Sartaj Ahmad

Sartaj Ahmad

Share

ختم نبوت زندہ باد

18/07/2025

گرمیوں میں جب درجہ حرارت بڑھتا ہے تو پیاس کی شدت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ سائنسی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پیاس کا براہ راست تعلق جگر سے ہوتا ہے۔ جب کوئی شخص ایک ہی سانس میں زیادہ مقدار میں پانی پیتا ہے تو وہ پانی اچانک جگر پر گرتا ہے، جس سے جگر کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور لمبے عرصے میں یہ عمل جگر کے سکڑنے یا تلیّف کا باعث بن سکتا ہے۔

لیکن اگر پانی کو تین سانسوں میں پیا جائے تو پہلا گھونٹ جگر کو خبردار کر دیتا ہے کہ پانی آ رہا ہے، تو وہ خود کو نرم اور تیار حالت میں لے آتا ہے، جس سے نقصان کا خطرہ ختم ہو جاتا ہے۔

یہ وہ بات ہے جسے آج کی سائنس نے حال ہی میں دریافت کیا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ سکھایا تھا چودہ سو سال پہلے کہ پانی تین سانسوں میں پیا جائے۔

یہ نہ صرف طبی لحاظ سے فائدہ مند ہے بلکہ ایک عظیم سنت بھی ہے۔ واقعی، اسلام ایک مکمل اور حکمت سے بھرپور دین ہے، اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں صرف روحانی نہیں بلکہ جسمانی صحت کے لیے بھی بہترین رہنما ہیں۔

اللہ ہمیں اپنی زندگی میں سنت نبوی پر عمل کی توفیق دے آمین۔

05/07/2025

سیدہ فاطمہ الزہرہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی وفات کے بعد مولا علی نے ان کی وصیت کے مطابق دوسری شادی کی ۔ حسن حسین زینب ابھی چھوٹے تھے ۔ آپ نے سیدنا عقیل کو رشتہ دیکھنے کے لئیے کہا تو کلبسی بنو قلاب کے قبیلے کا انتخاب ہوا ۔ سیدنا علی کی خواہش تھی کہ کوئی ایسی خاتون ہو جو شجاعت سخاوت اور ایثار کی خصوصیات سے مالا مال ہو ۔ بنو قلاب کی خاتون فاطمہ بنت حزم کے گھر رشتہ بھیجا تو سردار حزم اپنی بیوی کے پاس گئے اور پوچھا کہ سیدنا علی کا بیٹی فاطمہ کے لئیے رشتہ آیا ہے کیا آپ نے اپنی بیٹی کی ایسی تربیت کی ہے جو نبی کے خاندان میں بیاہی جا سکے ۔ رشتہ قبول ہوتا یے تو فاطمہ بنت حزم( سیدہ ام البنین) سیدنا علی کے گھر جاتی ہیں تو سیدنا حسن حسین اور فاطمہ کو گلے لگا لیتی ہیں۔ سیدنا علی سے درخواست کرتی ہیں کہ ان بچوں کے سامنے آپ مجھے کچھی فاطمہ مت کہئیے گا انہیں اس سے ان کی ماں یاد آ جائے گی ۔ میں اس گھر میں ان کی ماں بن کر نہیں آئی بلکہ کنیز بن کر آئی ہوں۔ میرا یہ مقام نہیں کہ ان کی ماں کی جگہ لے سکوں ۔ اس کے بعد آپ نے انہیں بیٹا نہیں کہا بلکہ ہمیشہ مولا کہتی رہیں۔ ان کے چار بیٹے ہوئے اس لئیے انہیں ام البنین بھی کہتے مطلب بیٹوں کی ماں ۔ اپنے بیٹوں کو ہمیشہ حسن حسین علی کی صرف اطاعت کا حکم دیا ۔ ادب سکھایا اور کہا جو وہ کہیں بس حکم بجا لانا ہے بحث نہیں کرنی۔ یہ اہل بیت ہیں ہم ان کے نوکر ہیں۔

