Chagharzai Premier League

Chagharzai Premier League

Share

Chagharzai Premier League (CPL)
is a Event in Front of Village Golonoborai

26/01/2025

CPL SEASON 03
TOP CATCHES by Wicketkeeper Afsar Ahmad 08

26/01/2025

CPL SEASON 03
TOP WICKETS by Farhad Lefty 09

26/01/2025

CPL SEASON 03
TOP SIXES by Maaz Gurbaz 38

26/01/2025

CPL SEASON 03
TOP SCORES by Maaz Gurbaz 309

Photos from Chagharzai Premier League's post 26/01/2025

Congratulations to Gulonoborai STARS Team Qualify to The Big Final

26/01/2025

آج کے میچ کے سمارٹ پلیئر اف دی میچ مراد شاھین رہے انہوں نے پہلے بیٹنگ میں چار گیندوں میں ٹیم کے لیئے قیمتی 16 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ دو اوورز میں صرف 14 رنز کنسیٹ کئیے.. ویل پلیڈ مراد شاھین..

26/01/2025

آج کے میچ کے مین اف دی میچ آصف ذادہ رہے جنہوں نے پہلے بیٹنگ میں 26 رنز بناکر ٹیم کے ٹوٹل کو 130 تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ بعد میں دو اوورز میں صرف 16 رنز دیکر ایک اہم وکٹ حاصل کی.. ویل پلیڈ آصف ذادہ

26/01/2025

چغرزی پریمئیر لیگ سیزن تھری کے ایلیمینیٹر 2 میں گلونوبوڑی سٹارز نے گلونوبوڑی فائٹرز کو 37 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیئے کوالیفائی کرلیا. پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹارز کی ٹیم نے مقررہ نو اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے جسمیں ابراھیم شاہ کے 35 جبکہ آصف ذادہ کے 28 رنز قابل ذکر تھے. فائٹرز کیجانب سے جبران لفٹی،احمدعلی اور بلال بوبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. جواب میں فائٹرز کی ٹیم مقررہ نو اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بناسکی. حسین شاہ نے 23 اور راحت اللہ نے 20 رنز بنائے. سٹارز کیجانب سے آصف ذادہ اور جبران جونئیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. آصف ذادہ کو آل راؤنڈ کاکردگی پر مین اف دی میچ قرار دیا گیا.

از ارگنائزنگ کمیٹی سی پی ایل سیزن تھری...

25/01/2025

چغرزی پریمئیر لیگ سیزن تھری کا ایلیمینیٹر2 کل گلونوبوڑی فائٹرز اور گلونوبوڑی سٹارز کے درمیان کھیلا جائیگا. جیتنے والی ٹیم فائنل میں زلمی کے مدمقابل آئیگی جبکہ ہارنے والی ٹیم گھر کا راستہ پکڑ لیگی. دونوں ٹیموں کے پاس ہونگے باولرز اور بیٹرز کی بھرمار.. کون جیتیگا اور کس کا مقدر بنیگی ہار؟ ایک طرف ہونگے جبران لفٹی، اشفاق احمد اور احمدعلی جیسے مہان کھلاڑی تو دوسری جانب مراد شاھین، بشیر شہزاد، آصف ذادہ اور ابراہیم شاہ جیسے کھلاڑی ہونہار... گلونوبوڑی فائٹرز بلال بوبی، جبران لفٹی اور احمدعلی کرینگے مخالف بیٹرز پر وار تو ابراھیم شاہ، بشیر شہزاد اور آصف ذادہ کو ہے بس کل تک کا انتظار.. کرکٹ کا جادو سر چڑھکر بولیگا. دیکھنا نا بھولیئے ..کل ٹھیک دن دو بجے..

چشم براہ ارگنائزنگ کمیٹی چغرزی پریمئیر لیگ سیزن تھری...

25/01/2025

آج کے میچ کے مین اف دی میچ آصف ذادہ رہے جنہوں نے ایک وکٹ حاصل کی اور بعد میں 26 قیمتی رنز بنائے جسکی بدولت انکی ٹیم یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوئی. ویل پلیڈ آصف ذادہ..

25/01/2025

آج کے میچ کے سمارٹ پلیئر اف دی میچ عامر رحمان رہے. انہوں نے آج مخالف ٹیم کے بیٹرز کے ہوش اڑا دئیے. دو اوورز میں محض دس رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. گو کہ انکی ٹیم میچ ہارگئی لیکن عامر رحمان نے تماشائیوں کے دل جیت لیئے. ویل پلیڈ عامر رحمان..

25/01/2025

معاز گرباز آج بھی چھاگئے. اس سیزن میں مسلسل چھوٹی ففٹی سکور کی اور نیا ریکارڈ اپنے نام کیا. آج کا میچ انکی ٹیم ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد ہار گئی لیکن معاز اس پورے سیزن کے سٹار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے. ویل پلیڈ معاز گرباز

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Bunerwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Bunerwal