20/09/2026
🚨 چکری روڈ راولپنڈی — عوامی آگاہی
چکری روڈ راولپنڈی میں گزشتہ روز ہفتہ بازار کے عقب میں واقع کھیتوں کے قریب دن کے وقت ایک مبینہ واردات کا واقعہ پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں کو اسکول سے لینے جانے والی ایک خاتون کو مبینہ طور پر گھیر کر بھیک مانگنے کے بہانے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی دوران خاتون کے کانوں سے بالیاں اتار لی گئیں۔
خاتون کے شور مچانے پر مقامی افراد موقع پر جمع ہو گئے اور وہاں موجود 4 خواتین کو روک لیا گیا، جبکہ ان کی ایک ساتھی مبینہ طور پر بالی لے کر فرار ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں خواتین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران ان کے پاس سے تعویذ وغیرہ برآمد ہوئے جبکہ ان کے پاس شناختی کارڈ موجود نہیں تھا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔
⚠️ اہم عوامی گزارش:
علاقہ مکین، بالخصوص خواتین اور بزرگ، بھیک مانگنے یا دیگر بہانوں سے گھروں اور گلیوں میں آنے والے غیر متعلقہ افراد سے محتاط رہیں۔ کسی بھی مشکوک حرکت کی صورت میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔
📌 یہ پوسٹ محض عوامی آگاہی کے لیے ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک بغیر تصدیق کسی بھی فرد پر الزام تراشی سے گریز کریں۔
چکری روڈ — محفوظ بھی، صاف بھی۔