*ایک رانگ کال نے کتنے خاندان اجاڑے* 🥀
ایک گھر کے موبائل پر رانگ نمبر سے کال آئی گھر کی بہُو نے کال رسیو کی تو دوسری جانب سے انجانی آواز سن کر عورت نے کہا سوری رانگ نمبر ھے- اور فون بند کردیا لڑکے نے جب ہیلو کی آواز سن لی تو وہ سمجھ گیا کہ یہ کسی لڑکی کا نمبر ھے۔
اب کال ملانے والا لڑکا مسلسل اسی نمبر پر کال کرتا رہتا، لیکن عورت نے فون نہیں اٹھایا پھر وہ میسج کرتا رہا کہ جانو بات کرو نا ۔ کال کیوں نہیں رسیو کرتی؟ عورت کی ساس بڑی مکّار اور لڑائی جھگڑے والی عورت تھی، اس واقے کے ایک دن بعد جب عورت کہیں مصروف تھی موبائل پر رنگ ٹون بجی تو ساس نے موبائل رسیو کیا شک تو اسے پہلے ہی تھا آگے سے لڑکے کی آواز سن کر ساس خاموش ہوگئی لڑکا بار بار کہتا رہا کہ جانی مجھ سے بات کیوں نہیں کرتی میری بات تو سنو پلیز، تمہاری آواز نے مجھے پاگل کردیا ھے بک ... بک ... بک ... بک ساس نے خاموشی سے سن کر موبائل بند کردیا۔
اب جب رات کو عورت کا شوہر گھر آیا تو ساس نے علیحدہ بُلا کر اپنے بہو پر بد چلنی اور نامعلوم لڑکے سے یارانے کے الزامات لگا کر خوب پُرانی رنجشیں نکالیں۔
شوہر نے اسی وقت جاہلیت کا کردار ادا کرکے بیوی کو بُلایا اسکی ایک نہیں سنی اور اسے رسی سے باندھ کر بے انتہا تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب وہ تشدد سے فارغ ہوا تو ساس نے موبائل ہاتھ میں تھما دیا اور کہا کہ یہ نمبر ھے تمہاری بیوی کے یار کا۔
شوہر نے موبائل کالز چیک کیں اور اس کے بعد میسج چیک کیئے تو لڑکے کے تمام میسجز موجود تھے جس میں کہا گیا تھا کہ جانو کیسی ہو جان بات کرو نا جانی تمہاری آواز نے مجھے پاگل کر دیا ھے۔
جاہل شوہر تمام میسج پڑھ کر اور بھی سیخ پا ہوا ایک دفعہ پھر درد سے کراہتی بےگناہ بیوی کو مارمارکر ادھ مؤا کردیا اتنےمیں ساس نے بہو کے بھائی کو فون کرکے بتایا کہ تمہاری بہن کو ہم نے اسکے یار کے ساتھ موبائل پر بات کرتے ہوئے اور میسج کرتے ہو پکڑ لیا ہے۔
جس نے ہماری عزت خاک میں ملا دی ھے اسی وقت اس لڑکی کا بھائی اور ماں فورًا بیٹی کے گھر آئے ادھر لڑکی کی ساس اور شوہر نے اس کے بھائی اور ماں کو طعنے دے کر کہا تمہاری بہن بدچلن ھے فاحشہ ھے اور یہ اپنے یار کے ساتھ موبائل پر گپ شپ لگاتی اور ہماری عزت خاک میں ملاتی ھے۔
لڑکی کے بھائی نے بھی زمانہ جاہلیت کو مات دی اور اپنے بہن کو بالوں سے پکڑ کر خوب زدو کوب کیا۔۔ بنادیکھے کہ ماتھے اور ہونٹوں پہ خون جما ہوا ہے اور وہ پہلے ہی انتہائی مضروب ہوچکی ہے
لڑکی قسمیں کھا کر اپنی صفائی پیش کرتی رہی لیکن جاہل بنتِ شیطان ساس اور شوہر کے آگے بے بس رہی لڑکی کی ماں نے بیٹی سے کہا کہ سچی ہو تو نہا دھو کر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی صفائی پیش کرو لڑکی نے نہا دھو کر باوضوء قران پاک پر بھی سب کے سامنے ہاتھ رکھ دیا لیکن دورحاضر کی بنتِ شیطان ساس نے اس کو بھی ٹھکرا دیا اور کہا کہ جو لڑکی اپنے شوہر سے غداری کرسکتی ھے تو اس کے لئے قرآن پاک پر ہاتھ رکھنا بھی کوئی مشکل کام نہی ھے۔
