27/07/2025
نصری خیل کرکٹ گراؤنڈ پر آج پہلا سیمی فائنل میچ نصری خیل سٹارز اور جانی خیل فائٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔
جانی خیل فائٹر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 07 اورز میں 114 رنز کا ہدف دیا۔
نصری خیل سٹارز مقررہ ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے میچ کے آخری اور میں ہدف پار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
نصری خیل سٹارز کے رائٹ ہینڈ بلے باز "یاسر 54 اور فرمان 35 رنز" اپنے بلے کا جادو دیکھاتے ہوئے مخالف ٹیم کو شکست کھانے پر مجبور کیا۔
یوں "نصری خیل سٹارز" اس سیریز میں پہلا ٹیم ہے جو اپنے لگن اور محنت سے فائنل میچ کھیلنے کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔
24/02/2025
مورخہ 2025-02-26 کو JPL ٹورنمنٹ کا فائنل میچ ہے، اور ہم تمام ٹیموں کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اور بہترین ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔ JPL کمیٹی کو ایک اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد! 🎉🏏
ہر خاص و عام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مورخہ 2025-02-26 کو عدنان کرکٹ سٹیڈیم والی نور جانی خیل کو تشریف لائے، اور ہر بال، ہر لمحے اور ہر ضرب سے لطف اندوز ہو جائے۔
آئے اور کمیٹی کیساتھ انتظامات اور قوائد و ضوابط میں بھرپور مدد کریں۔
آرگنائزرز Sami Ullah
ادریس
کو خاص انتظامات اور آچھے اخلاقی مظاہرے پر آفرین اور شباسی۔
27/01/2025
فائنل:
کل نصری خیل کرکٹ گراؤنڈ پر عبدالمالک اور ضیاء ولی الیون کے درمیان دلچسپ فائنل مقابلہ ہوا ۔
ضیاء وولی الیون پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 08 اوورز 107 رنز کا ہدف دینے تک رسائی حاصل کی۔
عبدالمالک ٹیم نے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے 78 رنز تک اسکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔ یوں آج کا میچ بغیر کسی سخت مقابلے کے ضیاءولی الیون نے اپنے نام کردیا۔
انعامات کا تقریب باقاعدہ قرآن پاک کے تلاوت سے شروع ہوا۔❤️
میچ اختتام پر محترم چیف گیسٹ Sami Ullah نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کردئے۔
کمیٹی کو 5000 ہزار کا انعام ، وینر ٹیم کو 2000 ، رنر ٹیم کو 2000، مین آف دی میچ کو 500 اور میں آف دی سیریز کو بھی 500 کا نقد اعلان کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
چیف گیسٹ نے اپنے بیان میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آچھا کھیلنے پر شباسی دی، اور وینر ٹیم کو مبارکباد دی۔
مزید چیف گیسٹ نے آپنے علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو روکنے کیلئے تمام کھیلوں بلخصوص کرکٹ کے کردار پر تفصیلی بیان کیا۔
چیف گیسٹ نے سیاسی شخصیات سے گیلا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس کرکٹ میدان میں بھی سیاسی شخصیات کو شرکت کی دعوت دیتے ہے تو وہ خطرے کا بہانہ کرکے منہ موڑ لیتے، لیکن الیکشن کے وقت ووٹ مانگنے یہی سیاسی شخصیات ایسی ہی میدان کو آتے ہے تب اسکو کوئی خطرہ نہیں ہوتا ہے۔
آخر میں چیف گیسٹ سمیع اللہ وزیر نے کمیٹی اراکین اور کمیٹی صدر Sibghat Ullah اور وائس صدر ارمان آللہ حافظ کا بہت شکریہ ادا کیا، اور کامیاب ٹورنمنٹ کو پائے تکمیل تک پہنچانے پر کمیٹی کو مبارک باد دی۔
ہم چیف گیسٹ ہمراہ ٹوٹل سٹاف کے بہت مشکور ہے جس نے آکر ہمارے فائنل کا مزہ دوبلا کر دیا۔
کمیٹی صدر صبغت اللہ ، وائس صدر آرمان، میڈیا کوآرڈینیٹر Saidnawaz Wazir ، فینانس سیکرٹری شیر مان اللہ اور تسبیح کو کامیاب ٹورنمنٹ پر مبارکباد۔
صبغت اللہ کی صدارت میں اور دن رات کی محنت ، برداشت ، صابر و استقلال ، لگن اور محبت کی بدولت ٹورنمنٹ کو زبردست حکمت عملی کیساتھ پائے تکمیل کو پہنچا۔ جسکا ایوارڈ چیف گیسٹ کے مبارک ہاتھوں سے صدر صاحب کو ملا۔
ہم تمام کپٹنان صاحبان جو کہ نصری خیل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلنے آئے تھے کو آئندہ کیلئے اسے بہتر ٹورنمنٹ کرانے کی یقین دہانی کراتے ہے۔
شکریہ!
