صاحب کے بڑے دل، کرکٹ سے محبت اور کرکٹ سے وابستہ ہر شخص کی قدر کرنے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
سردار حاجی اختر علی خان صاحب ایک ایسی شخصیت ہیں جن کی کرکٹ سے محبت کسی ایک ٹیم، ایک کھلاڑی یا ایک گراؤنڈ تک محدود نہیں۔ وہ ہر گراؤنڈ میں بلا تفریق کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں، اچھے کھیل کو سراہتے ہیں اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ تقریباً گزشتہ 15 دنوں سے شدید علالت کے باوجود ان کے دل میں کرکٹ کی محبت آج بھی اسی شدت کے ساتھ موجود ہے۔ ❤️
ان کی طبیعت ناساز ہے، لیکن کرکٹ کا ذکر آتے ہی ان کا جذبہ آج بھی پہلے جیسا دکھائی دیتا ہے۔ یہی وہ محبت ہے جو انسان کو عام لوگوں سے الگ اور خاص بناتی ہے۔
حاجی صاحب جیسے لوگ کرکٹ کے میدانوں کے اصل محسن ہوتے ہیں۔
یہ لوگ صرف پیسہ نہیں دیتے، بلکہ کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں، کمنٹیٹرز کی عزت کرتے ہیں، میڈیا کو سپورٹ کرتے ہیں اور کرکٹ کے پورے ماحول کو مضبوط بناتے ہیں۔
آج ہم دل کی گہرائیوں سے سردار حاجی اختر علی خان صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بیماری کے باوجود کرکٹ اور کرکٹ سے جڑے لوگوں کے لیے اپنی محبت کو کم نہیں ہونے دیا۔
حاجی صاحب! آپ کی محبت صرف انعامات تک محدود نہیں، آپ کا اصل انعام وہ عزت اور حوصلہ ہے جو آپ کرکٹ سے وابستہ لوگوں کو دیتے ہیں
ایسے کردار کرکٹ کے میدانوں میں ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔
Attock Sports 📷
03/09/2026
🏏 جھنگی آل پاکستان اوپن کراس سنگل وکٹ
کرکٹ ٹورنامنٹ 🏏
ماشاءاللہ نصیر احمد بھائی اونر آف ونگز سپورٹس
ٹورنامنٹ انتظامیہ کے ساتھ خصوصی تعاون
ثقلین حیدر پکے یارانے نصیر بھائی 💞
ونگز سپورٹس اسلام آباد
ٹورنامنٹ میں ونگز سپورٹس کی بالز سپانسر کرنے پر
شکریہ نیز علاؤہ ازیں ٹورنامنٹ انتظامیہ کے ساتھ
بھرپور تعاون کی یقین دہانی 🌹
اللہ پاک مال وجان رزق میں برکتیں عطا فرمائے آمین 🤲
Attock Sports 📷
03/09/2026
🏏 شاھین جونیئر لیول سپر 8 کرکٹ ٹورنامنٹ 🏏
8 کھلاڑی کہیں سے بھی آپ کھلاسکتے ھیں
آل اوپن 🏆🏆
بمقام 🏠 شاھین کرکٹ گراؤنڈ جنڈ سٹی
بتاریخ : 14"15"16 ستمبر
ٹیم رجسٹریشن کیلئے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں 📞
Wish You Best Of Luck 💞
Attock Sports 📷
03/09/2026
Confrm Team
جعفر شھید کلب چھپڑی
ٹیم کیپٹن : عابد چھپڑی "" وائس کیپٹن : یاسر چھپڑی
آل پاکستان اوپن : شفیق لیفٹی کوہاٹ "" عرفان جنڈ
Most WelCome ❣️
🏏سالانہ نثار سلیم اشفاق شیراز ریاست میموریل انٹرویلج + 2 آل پاکستان اوپن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 🏏
ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں کے گاؤں کی ٹیمیں انٹر ہوسکتی ھیں
محدود ٹیمیں " برینڈ ایونٹ
بمقام 🏠 سردار الطاف مرحوم کرکٹ گراؤنڈ مروال تحصیل جنڈ ضلع اٹک
بتاریخ : 8 تا 11 اکتوبر بروز جمعرات تا اتوار
سرپرست اعلیٰ :
ڈاکٹر سردار خالد محمود صاحب
سردار ناصر خان صاحب مروال
سردار مظہر حسین صاحب مروال
زیر نگرانی :
طاہر ملک صاحب " سردار ضیافت عباس مروال
