04/10/2026
🏆 HAZRO SUPER LEAGUE — GRAND FINAL 🏆
🏏 FRIENDS CC vs ALFAISAL CRICKET ACADEMY
📍 Jinnah Cricket Stadium, Hazro
Friends CC نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
🔥 مشکل آغاز، شاندار فائٹ بیک
الفیصل کرکٹ اکیڈمی کا آغاز انتہائی مشکل حالات میں ہوا۔
پہلی ہی گیند پر Afaq بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، جبکہ صرف 11 رنز کے مجموعی اسکور پر الفیصل کے 4 اہم کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔
اس مشکل صورتحال میں Abdullah اور Asad کے درمیان اہم پارٹنرشپ نے ٹیم کو سنبھالا، تاہم 60 رنز کے مجموعی اسکور پر Abdullah کی وکٹ گر گئی۔
بعد ازاں Asad اور Hassan نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مزید استحکام دیا۔
بالآخر Alfaisal Cricket Academy کی پوری ٹیم 138 رنز بنا کر 23.4 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔
⚡ سنسنی خیز ہدف کا تعاقب
جواب میں Friends CC نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، لیکن الفیصل کے باؤلرز اور فیلڈرز نے بھرپور مقابلہ کیا اور میچ کو آخری اوور تک پہنچا دیا۔
آخری اوور میں Friends CC کو جیت کے لیے صرف 8 رنز درکار تھے۔
فراز کی گیند پر ایک ایج کے ذریعے چوکا لگا، جس نے میچ کا رخ بدل دیا۔
آخرکار Friends CC نے 24.5 اوورز میں 138 رنز کا ہدف حاصل کرکے فائنل جیت لیا۔
💔 HARD LUCK, ALFAISAL!
Alfaisal Cricket Academy نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار، فائٹنگ اور مستقل مزاج کرکٹ کھیلی اور میرے نزدیک پورے ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم الفیصل کرکٹ اکیڈمی رہی۔
فائنل کا نتیجہ یقیناً مایوس کن ہے، لیکن آپ لوگوں نے آخری گیند تک مقابلہ کیا اور شاندار فائٹ دی۔
🏏 Well Played, Alfaisal Cricket Academy!
❤️ Proud of the Team!
🏆 Congratulations Friends CC on winning the Hazro Super League Final.