04/07/2026
New Entry
Welcome to BROTHER CC
We r Brother's. And we are playing like Brothers
04/07/2026
New Entry
Welcome to BROTHER CC
22/06/2026
🏏 برادر کرکٹ کلب بنوں — اہم اطلاع و خوشخبری 🏏
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ یہ پیغام برادر کرکٹ کلب کے تمام موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں کے لیے جاری کیا جا رہا ہے:
برادر کرکٹ کلب کی انتظامیہ کی طرف سے تمام کھلاڑیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ تمام پلیئرز جو پہلے برادر کرکٹ کلب کا حصہ تھے یا اب بھی ہیں، اور وہ پلیئرز جو کسی بھی مجبوری، ذاتی مسئلے یا کسی بھی وجہ سے ٹیم سے دور ہو گئے تھے اور اب وہ دوبارہ برادر کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں؛ ان سب کے لیے بغیر کسی شرط کے کلب کے دروازے کھلے ہیں۔ کلب آپ سب کو دوبارہ خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔
🏟️ نیٹ پریکٹس اور ہارڈ بال ٹریننگ کا آغاز:
کھلاڑیوں کی بہترین فٹنس اور تیاری کے لیے دردڑیز مویشی منڈی میں برادر کرکٹ کلب کے لیے نیٹ پریکٹس کی جگہ (گراؤنڈ) تیار کی جا رہی ہے۔ انشاء اللہ، اگلے مہینے سے ہارڈ بال (Hard Ball) کی باقاعدہ پریکٹس کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔
جو کھلاڑی بھی دوبارہ ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور پریکٹس سیشنز کا حصہ بننا چاہتے ہیں، وہ اس سلسلے میں درج ذیل انتظامیہ سے بلا جھجھک رابطہ کر سکتے ہیں:
محترم اعزاز خان صاحب (صدر)
محترم عرفان اللہ خان صاحب (جنرل سیکرٹری)
محترم شوکت خان صاحب (سرپرستِ اعلیٰ)
محترم وحید صاحب کیپٹن برادر کرکٹ کلب
آئیں، مل کر برادر کرکٹ کلب کو ایک بار پھر مضبوط اور بنوں کا نمبر ون کلب بنائیں۔
شکریہ! منجانب: انتظامیہ، برادر کرکٹ کلب بنوں
28/10/2024
آج کے بعد “ قریشی کلب “ ہارڈ بال کے لیے “ برادر کرکٹ کلب “ کا حصہ ہوگا۔
28/02/2024
#مفیدخان آگیا اور چھا گیا۔۔۔
آج ناری سپر لیگ میں برادر کرکٹ کلب نے ناک آوٹ میچ میں جونیئر فائیٹر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے ہرا دیا۔ جونیئر فائٹر پہلے کھیلتے ہوئے آل راؤنڈر مفید خان ،اعزاز اور وحید خان کی باولنگ کے آگے بے بس دکھائی دی۔ بعد میں ساجد خان اور مصور کی نپی تلی بولنگ نے جونیئر فائٹر کو بڑا سکور کرنے سے روک لیا۔اور محض 124 رنز بناسکی۔
جواب میں برادر کرکٹ کلب کی طرف سے امجد خان کے 41 اور مفید کے 39 ناٹ آؤٹ کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ اس میچ کی خاص بات مفید خان کا برادر کرکٹ کلب کا حصہ بننا اور پہلے ہی میچ میں آل راونڈر پرفارمنس کی بدولت کلب کو فتح سے ہمکنار کرنا تھا۔۔۔
07/05/2023
Waseem Khan ( Brother cricket club)heartiest congratulations on your selection in U19 Your hard work, determination, and passion for the cricket have paid off in the best way possible
You made us all proud with your incredible performance in trails games and now on ur selection!
Best wishes for ur bright future brother!
19/02/2023
Brother CC beat Mamakhel zalmi in NSLT20
Brother CC bat 1st and set the huge total of 220 runs in 20 over by the help of Waseem jnr 118* Runs....!
Mamakhel Zalmi All out in 15th over and scored 130 runs...!
21/12/2022
DD beat Super Mamakhel in knock out match!
Super Mamakhel set a total of 153 in 20overs
DD chase 154/4...
Well played Waseem Khan 50+ and 4 wickets
Salman Khan 30+ kifayat KP 20+ sabid 20+
And very well played by sohaib Khan and shaukat Khan the last match winning partnership!