چار بیٹوں میں عباس ابن علی ، عبداللہ ابن علی ، جعفر ابن علی اور عثمان ابن علی تھے ۔ سیدنا عباس علیہ السلام لشکر حسین کے سپہ سالار بھی رہے شجاعت میں یہ ایک مقام رکھتے تھے دونوں ہاتھ سے تلوار چلاتے تھے ۔ جنگ صفین میں سیدنا علی نے ان کو بھیجا تو محمد بن حنفیہ کہتے کہ مولا آپ صرف عباس کو کیوں آگے بھیجتے ہیں تو سیدنا عباس کہنے لگے حسن حسین میرے ابا کی آنکھیں ہیں اور میں ان کا بازو اور بازو ہمیشہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں ( حالانکہ عمر میں حسن و حسین سے چھوٹے تھے ) مطلب کہ یہ سوال بھی نہیں بنتا ، ماں کی تربیت ہر مقام پر جھلکتی تھی ۔

واقعہ کربلا میں جب ایک ایک کر کے لشکر حسین کے سپاہی شہید ہوتے گئے تو سیدنا عباس نے مولا حسین سے درخواست کی کہ مجھے جانے دیں۔ سیدنا حسین ان سے تلواریں لے لیتے ہیں کہ بس عباس تم پانی لے آو ۔ آپ پانی لینے جاتے ہیں تو یزیدی لشکر ان پر حملہ کر دیتا ہے دونوں بازو کاٹ دئیے جاتے ہیں وہی جنہوں نے حسین کی حفاظت کرنی تھی ۔ گھٹنے میں تیر لگتا ہے حسین عالی مقام کی آنکھیں بھر آتی ہیں۔ سیدنا عباس مولا حسین سے درخواست کرتے ہیں کہ میرے گھٹنے سے تیر نکال دیں اور کہتے ہیں کہ مولا میری والدہ سے کہہ دیجئیے گا کہ عباس کے دونوں بازو نہیں تھے آپ کو صرف اس لئیے تیر نکالنے کی زحمت دی ۔ یہ وہ ادب تھا وہ اطاعت تھی جو سیدہ ام البنین کی تربیت تھی جنہوں نے ساری زندگی نبی کے اس گھرانے کی کنیز بن کر گزار دی ۔ آپ کے چاروں بیٹے اس جنگ میں شہید ہو گئے ۔ علی کے پانچ بیٹوں نے اس میں جام شہادت نوش کیا جس میں 4 سیدہ ام البین کے فرزندان تھے ۔ جو لشکر حسین کا نہ صرف حصہ بنے بلکہ امام عالی مقام پر اپنی جان تک قربان کر دی اور ساری عمر کبھی زبان پر کوئی سوال نہ لائے ۔

سیدہ ام البنین کو جب بیٹوں کی شہادت کی خبر ملی تو کہا عباس شہد ہوا جعفر شہید ہوا عثمان شہید ہوا عبداللہ بھی شہید ہو گیا فرمانے لگی سب چھوڑیں میرے مولا حسین کا بتائیں تو بتایا کہ وہ بھی شہید ہو گئے تو کہنے لگی کیا میرے بیٹے بعد میں شہید ہوئے مولا حسین سے تو بتایا کہ نہیں وہ پہلے شہید ہوئے اور مولا کی حفاظت کے لئیے خوب لڑے تو شکر ادا کیا کہ انہوں نے بیشک حق ادا کر دیا ۔۔۔۔
یہ وہ ماں تھی جو اہل بیت کے مقام کو سمجھتی تھی جس نے اپنے سارے بیٹوں کو ساری عمر صرف اطاعت سکھائی ادب سکھایا خود کو اس گھر کی کنیز بنایا اور حسن و حسین کو بیٹا نہیں ہمیشہ مولا کہا ۔
خدا ہم سب کو اہل بیت کا مقام سمجھنے اور اس ادب و اطاعت کی ہدایت فرمائے جو سیدہ ام البینین نے اپنی اولاد کو سکھایا ۔

