Well done Egypt football Team, inshallah Today Match Win
Shaheed E Aman FC Diamer
Make discipline and Unity with each other’s
19/04/2026
congratulations PFC Team ❤🏆
اج شہید امن فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 4 کا شاندار فائنل ہونے جا رہا ہے تمام دوستوں اور فٹبال شائقین سے گزارش ہے کہ موسم خوشگوار ہے آئیں اور اپنی اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں خصوصی ہدایت گراؤنڈ میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے شائقین سے درخواست ہے کہ وہ گراؤنڈ کے اندر داخل نہ ہوں صرف پلیئرز، امپائرز اور مینجمنٹ کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ کسی کو بھی گراؤنڈ میں گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ شخص کو فوری طور پر گراؤنڈ سے گھسیٹتے ہوئے باہر کر دیا جائے گا آپ کے تعاون سے ہی ہم ایک بہترین اور پروفیشنل فائنل ممکن بنا سکتے ہیں
پرسنل میں آ کر کچھ لوگ ایسے ٹرافی کی پکچر مانگ رہے ہیں جیسے ہم نے ٹرافی گھر میں شو کیس میں سجا رکھی ہو حالانکہ سچ یہ ہے کہ ہم نے خود ابھی تک ٹرافی کو ایسے نہیں دیکھا جیسے آپ دیکھنا چاہتے ہو کل بندے کو پیمنٹ بھی کر دی ہے آدھی باقی آدھی اس وقت دیں گے جب ٹرافی ہمیں ہاتھ میں آ جائے گی کیونکہ ہم بھی اب تجربہ کار ہو گئے ہیں بندہ کہہ رہا ہے صبح فجر کے وقت ہی ٹرافی چلاس کی کوسٹر پر روانہ کر دے گا انشاءاللہ شام 4 بجے تک ٹرافی بھی آ جائے گی اور ہماری نیند بھی ختم ہو جائے گی تو پلیز ابھی کے لیے صبر کریں
کل فٹبال کا فائنل ہونے جا رہا ہے موسم کے مطابق کل بارش اور گرج چمک کا امکان موجود ہے اگرچہ مسلسل بارش نہ بھی ہو لیکن امکانات کافی ہیں اس لیے تمام تماشائیوں اور کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ آتے وقت بارش سے بچاؤ کے لیے ضروری سامان جیسے چھتری یا رین کوٹ ساتھ لے کر آئیں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 18°Cکم سے کم 8°Cلہٰذا موسم خراب ہو سکتا ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں یہ میں اپنی طرف سے نہیں بتا رہا ہوں ویدر کے حساب سے بتا رہا ہوں
18/04/2026
🔥 شہید امن فٹبال ٹورنامنٹ2026 | سیزن 4 فائنل
🏆 کل فیصلہ ہوگا چیمپئن کا!
کل کا دن: فائنل میچ
⏰ ٹائم: 3:20
آج کے معزز چیف گیسٹس ریسپیکٹڈ فیاض الرحمان قاضی(ائی ایس ایف دیامیر استور ڈویژن کے صدر ) سید غلام اللہ(صدر آئی ایس ایف ضلع دیامر) مشہور ٹک ٹاکر سید الیاس شاہ ایک زبردست سنسنی خیز اور یادگار مقابلہ آپ کا منتظر ہے اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے لازمی آئیں اور ایونٹ کو کامیاب بنائیں آئیے اور اس فائنل کو یادگار بنائیں!
یہ خوشی کی بات ہے کہ شہید امن کے کیمرہ مین کو پی ایس ایل کی جانب سے بھی کیمرہ آپریٹر کی آفر موصول ہو چکی ہے اور بھارت میں جاری آئی پی ایل کی طرف سے بھی انہیں کیمرہ آپریٹر کے طور پر پیشکش ملی ہے تاہم وہ نہ تو آئی پی ایل کو کور کریں گے اور نہ ہی پی ایس ایل کو کیونکہ وہ صرف فٹبال ایونٹس پر فوکس کریں گے اسی سلسلے میں شہید امن کا کیمرا مین کو جلد جچن گراؤنڈ منتقل کیا جائے گا ❤️
17/04/2026
🎉 مبارک ہو Elite FC 🎉
ٹیم Elite FC نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں حریف ٹیم کو 2 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے میچ کے دوران ٹیم نے بہترین ٹیم ورک زبردست اسٹریٹیجی اور بھرپور جذبے کا مظاہرہ کیا Elite FC نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اصل کھیل اور اصل جذبہ کیا ہوتا ہے اب فائنل کی تیاری شروع ہے پوری ٹیم کو نیک خواہشات ❤️
🏆 Best of Luck for the Final! 🏆
⚽ ٹورنامنٹ اپڈیٹ 🌧️
تمام فٹبال شائقین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج صبح سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ نماز کے بعد کچھ دیر کے لیے بارش رکی تھی اسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم نے سیمی فائنل شیڈول کیا تھا کیونکہ اس دن کا ویدر پہلے بہتر بتایا جا رہا تھا فیصلہ اگر آج 3:15 سے 4:00 بجے تک موسم ٹھیک رہا تو سیمی فائنل اپنے وقت پر کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی بصورتِ دیگر اگر موسم خراب رہا تو سیمی فائنل کو ملتوی کر کے ہفتہ کے دن کھیلا جائے گا تمام شائقین سے گزارش ہے کہ اپڈیٹس کے لیے جڑے رہیں۔ شکریہ 🙏⚽
Click here to claim your Sponsored Listing.