Sada Bahar Kabaddi Group Tariq Hasola Chakwal

Sada Bahar Kabaddi Group Tariq Hasola Chakwal

Share

Kabaddi lovers 💪
Power | Passion | Pride
Showcasing real game from the ground 🏆

05/08/2026

🏆 شاندار کبڈی شو میچ 🏆

📍 مقام: چھوئی، ڈھوک گجراں، تحصیل چوا سیدن شاہ
📅 تاریخ: 7 اگست 2026ء، بروز جمعہ
🕓 وقت: شام 5:00 بجے

🆚 دلچسپ مقابلہ

شاہ حسین کبڈی کلب چکوال
بمقابلہ
پاک شیرازی کبڈی کلب چوا سیدن شاہ

تمام معزز شائقینِ کبڈی سے گزارش ہے کہ بھرپور تعداد میں تشریف لا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اس یادگار کبڈی شو میچ کو کامیاب بنائیں۔

آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہوگی۔

05/08/2026

والی بال اور کبڈی کے عظیم پروموٹر، چوہدری بابر ندیم ڈھکو کے نام

بابر ندیم تیرا نام ہے خدمت کی پہچان
کھیلوں کی دنیا میں تُو ہے چکوال کی شان

نہ دولت کا غرور، نہ شہرت کی طلب
ہر دم کھیلوں کی خدمت، یہی تیرا ادب

کبڈی کو بھی سنبھالا، والی بال کو نکھارا
ہر کھلاڑی نے تجھ کو دل سے ہے پکارا

جہاں بھی کھیل سجے، وہاں تیرا ذکر رہے
تیری محنت کا چرچا ہر شہر و نگر رہے

اخلاص، وفا، محبت تیری پہچان رہے
ہر دل میں تیرے نام کا احترام رہے

بابر ندیم سلامت رہے، یہی دعا ہے ہماری
رہے تا قیامت کھیلوں کی دنیا میں تاجداری

02/08/2026

ملک محمد تاج فم کسر کے نام

ملک محمد تاج ہیں اخلاص کی پہچان بھی
چکوال کی اس دھرتی کا روشن سا عنوان بھی

حق کی خاطر عمر بھر ہر محاذ پر ڈٹ گئے
محنت و دیانت کے وہ سچے نگہبان بھی

درد مندوں کے لیے ہر وقت کھلے ان کے ہاتھ
رحمتوں کا سلسلہ، خدمت کا سامان بھی

کبڈی سے رشتہ وفا کا آج تک قائم رہا
کھیل کی عزت، روایت، جذبۂ ایمان بھی

سدا بہار کے قافلے کا معتبر سرمایہ ہیں
راہنمائی، خلوص، عزت کا امکان بھی

دعا ہے رب سے سلامت یہ ہستی تا ابد رہے
ملک محمد تاج ہیں چکوال کی شان بھی

01/08/2026

چکوال کبڈی کے مخلص محسن ملک الفت حسین چوہان، چار دہائیوں سے کبڈی کی خدمت کا روشن سفر

✍️ غلام عباس جنجوعہ

ضلع چکوال کی روایتی کھیل کبڈی کو فروغ دینے والی شخصیات میں ملک الفت حسین چوہان کا نام انتہائی احترام سے لیا جاتا ہے۔ اعوان خاندان سے تعلق رکھنے والے ملک الفت حسین چوہان نے 1984ء سے 1988ء تک چار سال پنجاب پولیس میں خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں وہ لندن منتقل ہوگئے، جہاں وہ گزشتہ 38 برس سے مقیم ہیں۔