منقول

23/06/2025

آپ کا نام : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آپ کے والد کانام : عبداللہ
آپ کے دادا کانام : عبدالمطلب
آپ کے پردادا کانام : ہاشم
آپ کا قبیلہ : قریش
آپکا خاندان : بنو ہاشم
آپ کی پیدائش : 12 ربیع الاول
پیدائش کی جگہ : مکہ
نبوت سے پہلے آپ کیا کرتے تھے= تجارت
آپ نے مکہ میں کتنے سال گزارے = 50 سال
نبوت سے پہلے آپ کا کونسا مزہب تھا= آپ کسی مخصوص مزہب کے پیروکار نہیں تھے بلکہ آپ دین ابراہیمی پر تھے۔

آپ کو نبوت کس عمر میں ملی= 40 سال کی عمر میں
آپ کو نبوت کس جگہ مقام پر ملی؟ = غار حرا میں
غار حرا کہاں واقع ہے= جبل نور پہاڑ پر
یہ واقع کب پیش آیا= 27 رمضان المبارک کو
پہلی وحی کیا تھی ؟ = سورت العلق اقرا باسم ربک الذی خلق

آپ مکہ سے مدینہ کب روانہ ہوئے= 13 نبوی 622 عیسوی
آپ نے مدینہ میں کتنا عرصہ گزارا= 13 سال
آپ کی کتنی بیویاں تھیں ؟ گیارہ
آپ کے کتنے بیٹے تھے= 3 قاسم ۔عبداللہ۔ابراہیم
آپ کی کتنی بیٹیاں تھیں؟ 4 زینب۔رقیہ۔ام کلثوم۔فاطمہ
آپ کے داماد کا نام = زینب شوہر ابوالعاص۔رقیہ شوہر حضرت عثمان غنی ۔ام کلثوم شوہر حضرت عثمان غنی حضرت رقیہ کے وصال کے بعد آپکا نکاح حضرت ام کلثوم سے ہوا۔حضرت فاطمہ شوہر حضرت علی شیر خدا
آپ کی زندگی میں کتنے غزوات ہوئے؟ 27
آپ کی زندگی میں کتنے سریا ہوئے؟ 60 سے زائد
غزوات اسے کہتے ہیں جن میں آپ نے شرکت کی ہو اور سریا اسے کہتے ہیں جو چھوٹے لشکر ہوں جن میں آپ نے شرکت نہ کی ہو ۔
آخری خطبہ کب ہوا= زوالحج 10 ہجری 623 عیسوی
آپ کا وصال 12 ربیع الاول لیکن کنفرم نہیں ہے

اس معلومات میں اگر مجھ سے کوئی بھول ہو گئ ہو تو معاف کیجئیے گا ۔
🥰

22/06/2025

اتنی خوشی اتنی خوشی 😁

22/06/2025

غیرت مند لیڈر کا دور تھا 🔥

21/06/2025

پٹواری اور لوطی عجیب منافق لوگ ہے بیان یہ نہیں دے رہے اور پڑی ہے عمران خان کی

20/06/2025

اسکے بعد اس لڑکی کو وہ راستہ مل گیا جو وزیر اعلی کی کرسی تک جاتا تھا 😁😂

20/06/2025

کالےجادو کے حوالے سے اک حقیقی واقعہ.. جو دوسروں پر جادو کر کے ان کی زندگی تباہ کرتے ہیں...

