03/09/2026
کل کھیلے گئے فرینڈلی میچ میں کوریا فٹبال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوزہ ناوگئی فٹبال کلب کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
کوریا فٹبال کلب کی جانب سے ماجد علی شاہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 2 گول کیے فہیم عالم نے 1 گول اسکور کیا۔ قیصر علی شاہ نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 اسسٹس فراہم کیں۔
کوزہ ناوگئی فٹبال کلب کی جانب سے کنگ نصیب رحمان نے اپنی ٹیم کے لیے واحد گول اسکور کیا تمام کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پر مبارکباد، اور کوریا فٹبال کلب کو اس شاندار فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو! 💛
01/09/2026
گراؤنڈ کے تازہ تصاویر
مندنڑ کے مین ندی لوے خوڑ کے قریب ہونے کی وجہ سے ہر سال بارشوں کے بعد ہمارا گیم متاثر ہوتا ہے پھر گراس کی کٹائی ہوتی ہے جس کے لئے ہمیں بہت محنت کرنا پڑتا ہے.
29/08/2026
اے ڈی ایس گراؤنڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے
یہ ہمارے اثاثے ہیں جو سینئر کھلاڑیوں کے توجہ کے مستحق ہیں اگر انکا اخلاقی اور معاشی طور پر بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے تو یقیناً یہ بچے مستقبل میں نا صرف اچھے کھلاڑیوں بلکہ اچھے شہریوں کے صورت میں نمودار ہوسکتے ہیں.
27/08/2026
نوجوانو!
اپنی طاقت، اپنی توانائی اور اپنے ہارمونز کو ضائع مت کرو
نہ تشدد میں، نہ خطرناک اسٹنٹس میں، نہ بے مقصد عادتوں میں
اس توانائی کو میدان میں لاؤ۔
فٹبال کھیلو۔ دوڑو۔ پسینہ بہاؤ۔ نظم سیکھو۔ ٹیم بن کر جیتو۔
ہمارا مقصد صرف گول کرنا نہیں ہے
ہمارا مقصد ایک ایسا معاشرہ بنانا ہے جو رجعت پسندی سے پاک ہو
جہاں کھلاڑی صرف کھلاڑی نہ ہو، بلکہ ایک بہتر انسان، ایک اچھا شہری ہو
*ہارمونز جنگ کے لیے نہیں، کھیل کے لیے ہیں*
آؤ میدان میں، اپنی طاقت کو قوم کی تعمیر میں لگاؤ
04/08/2026
When practice becomes Match🥵
19/07/2026
Spain became champion by beating defending champions 👏
18/07/2026
کل انٹی ڈرگز سٹپ گراؤنڈ میں گراؤنڈ مینٹیننس کے حوالے سے ایک سیشن ہوا جس میں گراؤنڈ کی صفائی کی گی صفائی میں جوانوں کی دلچسپی قابل دید تھی آئندہ بھی گراؤنڈ میں اسی طرح کے اقدامات کرینگے تاکہ کھیل بغیر کسی تاخیر کے جاری رہے.
15/07/2026
Argentina have qualified for the Final! 🇦🇷
14/07/2026
فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں سپین نے پہلی جگہ بنالی 🔒
دوسرے ٹیم کا اندازہ کل کے میچ سے ہوگا
14/07/2026
Spain is dominating........