اور اس کے ساتھ لڑکی کے جاہل شوہر نے مزید مشتعل کرنےکیلیے وہ سارے میسجز لڑکی کے بھائی کو دکھا دئیے جو لڑکے نے لڑکی کو اِمپریس کرنے کے لئے کئیے تھے لڑکی کی ساس نے جلتی پر مونہہ سے تیل چھڑکا کہ تمہاری بہن بہت چالاک اور مکار ھے، جانےکب سے یہ معاشقہ چلارہی ہے۔
جس پر لڑکی کے بھائی کو شیطان نے خوب غیرت دلائی اور اس نے طیش میں آکر بہن کی ایک نہ سنی پستول نکالا اپنی بہن کے سر میں چار گولیاں پیوست کر دیں اور یوں ایک رانگ نمبر کی وجہ سے ایک خاندان اجڑ گیا 6 بچےیتیم ہوگئے جنہوں نے آنکھوں کے سامنے مامتا کو تڑپتے دیکھا پہلے باپ کے پھر ماموں کے پاؤں پکڑ کے گڑگڑاتے رہے کہ پاپا جی ماموں جی امی کو نہ مارو لیکن باپ اور ماموں تو غیرت مند تھے نا وہ بھلا کیوں رُکنے والے تھے جب لڑکی کے دوسرے بھائی کو خبر ہوئی تو اس نے اپنے بھائی، ماں، بہنوئی اور ساس پر اور نامعلوم نمبر پر ایف آئی آر کٹوا دی۔
جب پولیس نے اس موبائل کا ڈیٹا چیک کیا- تو معلوم ہوا کہ لڑکی نے صرف ایک دفعہ رانگ نمبر کو رسیو کیا تھا۔۔ اور پھر وہ رانگ نمبر مسلسل میسجز اور کالز کے ذریعے سے اس لڑکی کو پھنسانے کے چکر میں لگا رہا۔
موبائل فون کی ڈیٹا رپورٹ منظر عام پر آنے سے لڑکی کے جس بھائی نے بہن کو گولی ماری تھی اس نے اسی وقت جیل میں خودکشی کی اور رانگ نمبر ملانے والے لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جو یقینًا ایماندار محکمۂ پولیس کی قید سے ابتک بآسانی باہر آکر کسی نئی معصوم کو برباد کرنے کے چکروں میں ہوگا۔
یوں ایک رانگ نمبر نے 3 دنوں کے اندر ایک پاک دامن عورت کو اس کے 6 بچوں سے پوری زندگی کے لئے جدا کردیا اور 10 دنوں کے بعد لڑکی کے بھائی نے خودکشی کر کے ایک اور عورت کو بیوہ اور اس کے 4 بچوں کو یتیم کردیا یوں 13 دنوں کے اندر 10 بچے یتیم اور 2 خاندان تباہ و برباد ہو گئے، اماں بچوں کو بلکتا دیکھ دیکھ کے اور بیٹے بیٹی کے غم میں پاگل ہوگئی
ذرا سوچیئے اور بتائیے قصوروار کون؟؟؟
1: بےغیرت رانگ کال والا
2: شیطان کی باندی ساس
3: شکی و جاھل خاوند
4: نام نہاد غیرت مند بھائی
یا
5: ہمارا معاشرہ ؟
کیوں کرتے ہو یار ایسا ؟ خدا کا واسطہ چھوڑ دو توبہ کرلو آپکی بھی اولاد ہونی ہے صرف بیٹیاں بھی ہوسکتی ہیں ان کا مستقبل سوچو ایسی حرکتوں سے صرف بدکردار لڑکیاں پھنستی ہیں کیوں پاک دامن عورتوں کی زندگی اجاڑتے ہو گھروں کے گھر برباد کرتے ہو۔
سب دوستوں سے درخواست ہے ھماری اس عرضی کو آگے ضرور شیئر کریں آپ کے شیئر کرنے سے یقینًا بہت سے لوگ اس جاہلیت سے باہر نکلیں گے۔
قابل صد احترام بہنیں بیٹیاں بھی غور کریں جب ایسی کوئی غلط کال دوسری تیسری دفعہ آئے تو شرم کرنے کی بجائے پلیز فورًا اپنے شوہر بھائی یا گھر کے مردوں کو بتائیں تاکہ صرف اپنی عزت ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کی زندگی بھی بچ سکے
Malik Waheed Malik Waheed Itz Daaku Raah E Nijat
Malik Waheed
Malik waheed public figure page update
15/12/2025
TikTok · Nadeem Malik 119 likes, 10 comments. Check out Nadeem Malik’s post.