یہ کہانی لکھنے والی خاتون اپنی آب بیتی لکھتی ہیں کہ کیسے انھوں نے اپنی سوکن پر جادو کروایا، اور پھر اللہ نے انھیں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو کیسے سزا دی

کہانی سنانے والی خاتون کہتی ہیں کہ.. میں ایک اسکول کی پرنسپل ہوں،اللہ نے مجھے مال، حسن، طاقت اور اولاد سے نوازا
میرے شوہر کا بھی ایک مقام ہے
لیکن جب میرے شوہر نے دوسری شادی کی تو میری زندگی ویران ہو گئی۔
سب لوگ میری سوکن کی دینداری کی تعریف کرتے تھے،
یہی بات مجھے اور زیادہ حسد میں ڈالتی
میں نے دیکھا کہ میرے شوہر بھی اس کی دین داری کی تعریف کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اللہ سے قریب ہے۔
جب میں اس پر بات کرتی یا کچھ برا کہتی، تو وہ مجھے کہتا:
"اس پر ظلم نہ کرو، وہ اللہ والے لوگوں میں سے ہے"
یہ سن کر میرا دل حسد سے جل اٹھتا تھا میں ڈرتی تھی کہ وہ ماں نہ بن جائے۔
میں نے اپنی ایک کولیگ سے اپنا دل ہلکا کیا، تو اُس نے مشورہ دیا کہ "اُس کا حمل بند کرا دو، اُس پر جادو کروا دو تاکہ وہ طلاق لے لے۔"
شروع میں.. میں نے انکار کیا اور ڈر گئی۔
تو اُس نے کہا:"جب وہ طلاق لے لے تو اس کے حق میں صدقہ دے دینا اور توبہ کر لینا"

شیطان میرے دل پر غالب آ گیا اور میں نے ہاں کر دی۔

ہم علاقے کی مشہور جادوگرنی کے پاس گے۔
میں نے اُس سے کہا "میں نہیں چاہتی کہ میری سوکن حاملہ ہو، اور چاہتی ہوں کہ وہ طلاق لے لے "جب میرا دل اور سیاہ ہو گیا تو میں نے مزید کہا "میں یہ بھی نہیں چاہتی کہ وہ میرے شوہر یا کسی اور سے کبھی ماں بنے

جادوگرنی نے کہا "مجھے اس کی خوشبو یا کوئی ذاتی چیز چاہیے میں نے اپنی بڑی بیٹی اور ساتھی سے مشورہ کیا،ہم نے پلان بنایا کہ بیٹی اپنے باپ سے ملنے اور اُسے ہمارے گھر کھانے پر بلائے
مقصد یہ تھا کہ اس کی کوئی چیز حاصل کی جائے
بیٹی نے اُس کی چادر (اسکارف) حاصل کر لی اور مجھے دے دی میں نے وہ چادر جادوگرنی کو دے دی اس نے کہا:
"وہ کبھی ماں نہیں بنے گی!"
اس نے مجھے کچھ چیزیں دیں کہ جنہیں میں اس جگہ چھڑکوں جہاں وہ داخل ہوتی ہے اور کچھ چیزیں کھانے میں ملاؤں میں نے اُسے اپنے گھر کھانے پر بلایا اور بہت پیار سے کہا:"ہم سب بہنوں کی طرح ہیں، تم آج رات میرے ساتھ کھانا کھاؤ
میں نے وہ سحر اُس دروازے پر چھڑکا جہاں سے میری سوکن داخل ہونے والی تھی اور دوسرا سحر قہوے (کافی) میں ملا دیا

میں خوشی سے پاگل ہو رہی تھی جب میں نے اُسے وہ قہوہ پیتے دیکھا
مجھے لگا جیسے میں نے دنیا جیت لی ہو! لیکن مجھے کیا خبر تھی کہ میں نے اپنا دین، دنیا اور آخرت برباد کر لی ہے…