دیارِ غیر میں رہتے ہوئے بھی ان کا دل اپنی مٹی، اپنی ثقافت اور اپنی محبوب کھیل کبڈی کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ گزشتہ 38 برس سے وہ مسلسل کبڈی کی سرپرستی اور سپانسرشپ کر رہے ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے متعدد بڑے کبڈی مقابلوں کی سرپرستی کر چکے ہیں، جنہیں ہزاروں شائقین نے دیکھا اور سراہا۔ ان کی خدمات نے کبڈی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ملک الفت حسین چوہان کو چکوال کی کبڈی سے خصوصی محبت ہے۔ ہائی سکول کے زمانے میں وہ خود بھی کبڈی کے کھلاڑی رہے، جس کی وجہ سے آج بھی اس کھیل سے ان کی وابستگی پہلے دن کی طرح مضبوط ہے۔

ان کے خاندان کا کبڈی سے رشتہ بھی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ ان کے چچا ملک سلیم اختر اعوان عرف سیماں چہانڑاں آلا 1950ء اور 1960ء کی دہائی کے ممتاز کبڈی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے، جبکہ ان کے بھائی غلام شبیر عرف مندری 1970ء اور 1980ء کی دہائی میں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت کبڈی کے حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔

ملک الفت حسین چوہان کی سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال کے سرپرستِ اعلیٰ چوہدری رستم بیگ ہسولہ سے بچپن کی دوستی ہے۔ دونوں نہ صرف کلاس فیلو رہے بلکہ وقت گزرنے کے باوجود ان کی خلوص بھری دوستی آج بھی قائم ہے، جو باہمی اعتماد اور محبت کی خوبصورت مثال ہے۔

یہ امر باعثِ مسرت ہے کہ ملک الفت حسین چوہان اب باقاعدہ سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان کی شمولیت سے نہ صرف گروپ مزید مضبوط ہوگا بلکہ ضلع چکوال میں کبڈی کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روایتی کھیل کے روشن مستقبل کے لیے نئی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔

سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال، ملک الفت حسین چوہان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی بے لوث خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت، خوشحالی اور مزید کامیابیوں سے نوازے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ کبڈی کی خدمت کرتے رہیں۔

31/07/2026

کبڈی کے معروف سپانسر ملک الفت حسین چوہان کی سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال میں شمولیت

✍️ غلام عباس جنجوعہ

کبڈی کے معروف سپانسر ملک الفت حسین چوہان (حال مقیم یو کے) نے باقاعدہ سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ان کی شمولیت پر سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال کے عہدیداران اور اراکین نے انہیں دلی مبارکباد اور پرتپاک خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ملک الفت حسین چوہان اپنی سرپرستی، تجربے اور تعاون سے ضلع چکوال میں کبڈی کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور اس روایتی کھیل کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

ملک الفت حسین چوہان نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے اور کبڈی کی بہتری و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال نے ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے تعاون سے ضلع چکوال میں کبڈی مزید ترقی کرے گی۔

30/07/2026

سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال کا جنگا میں چکوال کبڈی کلب اکیڈمی کا دورہ، سپر سکس ٹورنامنٹ کی فتح پر مبارکباد

✍️ غلام عباس جنجوعہ

سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال کے وفد نے جنگا کے مقام پر واقع چکوال کبڈی کلب اکیڈمی کا دورہ کیا۔ وفد میں سرپرستِ اعلیٰ چوہدری رستم بیگ ہسولہ، وائس چیئرمین چوہدری جاوید اقبال ربال، سینئر نائب صدر چوہدری شیر الطاف جمالوال اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام عباس جنجوعہ شامل تھے۔

اس موقع پر چیئرمین و کوچ استاد چوہدری غلام عباس چتال نے وفد کو اکیڈمی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چکوال کبڈی کلب اکیڈمی میں 10 سے 24 سال عمر کے 30 بچے روزانہ باقاعدگی سے کبڈی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کا مقصد نوجوان نسل میں کبڈی کو فروغ دینا، باصلاحیت کھلاڑی تیار کرنا اور انہیں اعلیٰ سطح تک پہنچانا ہے۔