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے خصوصی اپیل !
14 سال سے اوپر کے طالبعلم ما شا ء اللہ سمجھدار ہوتے ہیں۔ وہ شوق کی وجہ سے نہیں مجبوری کے کارن موٹر سائیکل پر خود معہ بہن بھائیوں سفر کرتے ہیں۔ پلیز ! انکے چالان کر کے انہیں جیلوں میں رکھنے کی بجائے انہیں خصوصی ایجوکیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے۔ انکا کریمنل ریکارڈ بنا کر انکا مستقبل تاریک نہ کیجے۔
04/11/2025
یہی سمجھیں کہ یہ میری سگی بیٹی سگی بہن ہے ۔جزاک اللّہ خیرا
゚ #مخفیات Malik Waheed Malik Waheed Itz Daaku Zafar iqbal Swabiwal Hiba Bukhari Mian Zia official Ali Asgar Real Raah E Nijat Morning With Fiza
*اے اللہ!*
_جمعہ کا دن ہے، ہم ٹوٹے دلوں کے ساتھ تیرے سامنے حاضر ہیں۔ ہماری پریشانیوں کو دور فرما، ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما، اور ہمارے ہر دکھ کو خوشیوں میں بدل دے۔!!_
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
ایک ملٹی نیشنل بینک کمپنی کے چیئرمین نے معاشی ماہرین کو اّس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اُس نے ایک اسٹاف میٹنگ میں یہ بتایا کہ:--
سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباھی کا باعث بنتی ہے 🔃
سب ماہرین نے حیران ھو کر پوچھا:--
ایسا کیسے ھو سکتا ہے ؟؟
سی ای او CEO :-- اِس لیئے کہ سائیکل چلانے والا کار نہیں خریدتا۔
🚗
▪️وہ کار خریدنے کے لیئے قرض بھی نہیں لیتا
▪️انشورنس نہیں کرواتا
▪️پیٹرول بھی نہیں خریدتا
▪️اپنی گاڑی سروس اورمرمت کے لیئے نہیں بھیجتا
▪️کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا
▪️وہ ٹول پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا
▪️سائیکل چلانے کی وجہ سے صحت مند رہتا ہے اور موٹا نہیں ھوتا
▪️صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں بھی نہیں خریدتا
▪️ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا حتیٰ کہ :--
▪️ملک کے GDP میں کچھ بھی شامل نہیں کرتا۔
جبکہ اُس کے بالکل برعکس :--
🔰
ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ
اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30 طرح کے لوگوں کے لیئے روزگار کا سبب بھی بنتا ہے
جن میں ڈاکٹر ٫ امراض قلب کے ماہر٫
ماہرِ معدہ و جگر ٫ ماہر ناک کان گلہ٫ دندان ساز٫ کینسر اسپیشلسٹ٫ حکیم اورمیڈیکل اسٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں
▪️
چنانچہ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ:--
سائیکل معیشت کی دشمن ہے
اورمضبوط معیشت کے لیئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں
‼️
نوٹ:---
پیدل چلنے والے معیشت کے لیئے اور بھی زیادہ خطرناک ہیں
کیونکہ
وہ سائیکل بھی نہیں خریدتے۔ 🚲
# ایڈمن
Zafar iqbal Swabiwal
خدارا خود کو اور اپنے بچوں کو موبائل کے جتنا زیادہ استعمال سے بچا سکتے ہیں بچا لیں یہ اپ کی انے والی نسلوں کو تباہ کر دے گا
゚ #مخفیات #ہریو Malik Waheed Malik Waheed Itz Daaku Raah E Nijat Hiba Bukhari Ali Asgar Real Zafar iqbal Swabiwal Morning With Fiza
*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*
"نماز سب سے افضل اعمال میں سے ہے، اور فجر کی نماز پڑھنے والا اللہ کی حفاظت میں ہوتا ہے۔" ❤️
12/10/2025
*فتنوں سے بچنا ہی سعادت ہے !!*
゚ #مخفیات #ہریو Malik Waheed Malik Waheed Itz Daaku Raah E Nijat Hiba Bukhari Ali Asgar Real Zafar iqbal Swabiwal Morning With Fiza
Click here to claim your Sponsored Listing.