چند دنوں بعد اُسے شدید بلڈنگ شروع ہو گئی
جو تین ہفتے بلکہ ایک مہینے تک جاری رہی اس کی حالت بگڑنے لگی،
شوہر مجھے بتاتا کہ وہ نماز میں روتی ہے،واش روم میں روتی ہے،اور بعض اوقات تو رات کو بے ہوش ہو جاتی ہے۔
میں شوہر سے کہتی "ہاں، یہ سب بلیڈنگ کی وجہ سے ہے
"اور اس کے لیے خود کو فکرمند ظاہر کرتی
اُس کی جسمانی اور ذہنی حالت بگڑتی گئی،ڈاکٹروں نے بتایا کہ رحم میں کینسر نما رسولیاں ہیں
لہٰذا رحم نکالنا پڑے گا لیکن اُس نے آپریشن سے انکار کر دیا
انکار کا سبب یہ تھا کہ اس نے خواب میں دیکھا"ایک کالا کتا اس کے رحم کو چیر رہا ہے خواب کی تعبیر دینے والی نے کہا "تم پر جادو کیا گیا ہے،زیتون کا تیل اپنے پیٹ پر لگا کر خود کو دم کرو شوہر نے مجھے یہ سب بتایا تو میں نے فوراً کالا علم کرنے والی کو بتایا
تو اس نے کہا "اگر اُس نے زیتون کا تیل لگایا تو گانٹھیں کھل جائیں گی اور وہ ماں بن جائے گی اس لیے "پھر سے کھانے میں سحر ملا دو
جو عورت میری سوکن کے خوابوں کی تعبیر بتا رہی تھی،اسی نےاُس پر سحر کیا تھا،اور کہا کہ میرے پاس عصر سے پہلے آؤ،پھر اسے فون کرو اور لمبی بات کرو... تاکہ عصر کی اذکار کا وقت نکل جائے اور میں اس وقت اس پر گانٹھیں لگا دوں
ایسا ہی ہوا،اس دوران اُس تعبیر والی عورت کو گلا بند ہو گیا،ل
اور وہ بول نہ سکی
یوں سحر مکمل ہو گیا
اور سوکن دوبارہ تعبیر کے لیے اس سے رجوع نہ کر سکی
دوسری بار میں نے کھانے میں جادو ملا دیا جس کے بعد اُس کی حالت مزید بگڑ گئی اور شوہر نے مجبوراً اس کا آپریشن کروایا اور رحم نکال دیا گیا لیکن مجھے غصہ تب آیا
جب دیکھا کہ شوہر اُس کی حالت پر غمگین ہے اب میں چاہتی تھی کہ وہ طلاق لے لے تاکہ میری جیت مکمل ہو۔
میں نے کولیگ سے مشورہ کیا
کہ ہم اس پر جادو کا الزام لگا دیں تاکہ شوہر طلاق دے دے
میری بیٹی کی شادی کو ایک سال ہوا تھا

ہم نے منصوبہ بنایا کہ شوہر پر بھی جادو کروا دیں،اور میں وہ عمل گھر کے دروازے کے پاس دفن کر دوں ایسا ہی کیا
پھر میں نے شوہر سے کہا:
"خوابوں کی تعبیر بتانے والی نے کہا ہے کہ تم پر جادو ہے،اور سوکن نے خود کیا ہے
اور اسے جگہ بتائی
شوہر نے درخت کے پاس گڑھا کھودا تو واقعی سحر ملا
یہ اس کے لیے صدمہ اور میرے لیے خوشی کا موقع تھا! شوہر نے بیوی کے بھائی کو فون کیا اور کہا:
"تیری بہن کافرہ، فاجرہ، جادوگرنی ہے…
وہ مجھ پر حرام ہو گئی، تین طلاقیں!"
اس نے سفلی جادو کی تصویریں بھی بھیجیں ۔
میں نے سمجھا کہ میں جیت گئی…
لیکن انجام میرے لیے، بیٹی کے لیے، اور کولیگ کے لیے تباہی تھا۔
اب شوہر کو اُس عورت سے طلاق دیے پانچ سال ہو گئے
میری بیٹی کو طلاق ہو گئی،اور وہ بانجھ ہو گئی،ایسا عجیب مرض کہ اس کے انڈے ختم ہو گئے،
اور وہ اب نفسیاتی علاج لے رہی ہے۔
میری ساتھی کا اکلوتا بیٹا ایک حادثے میں مر گیا اور وہ شدید ذہنی دباؤ کے باعث دماغی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
شوہر کو خواب آتے ہیں کہ اس کا مرحوم والد ناراض ہے،
اور وہ قرآن کی آیت پڑھتا ہے:
"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ"

