29/05/2026
آج بروز جمعہ، کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں غورغشتی یونائیٹڈ رائزنگ نے غورغشتی رائلز کو شکست دے کر سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔
غورغشتی یونائیٹڈ رائزنگ نے 150 رنز کا ہدف 15 اوورز میں حاصل کیا، جس میں جابر صاحب اور حسنین عارف کی شاندار نصف سنچریاں فیصلہ کن ثابت ہوئیں۔ جابر سر نے جارحانہ پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ حسنین عارف نے اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کرکے کم عمری میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا۔
اس سیریز میں حسنین عارف، خزیمہ، مبین، وقار، خضر، حمزہ اور دیگر نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے کلب کو فتح سے ہمکنار کیا۔ نوجوان ٹیلنٹ کی یہ کامیابی نہ صرف کلب کے روشن مستقبل کی نوید ہے بلکہ غورغشتی یونائیٹڈ رائزنگ کے موٹو اور محنت کی حقیقی عکاسی بھی ہے۔
24/05/2026
غورغشتی میں اسپورٹس کے فروغ میں ہمارے معزز اسپانسرز کا کردار ہمیشہ قابلِ ستائش رہا ہے۔ اور اس یونٹی کپ غورغشتی کو کامیاب بنانے میں ہماری مینیجمنٹ کے علاوہ اسپانسرز کو بھی بھرپور کریڈٹ جاتا ہے۔ خصوصاً جی لالا صاحب، جنہوں نے برسوں سے کھیلوں کی سرپرستی کرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہر اچھے ایونٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ اور آج بھی یونٹی کپ میں ہیڈ اسپانسر کا کردار ادا کرتے ہوئے نوجانوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ انکی سپورٹس سے لگن اور نوجوانوں کیلئے سپورٹ کا جزبہ قابلِ دید ہے۔
یاسر بٹ صاحب بھی پورا سال کھیلوں کی سرگرمیوں میں نہایت متحرک رہتے ہیں اور ہر ممکن تعاون کے ذریعے نوجوان ٹیلنٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ فہیم طاہر صاحب گزشتہ تین سالوں سے غورغشتی یونائیٹڈ کے مین اسپانسر کے طور پر مسلسل ساتھ کھڑے ہیں، اور ہر طرح کی مالی و مورل سپورٹ فراہم کرتے چلے آرہے ہیں۔ ان کی یہ محبت و سپورٹ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
اسی طرح نوجوان اور پرجوش حسنین خان نے نہ صرف اس ٹورنامنٹ کی ٹرافیز اسپانسر کیں بلکہ ٹورنامنٹ کی مینجمنٹ میں بھی دن رات محنت کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ہم بالخصوص مینجمنٹ ٹیم جن میں لیاقت حافظ صاحب، فیصل ملک، خزیمہ اور جابر سر شامل ہیں، کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت اور لگن نے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔
بلال شاکر اور تمام غورغشتی یونائیٹڈ کی جانب سے تمام اسپانسرز، سپورٹرز اور منتظمین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ آپ لوگوں کی محبت اور تعاون ہی ہمارے لیئے سب کچھ ہے۔
24/05/2026
اور پھر میدان تو وہی مارتا ہے جو جان مارتا ہے۔ فرینڈز سی سی سب کچھ داؤ پہ لگاتے ہوئے صحیح معنوں میں اس ٹورنامنٹ کی حقدار ٹھہری۔ ویل پلیذ فرینڈز سی سی
22/05/2026
یونٹی کپ غورغشتی کا فائنل 24 مئی بروز اتوار کھیلا جائیگا۔ ایک دلچسپ حقیقت آپ سب سی شیئر کرتے چلیں کہ فرینڈز سی سی اور غورغشتی یونائیٹڈ دو مرتبہ ٹورنامنٹس میں مدِمقابل آچکی ہیں جس میں جیت دونوں ہی مرتبہ غورغشتی یونائیٹڈ کو نصیب ہوئی ہے۔ تو آپ سب کا کیا کہنا ہے، کیا اس مرتبہ بھی غورغشتی یونائیٹڈ ہی ہی مقدر کا سکندر بنے گی؟ کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔
اس کے علاوہ ہم اس ٹورنامنٹ کے معزز اسپانسرز یاسر بٹ، فہیم طاہر، عزیزالرحمٰن جی لالا اور حسنین خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے۔
اور تمام شائقین کرکٹ کو مدعو کیا جاتا ہے کہ آپ آئیں اور گراؤنڈ کی زینت بنیں۔ شکریہ
22/05/2026
یونٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں خالد بابو عرف ٹیڈی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محسن خان پلیئر آف دی میچ ٹہرے۔ فائنل میں غورغشتی یونائیٹڈ اور فرینڈز سی سی مدِمقابل ہونگے۔
20/05/2026
ڈراز کی بنیاد پہ طے پانے والے دونوں سیمی فائنلز نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز دکھائی دے رہے ہیں۔ تو آئیے، اپنا ایکسپرٹ انیلیسز پیش کیجئے اور بتائیے کے ان دو میچز کا نتیجہ کیا رہنے والا ہے، اور فائنل کس خوش نصیب کلب کا مقدر بنے گا۔
18/05/2026
غورغشتی یونائیٹڈ رائزنگ کی شرٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے کچھ تصاویر! اور ہم اپنے معزز اسپانسرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون اور اعتماد نے ہمارے حوصلے مزید بلند کیے۔
18/05/2026
انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ حضرو نے کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی۔
15/05/2026
آج غورغشتی یونائیٹڈ رائزنگ اور غورغشتی رائلز کے درمیان یونٹی کپ غورغشتی کا تیسرا میچ کھیلا گیا۔ غورغشتی رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 143 رنز اسکور کیے۔ جواب میں غورغشتی یونائیٹڈ رائزنگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 14 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
رائلز کی جانب سے ندیم بابا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ رائزنگ کی طرف سے جہانزیب نے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی اور عجب نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اسکے علاوہ دونوں جانب سے نوجوانوں نے اپنے ٹیلنٹ سے شائقین کو متاثر کیا جن میں مبین، خزیمہ، الیاس، وقار، اویس اور خضر شامل ہیں۔
یوں غورغشتی یونائیٹڈ رائزنگ نے یہ میچ اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔
10/05/2026
Unity cup Ghourghushti - Match #2