چیف آرگنائزر :
آزاد پٹھان " آفاق احمد فاقی " فیصل شہزاد
انتظامیہ کمیٹی :
مروال فائٹر شیراز الیون و اہلیان مروال
اپنی ٹیم انٹر کرانے اور مزید معلومات کیلئے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں 📞
03110871796 • 03315345723 •
03379869097 • 03203619503
Wish You All The Best 💞
Live ON Attock Sports 📷
براڈکاسٹر حافظ محمد عامر
02/09/2026
برینڈ آف جنڈ — حمزہ شاہ جنڈ 👑
آج جانگلہ کی سرزمین پر ضلع وائز 3 آل پاکستان اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ میں سب چھکے لگا گئے لیکن
حمزہ شاہ کے چھکے کمال کے تھے
میچ کے سنسنی خیز لمحات میں جب دباؤ اپنے عروج پر تھا اور ایک ایک گیند میچ کا رخ متعین کر رہی تھی وہاں حمزہ شاہ جنڈ نے اپنے اعصاب پر مکمل قابو رکھتے ہوئے ایسے فلک شگاف اور زوردار چھکے لگائے کہ پورا
میچ ہی پلٹ کر رکھ دیا
ایک کے بعد ایک بلند و بالا چھکا…
گراؤنڈ میں شور، شائقین کا جوش عروج پر، اور حمزہ شاہ کا بلا مسلسل آگ برساتا رہا
دیکھتے ہی دیکھتے ناممکن نظر آنے والا ہدف قریب آتا گیا اور حمزہ شاہ کی شاندار پاور ہٹنگ نے میچ کو سپر
اوور تک پہنچا دیا
یہ محض چھکے نہیں تھے،
یہ پانسہ پلٹنے والے چھکے تھے،
یہ دباؤ کو شکست دینے والے چھکے تھے
اور یہ ایک ایسے کھلاڑی کی پہچان تھے جو مشکل ترین وقت میں بھی اپنی کلاس دکھانا جانتا ہے
حمزہ شاہ جنڈ — پریشر کا بادشاہ، دباؤ کا کھلاڑی
اور جنڈ کا اصل برینڈ
Well Played Well-done ❣️
Attock Sports 📷
براڈکاسٹر حافظ محمد عامر
02/09/2026
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈی سرہال کا اعزاز 🥈🥈
# # # **مایوسی سے امید تک کا سفر — الحمدللہ! 🌹**
آج ہمارے ادارے کے لیے خوشی، فخر اور حوصلے کا دن ہے۔
**نویں جماعت کے سالانہ نتائج میں ہمارے سکول کے 22 میں سے 5 طلبہ پاس ہوئے، لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ کامیاب ہونے والے طلبہ نے اچھے نمبروں کے ساتھ
کامیابی حاصل کی۔**
سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمارے ایک ہونہار طالب علم نے **486 نمبر** حاصل کرکے ایک نئی مثال قائم کی۔
یہ نتیجہ اس لیے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ **جب سے ہمارا ادارہ ہائی سکول کا درجہ حاصل کر چکا ہے، یہ اس کی تاریخ کا بہترین نتیجہ ہے۔** الحمدللہ! 🌟🏆
یہاں ایک بات واضح کرنا بھی ضروری ہے کہ **اس پوسٹ کا مقصد ہرگز گزشتہ سال کے کمزور رزلٹ پر بعض دوستوں کی طرف سے کی جانے والی طنزیہ پوسٹوں یا
جملوں کا جواب دینا نہیں۔**
ہم کسی کے الفاظ کا جواب الفاظ سے نہیں دینا چاہتے
بلکہ اس پوسٹ کا مقصد اپنے **علاقے کے والدین اور عوام تک ایک مثبت پیغام پہنچانا** ہے
اکثر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر بچہ کسی سرکاری ہائی سکول میں پڑھے گا تو شاید وہ اچھے نمبر حاصل نہیں کر سکے گا یا آگے نہیں بڑھ پائے گا۔ بحیثیت استاد، والدین کی یہ سوچ ہمارے لیے ہمیشہ مایوسی کا باعث بنتی رہی ہے۔