معاملہ یہاں ختم نہ ہوا…
مجھے میرے کام سے نکال دیا گیا،ایک بہت بڑی بدنامی ہوئی،سازش کے تحت مجھے تعلیم کے شعبے سے نکالا گیا اور میری عزت خاک میں مل گئی۔
عبرت کا مقام:
جو دوسروں کی زندگی برباد کرتا ہے،
اللہ اُس کی دنیا و آخرت برباد کر دیتا ہے۔
جادو حرام ہے،اور اس کا انجام دنیا میں ذلت،آخرت میں جہنم ہے
"ومن يتوكل على الله فهو حسبه

پھر میرا سب سے لاڈلا بیٹا چرس کا عادی ہو گیا اور اب وہ نشے کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہے

رہی میں... تو مجھ پر کام کی جگہ پر الزام ثابت ہو گیا
میں بدنام ہو گئی، اور مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا یہ سب کیسے ہوا۔

پھر میری طبیعت بگڑنے لگی،جب چیک اپ کروایا تو پتہ چلا کہ میں دماغ کے کینسر میں مبتلا ہوں اور کینسر ریڑھ کی ہڈی تک پہنچ چکا ہے اور پورے جسم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اس بیماری کی تشخیص اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کر لی اور مجھے مکمل طور پر بھول گیا

میں اب اپنے مرض کے آخری مراحل میں ہوں اور صرف درد کم کرنے والی دوائیوں پر زندہ ہوں۔
میں نے اپنی سوکن کو بلانے کا کہا،تو میری بہنیں اسے لائیں

میں نے اسے سب کچھ سچ سچ بتایا،اور اس سے معافی مانگی، یہاں تک کہ اس کے پاؤں چومنے کو تیار تھی

اس نے روتے ہوئے کچھ الفاظ کہے،جنہیں سن کر میری خواہش ہوئی کہ کاش میں سو بار مر جاتی اور یہ الفاظ نہ سنتی

اس نے کہا:
"تو نے مجھے ماں بننے سے محروم کر دیا،میرے دین میں مجھ پر ظلم کیا، مجھے میرے شوہر کے گھر سے بدنامی اور جھوٹے جادو کے الزام میں نکالا، اور آج… نہ میرے پاس بچے ہیں، نہ شوہر… صرف تیرے ظلم کی وجہ سے۔
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے
اللہ تجھ پر اپنی رحمت حرام کرے…"

یہ واقعہ سبق ہے ہر اُس دل کے لیے جو حسد، جادو یا ظلم کے راستے پر ہے…
انجام ہمیشہ بربادی ہے۔
اللہ ہمیں معاف فرمائے اور دین پر ثابت قدم رکھے
آمین یا رب العالمین

13/06/2025

1500 سال پہلے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے جو صحیح 28 نشانیاں بیان کی تھیں وہ سچ ہوئیں
اس کو پڑھنے کی امید ہے۔

1: مرد کم اور عورتیں زیادہ ہوں گی۔

2: لوگ موسیقی کی شکل میں قرآن مجید کی تلاوت کریں گے۔

3: مال کی محبت کی وجہ سے بیوی بھی شوہر کے ساتھ کاروبار میں حصہ لے گی

4: ہر کوئی اپنے آپ کو موٹا اور مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