بعد ازاں سدا بہار کبڈی گروپ کی جانب سے چکوال کبڈی کلب اکیڈمی کے کوچ استاد چوہدری غلام عباس چتال، کپتان سعید مشاء، کپتان چکوال کبڈی کلب جونیئر علی بسرا اور اونر نوید مشاء (حال مقیم عمان) کو سپر سکس جونیئر کبڈی ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا گیا اور ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ سپر سکس جونیئر کبڈی ٹورنامنٹ جنگا میں چکوال کبڈی کلب کے جونیئر کھلاڑیوں نے شاندار کھیل، بہترین ٹیم ورک اور بھرپور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ کامیاب ٹیم میں امجد جٹ، شانی ملک، نوید نیدی، فصی سپاں آلا، جبران احمد، عبدالرحمن، شامیر، اویس، علی، نٹار اور یاسر شامل تھے، جن کی کارکردگی کو حاضرین نے خوب سراہا۔

آخر میں استاد چوہدری غلام عباس چتال، سعید مشاء اور جونیئر علی بسرا نے سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حوصلہ افزائی نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتی ہے اور انہیں مستقبل میں مزید محنت اور کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چکوال میں کبڈی کے فروغ، باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور اس روایتی کھیل کی ترقی کے لیے اپنی خدمات پوری لگن کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

30/07/2026

ملک الفت حسین چوہان کی سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال میں شمولیت، ہر ممکن تعاون کا اعلان

✍️ غلام عباس جنجوعہ

چکوال میں ملک الفت حسین چوہان (حال مقیم یو کے) کی رہائش گاہ پر پرانے دوستوں اور کلاس فیلوز کی ایک خوشگوار ملاقات منعقد ہوئی، جس کا اہتمام مرزا برادران نے کیا۔

ملاقات میں سرپرستِ اعلیٰ چوہدری رستم بیگ ہسولہ، سینئر نائب صدر چوہدری شیر الطاف جمالوال، سیکرٹری مرزا صفدر محمود چوہان، حاجی مرزا اختر محمود چوہان، مرزا ارشد محمود چوہان اور صوبیدار محمد سخاوت چکوال نے شرکت کی۔

اس خوشگوار نشست میں شرکاء نے باہمی محبت، بھائی چارے اور اخلاص کے ماحول میں ایک دوسرے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ماضی کی تمام غلط فہمیاں اور گلے شکوے خوش اسلوبی سے ختم کر دیے گئے اور باہمی اعتماد و یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کبڈی کے معروف سپانسر ملک الفت حسین چوہان نے باقاعدہ سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ چکوال میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی گروپ اور ضلع چکوال میں کبڈی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

اس اعلان پر سرپرستِ اعلیٰ چوہدری رستم بیگ ہسولہ سمیت تمام شرکاء نے ملک الفت حسین چوہان کا دلی شکریہ ادا کیا اور ان کی شمولیت کو سدا بہار کبڈی گروپ کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔ شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون کے ذریعے چکوال میں کبڈی کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔

30/07/2026

جنگا کے مقام پر پریکٹس کے دوران استاد چوہدری غلام عباس چتال کے باصلاحیت شاگردوں کے ساتھ ایک خوبصورت اور یادگار محفل۔

اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر غلام عباس جنجوعہ نے بچوں کو ایک خوبصورت نظم سنائی۔ نظم کے دوران ننھے شاگرد ہر شعر کو جوش و خروش سے دہراتے رہے، بھرپور داد دیتے رہے اور محفل کا بھرپور لطف اٹھایا۔ بچوں کی دلچسپی، خوشی اور والہانہ انداز نے اس محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔

عباس چتال کا انداز بھی نرالا ہے
ہر مشکل میچ میں ان کا ہی اجالا ہے

چیئرمین بھی ہیں، کوچ بھی ہیں، کیا بات ہے
ہر فیصلہ ان کا جیت کی سوغات ہے

مخالف جب بھی چال کوئی چلنے لگتا ہے
عباس چتال کا دماغ پہلے ہلنے لگتا ہے

گیم چینجر ہیں، سب یہی کہتے ہیں
ہارے ہوئے میچ بھی جیت لیتے ہیں

چال ایسی چلتے ہیں، سب رہ جائیں حیران
مخالف کہے، "بھئی! یہ تو نکلا سلطان"

اللہ سلامت رکھے یہ ہنستا کردار
عباس چتال ہیں کبڈی کا افتخار

واقعی، کھیل کے ساتھ ساتھ ادب، اخلاق اور مثبت تربیت نوجوان نسل کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

28/07/2026

سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ، چکوال کا مضبوط اتحاد، کبڈی کے فروغ کی ضمانت

✒️ غلام عباس جنجوعہ

ضلع چکوال کا معروف سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ، چکوال کبڈی کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور منظم کھیلوں کے انعقاد میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ اپنے مضبوط انتظام اور باہمی تعاون کی بدولت یہ گروپ ضلع چکوال سمیت دیگر اضلاع میں بھی ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔

گروپ کے ساتھ چھ مضبوط اتحادی کبڈی کلب شامل ہیں:

🏆 ایگل کبڈی کلب تلہ گنگ
🏆 شاہ حسین کبڈی کلب چکوال
🏆 بوٹا کبڈی کلب چکوال
🏆 پنوال کبڈی کلب چکوال
🏆 سہگل آباد کبڈی کلب چکوال
🏆 چکوال کبڈی کلب چکوال

اس کے علاوہ گوجرخان، جہلم، پنڈ دادنخان، منڈی بہاؤالدین اور قادر آباد کے متعدد کبڈی کلب بھی گروپ کے بااعتماد اتحادی ہیں، جو ہر موقع پر اپنی بھرپور معاونت اور بہترین کھلاڑیوں کے ذریعے گروپ کا ساتھ دیتے ہیں۔

سدا بہار کبڈی گروپ کا عزم صرف مقابلوں کا انعقاد نہیں بلکہ کبڈی کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی، اور مختلف علاقوں کے کلبوں کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور کھیل دوستی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

27/07/2026

سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ، چکوال کے عہدیداران کی پنوال آمد، زخمی جونیئر کھلاڑی کی عیادت

✍️ غلام عباس جنجوعہ

سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ، چکوال کے عہدیداران نے پنوال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جنرل سیکرٹری و کوچ استاد چوہدری آصف محمود پنوال کے ہمراہ پریکٹس کے دوران زخمی ہونے والے ایک جونیئر کبڈی کھلاڑی کی عیادت کی۔

وفد میں چیئرمین چوہدری غلام عباس چتال، وائس چیئرمین چوہدری جاوید اقبال ربال، سینئر نائب صدر چوہدری شیر الطاف جمالوال، مرکزی فیصلہ ساز کمیٹی کے صدر چوہدری تنویر حیدر مغل کرسال، سینئر کبڈی کھلاڑی خاور زمان کسر اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام عباس جنجوعہ شامل تھے۔

وفد نے زخمی کھلاڑی کی خیریت دریافت کی، جس کی ٹانگ اور بازو فریکچر ہونے کے باعث وہ زیرِ علاج ہے۔ وفد نے اس کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور حوصلہ افزائی کے طور پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ، چکوال کی جانب سے زخمی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اسے یقین دلایا گیا کہ گروپ ہر مشکل وقت میں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس موقع پر زخمی جونیئر کھلاڑی کے عزیز و اقارب بھی موجود تھے، جنہوں نے سدا بہار کبڈی گروپ کے اس جذبۂ ہمدردی، تعاون اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

سدا بہار کبڈی گروپ طارق ہسولہ، چکوال ہمیشہ کی طرح اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ کبڈی کے کھلاڑیوں کی ہر خوشی اور مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Chakwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Chakwal