25/01/2025
خبرتيا
ملګريې سابو پو نصري خیل کرکټ ګراونډ باندي زبردست فائنل کيدونکائ دائ توس ټول تا میژ ډير په درانه توګه بلنه درکوي چې روشې او ميژ سرا داغه فاېنل کشلائ کې
فائنل لوبه به والي نور فائټر او ضیاء وولي الیون په مینځ کې کیږی
موژ ده سبه ورزې مهمان خصوصي با زمونږ ګران ملګرې
سمیع اللہ وزیر وي
فائنل میچ به فکس په 2:30 شروع کیږی کوشش وکړې
ٹول ملگری شیر کے ستای
23/01/2025
نصری خیل سپر لیگ کی فائنل میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔جس میں مخصوص شخصیات کو انوائیٹیشن کارڈ اور مجموعی طور پر ہر خاص و عام کو اشتہار کے زریعے مطلع کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سیریز میں ابھی تک صرف ایک ٹیم "والی نور فائٹر" فائنل میچ کھیلنے کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔ ضیاءوولی الیون اور نصری خیل سٹارز کے درمیان میچ ابھی تک زیر بحث ہے ان دونوں ٹیموں میں کل ایک ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گا۔ کوالیفائی کرنے کیلئے ضیاء وولی الیون ٹیم کو آخری 03 بالز پر 10 رنز چاہئے۔
فائنل میچ 2025-01-26 کو بوقت 02:30 بجے شروع ہوگا۔
گراؤنڈ کو مہمان خصوصی سے زیادہ رونق بخشنے والا چیز شاید "ڈھول اور روایتی" اتن ہوگا۔
23/01/2025
نصری خیل کرکٹ گراؤنڈ پر آج دوسرا سیمی فائنل میچ آفغان زلمی اور والی نور فائٹر کے درمیان کھیلا گیا۔
افغان زلمی پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 07 اورز میں 63 رنز کا ٹارگٹ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
والی فائٹر مقررہ ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے میچ کے آخری گند پر ہدف پار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
والی نور فائٹر کی طرف سے "ولی نرمی خیل" نے دھواں دار گند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کی 03 کھلاڑیوں کا شکار کرکے، پویلین واپس کرنے پر مجبور کئے۔
والی نور فائٹر کے لفٹ ہینڈ بلے باز "نبی" نے اپنے بلے کا جادو دیکھاتے ہوئے مخالف ٹیم کو شکست کھانے پر مجبور کیا۔
یوں "والی نور فائٹر" اس سیریز میں پہلا ٹیم ہے جو اپنے لگن اور محنت سے فائنل میچ کھیلنے کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔
22/01/2025
نصری خیل کرکٹ گراونڈ پر
کل دوسرا سیمی فاٸنل افعان زلمی اور ولی نور فایٹر کے درمیان کھیلا جاٸیگا۔
ٹاس ٹایم 3:15 میچ سٹاٹ ٹایم 3:30 شروع ہوگا۔
لیٹ انے والی ٹیم سے ٹاس دوسری ٹیم کو دیا جاٸیگا۔
21/01/2025
آج نصری خیل کرکٹ گراؤنڈ پر تیسرا کوارٹر فائنل عبدالمالک اور غنکے الیون کے درمیان کھیلا گیا۔
جس میں عبدالمالک ٹیم پہلےکھیلتےہوئےمقررہ 7 آورز میں 83 رنز کا ہدف دیا۔ جس میں حجت اللہ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز کا سکور کیا۔
غنکے الیون ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے 56 رنز تک رسائی حاصل کی اور مقررہ ٹارگٹ چیس کرنے میں ناکام رہے۔
یوں آج کا میچ عبدالمالک نے اپنے نام کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
یاد رہے کہ سیمی فائنل میچز ذیل ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ضیاء وولی الیون VS نصری خیل سٹارز
خیر محمد VS عبدالمالک
20/01/2025
نصری خیل کرکٹ گراونڈ پر
کل پہلا سیمی فاٸنل ضیا ٕ ولی ایلیون اور نصری خیل سٹار کے درمیان کھیلا جاٸیگا۔
ٹاس ٹایم 3:15 میچ سٹاٹ ٹایم 3:30 شروع ہوگا۔
لیٹ انے والی ٹیم سے ٹاس دوسری ٹیم کو دیا جاٸیگا۔
20/01/2025
نصری خیل کرکٹ گراونڈ پر
کل تیسرا کواٹر فاٸنل غانکے ایلیون اور ولی نور فاٸٹر کے درمیان کھیلا جاٸیگا۔
ٹاس ٹاٸم 9:45 میچ سٹاٹ ٹایم 10:00 شروع ہوگا۔
لیٹ انے والی ٹیم سے ٹاس دوسری ٹیم کو دیا جاٸیگا۔