5: نماز اور زندگی میں لوگوں کا سکون ختم ہو جائے گا۔

6: سود کا کاروبار عام ہو جائے گا۔

7. منافق پیدا ہونگے آبادان میں لوگ عبادت کریں گے منافقت اور شہرت پانے کے لیے

8: فتنے بڑھیں گے اور دینی علم میں کمی آئے گی۔

9: لوگ قرآن کو تنخواہ کا ذریعہ بنائیں گے

10: جھوٹ عام ہو جائے گا اور لوگ جھوٹ کی گواہی دیں گے۔

11: لوگ صحیح احادیث کا انکار کریں گے اور غلط احادیث بیان کریں گے۔

12: مسلمان امیر ہو جائیں گے لیکن مذہبی پیشوا نئے ہو جائیں گے

کفر آسان ہوگا انسان صبح مسلمان اور شام کو کافر اور شام کو مسلمان اور صبح کافر 13:

14: آنے والی ہر نسل پچھلی نسل سے بدتر ہوگی۔

15: لوگ اسلام پر چلنے والوں پر حیران رہ جائیں گے اور وہ نئی چیزیں دیکھیں گے۔

16: قتل و غارت بڑھتے جائیں گے قاتل اور مقتول کو پتہ نہیں چلے گا کہ میں کیوں قتل کرتا ہوں اور کیوں مارا جارہا ہوں

17 کافر مسلمانوں پر غالب آئیں گے مسلمان زیادہ ہوں گے لیکن غلام ہوں گے کیونکہ وہ دنیا سے پیار کریں گے اور موت سے ڈریں گے

18: مذہب پر عمل اس آگ کے تارکول کی طرح ہوگا جو چھڑی میں پھنسا ہوا ہے۔

19: گناہ کرنا بہت آسان ہوگا اور گناہ کو گناہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

20: دنیا کے امیر ترین لوگ کنجوس ہوں گے۔

21: عمر سے برکت ختم ہو جائے گی، سال مہینوں کی طرح، مہینہ ہفتوں کی طرح، ہفتہ دنوں کی طرح اور دن گھنٹوں کی طرح گزر جائے گا۔

22: مسلمان ہر عمل میں کافروں کی پیروی اور اطاعت کریں گے۔

23: عرب کی مٹی وسیع ہوگی اور مدینہ کی آبادی بڑھ جائے گی

24: لوگ زکوٰۃ لینے کے اہل نہیں ہوں گے اور پھر بھی زکوٰۃ مانگیں گے۔

25 عورتیں سجتی ہونگی پھر بھی ننگی ہونگی مطلب کپڑے اتنے نازک ہوں گے کہ جسم کی طرح نظر آئیں گے

26: زنا آسان ہوگا اور زنا کے اسباب میں اضافہ ہوگا۔

27: جہالت عام ہو جائے گی، لوگوں کو دنیا کا علم ہو جائے گا، مگر جہالت کی وجہ سے دینی علم سے جاہل ہوں گے۔

28: بے حیا عورتوں اور آلات موسیقی میں اضافہ ہوگا۔

اگر آپ نے مکمل پڑھ لیا ہے تو دوسروں کو بھی شئیر کریں جزاکم اللہ خیر !!!

20/05/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ عورت کے لیے قرآن کریم میں "عورت"، "زوجہ" اور "صاحبہ" جیسے الفاظ مختلف مواقع پر کیوں استعمال کیے گئے؟
اس کے پیچھے نہایت حیرت انگیز معانی اور حکمتیں پوشیدہ ہیں۔

پہلا: عورت
اگر مرد اور عورت کے درمیان صرف جسمانی تعلق ہو
لیکن فکری ہم آہنگی، محبت یا روحانی موافقت نہ ہو
تو قرآن عورت کو صرف "عورت" کہتا ہے نہ کہ "بیوی"

