DFA Mirpur

DFA Mirpur

Share

Everything related to sports

28/05/2026

السلام علیکم۔ ضلع میرپور کے تمام رجسٹرڈ فٹبال کلبوں کے صدور کا مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان بھر میں ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ضلع میرپور میں بھی ماہ جون کے دوسرے عشرے میں ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام کلبوں اپنے اپنے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل رجسٹریشن فارم مکمل کرکے 10 جون تک زیر دستخطی کے پاس جمع کروا دیں ۔ بالخصوص ایسے کلب جن کی سکروٹنی پاکستان فٹبال کنکٹ سسٹم کے تحت نہیں ہوئی۔ امید ہے کہ تمام کلب جلد از جلد یہ کام مکمل کریں گے۔ تاکہ اسکے فوری بعد چیمپئن شپ منعقد کی جائے
سکریٹری جنرل۔
ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن میرپور

Photos from DFA Mirpur's post 15/05/2026

سپورٹس بورڈ آزاد کشمیر نے آل آزاد کشمیر انڈر 23 فٹ بال چیمپئن کا مظفرآباد میں انقعاد کروایا اس ایونٹ میں میرپور کا فائنل روایتی حریف مظفرآباد کے ساتھ ہوا جو کے فیلڈ میں میرپور نے بہت اچھا کھیل کے مظارہ کیا میچ فیلڈ میں 0-0 سے برابر رہا فیصلہ پینلٹی ککس پے ہوا مظفرآباد جیت گئی ماشاءﷲ میرپور کے سب لڑکوں نے فائنل میں بہت اچھے کھیل پیش کیا سب نے اپنا 💯💯 دیا سب ایک دل ایک جان ہو کے کهیلے میرپور کے لیے اور یہ ایک اچھا مثبت اثر پڑے گا ہماری آگے میرپور کی فٹ بال بہتری میں آپ سب میرپور فٹ بال فیملی کو مبارک باد ⚽🥰🫀👏🤝

Photos from DFA Mirpur's post 14/05/2026

آل آزاد کشمیر انڈر 23 فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں ڈی ایف اے میرپور اور مظفرآباد کے درمیان شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جہاں ڈی ایف اے میرپور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن جس جذبے، محنت اور ٹیم ورک کے ساتھ ہمارے کھلاڑیوں نے پورا ٹورنامنٹ کھیلا وہ قابلِ فخر ہے۔
سر اٹھا کر رکھو، کیونکہ تم نے دل جیتے ہیں۔
یہ شکست ہماری ہمت نہیں توڑے گی بلکہ ہمیں مزید مضبوط بنا کر اگلی کامیابی کے لیے تیار کرے گی۔
ڈی ایف اے میرپور کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹرز کو خراجِ تحسین۔
ان شاء اللہ اگلی بار کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔ ❤️⚽

12/05/2026

آل آزاد کشمیر انڈر 23 فٹبال چیمپئن شپ مظفرآباد میں ڈی ایف اے میرپور کا دوسرا میچ بمبر کے خلاف کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین کو بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
ڈی ایف اے میرپور نے 2۔0 سے کامیابی اپنے نام کی۔ ٹیم کے کپتان سعود جرال نے ایک خوبصورت گول اسکور کیا جبکہ احسن شبیر نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ شائقین نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو خوب سراہا۔

Photos from DFA Mirpur's post 11/05/2026

آل آزاد کشمیر انڈر 23 فٹبال چیمپئن شپ میں مظفرآباد میں کھیلے گئے میچ میں میرپور ڈسٹرکٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حویلی کو 0-5 سے شکست دے دی۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا اور شائقین کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
میرپور ڈسٹرکٹ کی جانب سے سعود جرال نے دو خوبصورت گول اسکور کیے جبکہ حسن بٹ، فہد اور کاشان نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی (مین آف دی میچ) کا اعزاز سعود جرال کے نام رہا۔
شائقینِ فٹبال نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو خوب سراہا اور بھرپور داد دی۔

29/12/2025

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) میرپور، آزاد کشمیر ⚽

Photos from DFA Mirpur's post 23/12/2025

ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ میرپور، آزاد کشمیر کا آج فائنل میچ یوتھ فٹبال کلب اور کشمیر نیشنل فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ یوتھ فٹبال کلب نے دو صفر سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
آج کے میچ کے مہمانِ خصوصی یونس مغل زرگر تھے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور ڈی ایف اے میرپور کو بہترین ایونٹ آرگنائز کرنے پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا

21/12/2025

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن میرپور آذادکشمیر
میر پور چمپین ٹرافی ٹورنامنٹ میں ینگ کشمیر فٹ بال کلب میر پور کی طرف سے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں ہلڑ بازی، گراؤنڈ پر قبضہ ، پیچ رکوانے پر پولیس اور انتظامیہ کوٹورنامنٹ رکوانے کی درخواست دینے کے برخلاف آرگنائزر ٹورنامنٹ نیوٹی فٹ بال کلب میر پور کی درخواست پر ینگ کشمیر فٹ بال کلب میر پور اور اس کے خلاف تمام ایکٹیوکلیوں کی درخواستوں پر DFA میر پور نے بینگ کشمیر فٹ بال کلب پر فٹ بال میچ روکنے غنڈوں اور نااہل افراد کے ذریعے گراؤنڈ پر قبضہ کر کے ٹورنامنٹ خراب کرنے کی وجہ سے دسمبر 2027ء تک ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن میر پور نے ڈسٹرکٹ میر پور میں ہونے والے کسی بھی ٹورنامنٹ کھیلنے پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔

20/12/2025
Photos from DFA Mirpur's post 20/12/2025

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Azad Kashmir?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Mirpur Azad Kashmir
Azad Kashmir
10250