17/07/2026
آج میں جس شیر سے آپ کو ملوا رہا ہوں...*
وہ صرف ایک کھلاڑی نہیں، وہ تحصیل مندنڑ کی فٹبال کا دل، دھڑکن اور پہچان ہے۔
نام ہے *"کنگ نصیب رحمان"* ⚡
12 سال سے وہ گراؤنڈ کا راج کر رہا ہے۔
اس کی *رفتار بجلی جیسی*،
اس کا *شاٹ راکٹ جیسا*،
اس کے *پاس ایسے زاویے سے آتے ہیں جیسے کسی نے نقشہ بنا کر بھیجے ہوں*،
اور *ٹارگٹ؟ عقاب کی نظر جیسا*! 🎯
خوش اخلاق، خوش مزاج، مہمان نواز اور میدان کے اندر شیر۔
میدان کے باہر سب کا بھائی۔
مندنڑ کی فٹبال اگر کسی ایک نام سے زندہ ہے تو وہ ہے *کنگ نصیب رحمان*۔
ہمیں فخر ہے کہ ایسا ستارہ ہمارے درمیان ہے۔ ❤️
13/07/2026
گلزار احمد استاد صیںب کا تعلق ضلع بونیر تحصیل مندنڑ کے مشہور اور تاریخی گاؤں ناوگئ کے ایک معزز خاندان سے ھے ، 80, اور 90 کے دہائی کا یہ عظیم اور تاریخ ساز کھلاڑی اپنے وقت کے بھترین ڈیفنڈر رہے ہیں شاندار سکیل ، طاقتور شوٹ، ڈاج ، آؤٹ آف دی ڈی کک، کارنر کک گول سکورنگ کیلئے مشہور گلزار احمد استاد صیںب نے ناوگئ فٹ بال کلب کیلیے بے شمار تاریخی فتوحات میں اھم کردار ادا کیا ، اور ڈسٹرک بونیر فٹبال اور اپنے کلب ناوگئ فٹ بال کلب کیلیے گلزار احمد کے خدمات ناقابل فراموش ہیں ایک بھترین کھلاڑی اور ایک بہترین انسان ویلڈن گلزار احمد استاد صیب بونیر فٹبال کی تاریخ جب بھی لکھی جائ گی گلزارِ احمد استاد صیںب کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے آمین یثرب خان ملک بلوگرام سوات Malak Khan
02/05/2026
Wellcome JI festival
🎎🥮 🏏 ⚽🎾🏐🏈 🏸🏀
Buner
16/04/2026
آج بات اُن دو ستاروں کی… جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ✨⚽
بائیں جانب جگمگاتا نام ظاہر حسین اور درمیان میں کھڑا وقار امیر عالم خان—یہ وہ نام ہیں جنہوں نے 1998 کے آس پاس فٹبال کے میدان میں قدم رکھا، اور پھر 2000 سے لے کر 2017 تک بونیر کی فٹبال دنیا پر اپنی صلاحیتوں کا راج قائم رکھا۔
بونیر کا شاید ہی کوئی گراؤنڈ ایسا ہو جہاں ان دونوں عظیم کھلاڑیوں نے اپنے فن کا جادو نہ بکھیرا ہو۔ ان کا کھیل صرف فٹبال نہیں تھا، بلکہ ایک معیار تھا… ایک جذبہ تھا… ایک ایسی خوبصورتی تھی جس نے ہر تماشائی کے دل کو چھو لیا۔ ⚽🔥
یہ دونوں ستارے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ صوبائی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ان کے کھیل میں جو مہارت، جو جذبہ، اور جو لگن تھی—وہ آج بھی یادوں میں تازہ ہے۔
وقت نے راستے بدل دیے ہیں… آج ظاہر حسین دیارِ غیر (ملائشیا) میں محنت مزدوری کر رہے ہیں، جبکہ امیر عالم خان ذاتی مصروفیات کے باعث میدان سے کچھ فاصلے پر ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسے کھلاڑی کبھی دلوں سے دور نہیں ہوتے ❤️
ہم ان دونوں عظیم شخصیات کے لیے دل سے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کی زندگی کو خوشیوں، کامیابیوں اور آسانیوں سے بھر دے 🤲
آپ دونوں نے جو یادیں دی ہیں، وہ ہمیشہ زندہ رہیں گی… اور آپ کا نام ہمیشہ عزت سے لیا جائے گا 🌟
12/04/2026
کرکٹ کی تاریخ کے چند سپیل ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ کے لیے ذہنوں پر نقش ہو جاتے ہیں، اور یہ تصویر ایک ایسے ہی تاریخی لمحے کی گواہی دے رہی ہے۔ ایشیا کپ کے اس ہائی وولٹیج میچ میں، محمد عامر نے روایتی حریف کے خلاف جس تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، اس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔
صرف 3 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کرنا (3 - FOR 3) کوئی معمولی بات نہیں، یہ عامر کی غیر معمولی مہارت، سوئنگ اور پچ پر ان کے مکمل کنٹرول کا ثبوت ہے۔ اس خطرناک سپیل نے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اور میچ کا پاسہ پلٹ دیا۔
یہ تصویر صرف ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ ایک کلاس تاریخ اور یاداشت کی ہے۔