Jazba Digital

Jazba Digital Digital Creator / Sports Reporter / Copy Editor / Sub Editor

امریکہ میں پاکستان کا پرچم بلند — دانش اطلس خان نے Burlington Squash League 2026 جیت لیتمغۂ امتیاز یافتہ اور 5 مرتبہ ایش...
03/09/2026

امریکہ میں پاکستان کا پرچم بلند — دانش اطلس خان نے Burlington Squash League 2026 جیت لی
تمغۂ امتیاز یافتہ اور 5 مرتبہ ایشین اسکواش چیمپئن دانش اطلس خان کی شاندار کامیابی، امریکہ، اسپین، بھارت اور مصر کے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
برلنگٹن، امریکہ:
پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی اور تمغۂ امتیاز کے وصول کنندہ دانش اطلس خان نے امریکہ میں منعقد ہونے والی Burlington Squash League 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
دانش اطلس خان نے ٹورنامنٹ کے دوران امریکہ، اسپین، بھارت اور مصر سے تعلق رکھنے والے عالمی معیار کے اسکواش کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا اور اپنی بہترین تکنیک، رفتار، فٹنس اور تجربے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
پانچ مرتبہ ایشین اسکواش چیمپئن رہنے والے دانش اطلس خان کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی اسکواش آج بھی عالمی سطح پر اپنی صلاحیت منوانے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے۔ ان کی مستقل محنت اور بین الاقوامی تجربہ انہیں پاکستان کے نمایاں اسکواش کھلاڑیوں میں شامل کرتا ہے۔
دانش اطلس خان ان دنوں امریکہ میں جدید اور سائنسی انداز کی اسکواش اور فزیکل ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا بنیادی ہدف لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کے لیے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرنا ہے۔
اولمپکس 2028 کی تیاری کے سلسلے میں امریکہ میں جاری ان کی تربیت میں جدید فٹنس، اسپیڈ، اسٹرینتھ، ریکوری اور عالمی معیار کی اسکواش ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
Burlington Squash League 2026 کی فتح دانش اطلس خان کے اولمپکس مشن کے لیے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے ذاتی کیریئر کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے
دانش اطلس خان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا اور لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں ملک کے لیے بہترین کارکردگی پیش کرنا ہے۔

پشاور: پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس سابق انٹرنیشنل ایتھلیٹ بحرِ کرم کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔ جامعہ پشاور کی طرف...
02/09/2026

پشاور: پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس سابق انٹرنیشنل ایتھلیٹ بحرِ کرم کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔ جامعہ پشاور کی طرف سے جاری آفس آرڈر کے مطابق یہ منظوری جامعہ پشاور کے سینڈیکیٹ کے 460 ویں اجلاس میں دی گئی، جو 31 اگست 2026ء کو منعقد ہوا۔ اس سے قبل سلیکشن بورڈ کے 7 اگست 2026ء کو ہونے والے اجلاس میں بھی ان کی سفارش کی گئی تھی۔بحرِ کرم طویل عرصے سے جامعہ پشاور میں کھیلوں کے شعبے سے وابستہ ہیںجنہوں نے دنیا کے 25 ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بطور ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی کی کھیلوں کی سرگرمیوں، بین الجامعات مقابلوں اور مختلف سپورٹس ایونٹس کے انعقاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جامعہ پشاور کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی انہیں ڈائریکٹر سپورٹس کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

پشاور میں ورلڈ ایتھلیٹکس لیول ون کوچنگ کورس کا آغازپشاور: ورلڈ ایتھلیٹکس کوچز ایجوکیشن اینڈ سرٹیفکیشن لیول ون کوچنگ کورس...
02/09/2026

پشاور میں ورلڈ ایتھلیٹکس لیول ون کوچنگ کورس کا آغاز
پشاور: ورلڈ ایتھلیٹکس کوچز ایجوکیشن اینڈ سرٹیفکیشن لیول ون کوچنگ کورس کا پشاور میں باقاعدہ آغاز ہوگیا، تیرہ روزہ کورس میں خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف صوبوں سے 30 سے زائد مرد و خواتین کوچز شرکت کر رہے ہیں۔کورس کا انعقادپاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن، خیبرپختونخوا ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے باہمی تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اشفاق خان تھے، جبکہ سیکرٹری جنرل پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کرنل شاہجہان میر، صوبائی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انجینئر سیف الاسلام، ڈائریکٹر آپریشنز جمشید بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ فیصل، چیف کوچ شفقت اللہ، ڈائریکٹر، جعفر شاہ،ایڈمنسٹریٹر عابد ناظم،زعفران آفریدی اور یوسف آفریدی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا اشفاق خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت صرف نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تربیت اور درست رہنمائی فراہم کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ملکی معیشت اور عالمی سطح پر ملک کی شناخت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں بھرپور صلاحیت موجود ہوتی ہے، تاہم انہیں درست سمت دینے میں کوچز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ کوچز اور ٹرینرز ہیرے تراشنے والے ماہرین کی مانند ہیں، جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے اسے نکھاریں اور قومی و بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کریں۔اشفاق خان نے یقین دلایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا مستقبل میں بھی کوچز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید تربیتی کورسز اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔اس موقع پر صوبائی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انجینئر سیف الاسلام نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ایتھلیٹس کسی سے کم نہیں اور قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید کوچنگ اور سائنسی بنیادوں پر تربیت کے ذریعے صوبے کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاسکتا ہے۔

ورلڈ نومیڈ گیمز: کے پی کے مشیرِ کھیل تاج محمد ترند کی شرکت، کرغز بانی کو چترالی پکول کا تحفہ
31/08/2026