مثلاً:
اللہ تعالیٰ نے فرمایا "عورت نوح" اور "عورت لوط"
حالانکہ وہ دونوں انبیاء تھے
مگر ان کی بیویاں ایمان نہیں لائیں، اس لیے "زوجہ" نہیں کہا گیا
اسی طرح اللہ نے فرمایا "عورت فرعون"
کیونکہ فرعون کافر تھا، مگر اس کی بیوی مومنہ تھی
تو یہاں بھی "زوجہ" کا لفظ استعمال نہیں ہوا

دوسرا: زوجہ (بیوی)
جب مرد اور عورت کے درمیان جسمانی تعلق کے ساتھ ساتھ
محبت، فکری ہم آہنگی، اور روحانی ہم مزاجی بھی ہو
تب قرآن لفظ "زوجہ" استعمال کرتا ہے

جیسے فرمایا:
"اے آدم، تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو"
یا
"اے نبی، اپنی بیویوں سے کہو"
یہ اس بات کا اظہار ہے کہ ان کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور رفاقت تھی

مگر ایک دلچسپ سوال ہے
جب حضرت زکریا علیہ السلام اور ان کی بیوی میں فکری ہم آہنگی تھی
تو اللہ نے فرمایا:
"اور میری عورت بانجھ ہے"
یہاں "عورت" کیوں کہا گیا؟

اس کا جواب یہ ہے
کہ حضرت زکریا اس وقت اپنی اولاد نہ ہونے کے باعث رنجیدہ تھے
اور ہو سکتا ہے کہ اس وجہ سے ان کے تعلق میں کچھ رکاوٹ یا کمی ہو
اسی لیے "عورت" کہا گیا
لیکن جب اللہ نے انہیں یحییٰ عطا فرمایا
تو قرآن نے لفظ بدل کر فرمایا:
"اور ہم نے اس کے لیے اس کی بیوی کو درست کر دیا"
یعنی اب وہ مکمل "زوجہ" ہو گئی

اسی طرح جب اللہ نے ابو لہب کے گھر کو رسوا کیا
تو فرمایا:
"اور اس کی عورت جو لکڑیاں اٹھانے والی ہے"
یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے درمیان نہ فکری ہم آہنگی تھی
نہ دلی قربت

تیسرا: صاحبہ (ساتھی)
جب فکری اور جسمانی دونوں تعلق ختم ہو جائیں
تو قرآن "صاحبہ" کا لفظ استعمال کرتا ہے

اسی لیے قیامت کے مناظر میں اللہ فرماتا ہے
"اس دن انسان اپنے بھائی، ماں، باپ، بیوی اور بچوں سے بھاگے گا"
یہاں بیوی کے لیے "صاحبہ" کہا
کیونکہ قیامت کی سختی اور موت کے بعد
اب کوئی تعلق باقی نہیں رہا

اسی مفہوم کی مزید وضاحت اللہ کے اس فرمان سے ہوتی ہے
"اس کے لیے بیٹا کیسے ہو سکتا ہے، جبکہ اس کی کوئی صاحبہ ہی نہیں"
یہاں بیوی یا عورت کا ذکر نہیں
بلکہ مکمل انکار کیا کہ نہ کوئی جسمانی تعلق رہا
نہ فکری یا روحانی

سبحان اللہ
یہ ہے قرآن کریم کا اعجاز اور بلاغت
کہ ہر لفظ موقع محل کے لحاظ سے ناپ تول کر استعمال ہوا
اور اس میں ایسی حکمتیں چھپی ہیں جو غور کرنے والے کو حیران کر دیتی ہیں

اگر آپ نے یہ مکمل پڑھا ہے
تو دل سے کہیے
لا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم
اور مجھے ایک دعا میں یاد رکھیں کہ اللہ ہمیں بھی
قرآن کے فہم، ادب اور عمل کی توفیق دے

اور اللہ کے محبوب نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا نہ بھولیں۔

09/04/2025

میرا چاند 🌙

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Chilas?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Chilas