10/11/2022
Those who have any issues through university and other type of issues they will easily contact with me at Whatsapp in bio my number is attached
Hindu Education Council IUB
A page for students and the cricket lovers
10/11/2022
*ہندو کمیونٹی میں اپنی ایجوکیشن کونسل کیلئے جدوجہد جاری*
تحصیل یزمان کے چک نمبر 5 (Headrajka) کے رہائشی پپو ساغر نے ہندو ایجوکیشن کونسل کے ممبران کو میٹنگ کے لیے اپنے گھر مدعو کیا.
چیئرمین آف کونسل مسٹر وزیر چوہان اپنے کمیٹی, ممبران کے ہمراہ جب وہاں پہنچے تو پپو ساغر، چاند ورما ،سانول ساغر، مِتُھن پال اور دیا دیوگن نے پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا.
اس میٹنگ میں دیہاتی علاقوں میں ہندو کمیونٹی کو درپیش تعلیمی مسائل پر اظہارِ خیال اور ان کو حل کرنے کا عزم کیا گیا. اس موقع پر مسٹر وزیر چوہان نے پپو ساغر کو ایجوکیشن کونسل کا سپورٹس سیکرٹری تعینات کرتے ہوئے 28 مئی کو ہندو ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا. میٹنگ میں ہونے والی گفتگو سے متاثر ہوکر دیگر احباب نے کونسل میں شامل ہونے کا جذبہ ظاہر کیا.
آخر میں پپو ساغر اور دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر وزیر چوہان کا کہنا تھا کہ ہماری اگلی میٹنگ 21 مئی کو چک نمبر 45 میں ہوگی اور امید کرتا ہوں کہ آنے والے وقت میں یہ جذبہ مزید اُبھرے گا.(thanks to all of you 105 walo )
09/11/2022
Well come all the members of my page