# # # **مگر آج ہم مایوسی سے امید کے سفر کی ایک خوبصورت مثال آپ کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔**
اکثر ایسا ہوتا تھا کہ اگر ہم کسی بچے کے والد کو یہ بتاتے کہ **آپ کا بچہ پڑھائی میں بہت اچھا ہے، اس میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے،** تو بعض اوقات والدین کا پہلا فیصلہ یہی ہوتا تھا کہ بچے کو یہاں سے نکال کر کسی نامی گرامی پرائیویٹ ادارے میں داخل کرا دیا جائے، تاکہ کہیں سرکاری سکول میں رہنے کی وجہ سے اس کے نمبر کم نہ رہ جائیں یا وہ دوسرے بچوں سے پیچھے نہ رہ جائے۔
یہ فیصلہ یقیناً والدین اپنے بچے کے بہتر مستقبل کے لیے کرتے تھے، لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلتا تھا کہ **اساتذہ کی کئی سالوں کی محنت ایک لمحے میں ہمارے ہاتھ سے نکل جاتی تھی۔**
ایک بچے کو ابتدائی جماعتوں سے لے کر آٹھویں جماعت تک محنت سے تیار کرنا، اس کی بنیاد مضبوط کرنا، اس کی کمزوریوں پر کام کرنا اور پھر عین نویں جماعت کے موقع پر اس کا کسی دوسرے ادارے میں چلے جانا یقیناً ایک استاد کے لیے مایوس کن ہوتا ہے۔
# # # **لیکن اس مرتبہ صورتِ حال مختلف تھی۔**
اس مرتبہ ہمارے ان بچوں کے والدین نے ہم پر اعتماد کیا۔
ہماری گزارشات کو اہمیت دی اور **بچوں کو یہاں سے نہیں نکالا۔**
ہمارے ساتھی اساتذہ نے بھی پوری محنت اور تیاری کے ساتھ ان بچوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، اور سب سے بڑھ کر **ان بچوں نے بھی ہمیں اور اپنے والدین کو مایوس نہیں کیا۔**
الحمدللہ! 🌹
اگر بچے میں **قابلیت، محنت کا جذبہ اور آگے بڑھنے کا عزم** موجود ہو تو وہ کسی بھی علاقے اور کسی بھی ادارے سے کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
اس کی بہترین مثال ہمارے اسی طالب علم نے قائم کی ہے۔
یہ ہمارے ادارے کا **واحد طالب علم تھا جو انگلش میڈیم میں تعلیم حاصل کر رہا تھا، جبکہ باقی تمام طلبہ اردو میڈیم سے تھے۔** اس بچے نے اپنی قابلیت اور مسلسل محنت سے **486 نمبر** حاصل کیے۔
یقیناً بچے کی اپنی محنت بنیادی حیثیت رکھتی ہے، لیکن اس کے ساتھ **والدین کا اعتماد، ان کی دعائیں، اساتذہ کی محنت اور پورے سٹاف کی کوششیں** بھی رنگ لاتی ہیں۔
**ان بچوں نے ثابت کر دیا کہ اگر طالب علم قابل ہو، والدین اعتماد کریں اور اساتذہ اپنی پوری محنت کریں تو سرکاری سکول بھی بہترین نتائج دے سکتا ہے۔**
لہٰذا میں اپنے علاقے کے تمام والدین سے **خلوصِ دل سے گزارش** کرتا ہوں:
**ہمیں اپنے بہترین اور قابل بچے دیں،
ہم انہیں اپنی پوری محنت، توجہ اور صلاحیت دیں گے۔**
**آپ ہمیں اپنے بچوں پر اعتماد دے کر دیکھیں،
ہم انہیں کامیابی کی طرف لے جانے کی پوری
کوشش کریں گے۔**
ہمارے دیہی علاقے کے بچوں میں کسی بھی بڑے ادارے کے بچوں سے کم صلاحیت نہیں۔
ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ انہیں **مناسب رہنمائی، محنت کا ماحول، والدین کا اعتماد اور حوصلہ** دیا جائے۔
آج کا یہ نتیجہ صرف پانچ بچوں کی کامیابی نہیں، بلکہ یہ **مایوسی سے امید تک کے سفر کی ایک روشن مثال** ہے۔
**22 میں سے 5 کامیابیاں شاید ایک عدد ہوں،
مگر ان پانچ بچوں کے پیچھے ان کی محنت، والدین کی دعائیں، اساتذہ کی کوششیں اور پورے سٹاف کا اخلاص موجود ہے۔** ❤️
اور سب سے بڑھ کر:
# # # **یہ ہمارے ہائی سکول کی تاریخ کا
بہترین نتیجہ ہے۔** 🏆
تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اپنے محنتی سٹاف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد🌹🌹
**اور ان والدین کا خصوصی شکریہ جنہوں نے اس مرتبہ ہم پر اعتماد کیا اور اپنے بچوں کو ہمارے سپرد رکھا۔**
**ان شاء اللہ، یہ اختتام نہیں بلکہ مزید بہتر نتائج کی ابتدا ہے۔** 🌹
# # # **ہمیں اپنے بچے دیں،
ہم انہیں آگے بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے۔** 🤝
Attock Sports
02/09/2026
الحمدللہ ونگز سپورٹس فیملی ❣️❣️
🌹
ونگز سپورٹس پنڈی سرہال نیو گراؤنڈ تعمیری مراحل میں ھے " کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے کام زور شور سے جاری ھے " آج گراؤنڈ میں پر سپیشلی کام کیا گیا
تمام بھائیوں دوست احباب کا شکریہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا اور جانی تعاون کیا " اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے سلامت رھیں ❣️
💓💓
یہ صرف ایک نام نہیں، بلکہ محبت، بھائی چارے، اعتماد اور کھیل سے بے پناہ لگاؤ کا خوبصورت رشتہ ہے
ونگز سپورٹس فیملی سے جڑے ہر فرد کی اپنی ایک الگ پہچان ہے، مگر سب کو جو چیز ایک دوسرے سے جوڑتی ہے وہ ہے کھیل کی محبت اور ایک دوسرے کا ساتھ۔
یہ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں ٹیلنٹ کو عزت ملتی ہے، محنت کو سراہا جاتا ہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو اپنا فرض سمجھا جاتا ہے
الحمدللہ! آج ونگز سپورٹس ایک مضبوط فیملی کی شکل اختیار کر چکا ہے، اور اس کامیابی کے پیچھے ہر اُس شخص کی محبت اور خلوص شامل ہے جو اس کارواں کا حصہ ہے
دعا ہے کہ اللہ پاک اس خوبصورت فیملی کو ہمیشہ اتحاد، محبت اور کامیابی کے ساتھ قائم رکھے اور ونگز سپورٹس کا یہ سفر دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے آمین 🤲
ونگز سپورٹس صرف سپورٹس نہیں، ایک فیملی ہے
Attock Sports 📷
02/09/2026
آل پاکستان اوپن کراس سنگل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 🏏
بمقام 🏠 کوٹ چھجی تحصیل جنڈ
بتاریخ : 6 ستمبر بروز اتوار
چیف آرگنائزر : کیپٹن باسط
Contact nmbr 03178976162
Attock Sports 📷
02/09/2026
آیا کنگ آف راولپنڈی سٹار کرکٹر بالی ریلوے ✨✨
گزشتہ روز سوہاوہ کی سرزمین پر لاجواب بیٹنگ کا مظاہرہ کیا بالی ریلوے نے
رنز چیز میں کمال کردیا 👍👍
چھوٹا وکی زینی لیفٹی عادل سوہاوہ اور ارشاد آفریدی کے خلاف 92 رنز کا مشکل ہدف چیز کرڈالا
بالی ریلوے نے وکٹ پر آتے ہی باؤلرز پر دھاوا بول دیا
اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف چھکوں کی برسات کر ڈالی
بالی ریلوے نے آخری لمحات تک اننگ کو سنبھالے رکھا
لیکن آخرکار رن آؤٹ ہو گئے
اس موقع پر سجاد ولی نے ذمہ داری سنبھالی اور ٹیم کو بہترین انداز میں آگے لے کر گئے
Well Played Well done ❣️
اللہ پاک مزید عزتوں اور کامیابیوں سے نوازے آمین 🤲
🏏 سوہاوہ پریمیئر لیگ سیزن 4 🏏
آل پاکستان 3 اوپن تحصیل لیول ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ
ٹوٹل انعامی رقم 5 لاکھ روپے
Attock Sports 📷
براڈکاسٹر حافظ محمد عامر