ورلڈ نومیڈ گیمز: کے پی کے مشیرِ کھیل تاج محمد ترند کی شرکت، کرغز بانی کو چترالی پکول کا تحفہ

ایبٹ آباد میں خواتین بیڈمنٹن تربیتی کیمپ، کھلاڑیوں کو جدید تربیت کی فراہمیپشاور: ایبٹ آباد میں خواتین بیڈمنٹن کھلاڑیوں ک...
31/08/2026

ایبٹ آباد میں خواتین بیڈمنٹن تربیتی کیمپ، کھلاڑیوں کو جدید تربیت کی فراہمی
پشاور: ایبٹ آباد میں خواتین بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے لیے جاری تربیتی کیمپ کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ، بیڈمنٹن ایسوسی ایشن، کوچز اور مقامی معاونین کا اہم کردار رہا ہے۔ کیمپ کے منتظمین نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم کی خصوصی معاونت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تعاون سے کیمپ کے انعقاد اور کامیابی میں بھرپور مدد ملی۔انٹرنیشنل کوچ ندیم خان نے کہا کہ وہ کیمپ میں فیمیل کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر معیاری تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی تکنیک، فٹنس اور کھیل کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ افراد کی مشترکہ کوششوں اور کھلاڑیوں کی محنت سے ایبٹ آباد کی یہ باصلاحیت خواتین کھلاڑی مستقبل میں خیبر پختونخوا اور پاکستان کا نام روشن کریں گی۔کیمپ کے منتظمین نے انٹرنیشنل کھلاڑی بشارت اقبال کی خصوصی معاونت کو بھی سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ ایبٹ آباد کے ریجنل سپورٹس آفیسر (RSO) سلیمان اور ایبٹ آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران و ممبران کے تعاون کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔منتظمین کے مطابق کیمپ کی کامیابی میں ایبٹ آباد کی فیمیل بیڈمنٹن کوچ حلیمہ شاہین کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے دن رات محنت کرتے ہوئے کیمپ کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور مختلف افراد و اداروں سے رابطے کرکے چھوٹے چھوٹے اسپانسرز کا تعاون بھی حاصل کیا۔ ان کی محنت، لگن اور جذبے نے کیمپ کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا، جس پر ان کی خدمات کو دل سے سراہا گیا۔

29/08/2026

I got over 50 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر 11 ویں پوزیشن حاصل کر لیمیچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد فاتح ٹیم...
28/08/2026

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر 11 ویں پوزیشن حاصل کر لی
میچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹ کے ذریعے کیا گیا
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کے 11ویں اور 12 ویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آوٹ میں شکست دے کر ایونٹ میں 11 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹ کے ذریعے کیا گیا۔ دباو کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی فتح نے نہ صرف قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں 11 ویں پوزیشن دلوائی بلکہ عالمی رینکنگ میں بھی اہم بہتری کی راہ ہموار کردی ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر تھا۔ تاہم، جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے بعد گرین شرٹس ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

Grandmaster Rahimullah Memorial ITF Taekwondo Inter-Club Championship Concludes in PeshawarPESHAWAR: The first Grandmast...
28/08/2026

Grandmaster Rahimullah Memorial ITF Taekwondo Inter-Club Championship Concludes in Peshawar
PESHAWAR: The first Grandmaster Rahimullah Memorial Peshawar ITF Taekwondo Inter-Club Championship concluded successfully in Peshawar, with nearly 200 male and female athletes participating in various categories.
Organized by the Khyber Pakhtunkhwa ITF Taekwondo Association in collaboration with the District ITF Taekwondo Association, the championship featured highly competitive final bouts among men, women and cadet athletes. The participants demonstrated impressive technical skills, physical fitness and fighting abilities, keeping spectators engaged throughout the competitions.
A special ITF Taekwondo martial arts demonstration was also presented during the closing ceremony and received widespread appreciation from the guests, athletes and spectators.
The chief guest at the closing ceremony was Pakistan ITF Taekwondo Federation President Rana Sadaqat Ali. Other prominent guests included Nishat Shaheen, Managing Director of Naveera Private Limited; Matiullah Marwat, Advocate; and Atifa Yousafzai, Assistant Director Administration and Operations at the Directorate of Youth Affairs, Khyber Pakhtunkhwa.
Speaking to the media, KP ITF Taekwondo Association Chairman Naveed Habibi said the athletes displayed an outstanding level of performance and technical expertise during the championship, which, he added, reflected the rapidly growing popularity of ITF Taekwondo in the province.
He said public interest in ITF Taekwondo was increasing day by day, while the association was making efforts to provide equal training and competitive opportunities to male and female athletes across all districts of Khyber Pakhtunkhwa.
Naveed Habibi stressed that engaging young people in sports activities was the need of the hour. He said martial arts not only promote discipline, self-confidence and physical fitness among young people but also provide them with opportunities to represent Pakistan and Khyber Pakhtunkhwa at national and international levels.
The participation of female athletes was particularly appreciated during the championship. The organizers expressed their commitment to providing women with greater opportunities in ITF Taekwondo and other martial arts disciplines in the future.

پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب گرلز 33 باسکٹ بال ٹورنامنٹ، برادرز گرلز کلب نے میدان مار لیا
28/08/2026

پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب گرلز 33 باسکٹ بال ٹورنامنٹ، برادرز گرلز کلب نے میدان مار لیا

خیبرپختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن نے باقاعدہ افلئیشن برائے 2026ء...
28/08/2026

خیبرپختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن نے باقاعدہ افلئیشن برائے 2026ء جاری کردی

Address

Peshawar Cantt
Cantt
25000

Telephone

+923329145811

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jazba Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jazba Digital:

Shortcuts

Share

Category