12/05/2026
اپر چترال کی خوبصورت وادی بونی ایک بار پھر کرکٹ کے بڑے میدان میں اپنی پہچان بنانے جا رہی ہے۔ دل جلے کرکٹ کلب بونی کے زیرِ اہتمام آل پاکستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے بہترین اور مضبوط ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ ایونٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ اپر چترال میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کو بھی نئی پہچان دے گا۔
یہ ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا ایک بڑا اور یادگار ایونٹ ہوگا، جہاں شائقینِ کرکٹ کو بہترین مقابلے، جذبۂ کھیل اور ایک پُرجوش ماحول دیکھنے کو ملے گا۔ دل جلے کرکٹ کلب ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایک منظم اور شاندار ایونٹ کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہے۔
ہم تمام کرکٹ شائقین، نوجوانوں اور کھیل سے محبت رکھنے والوں کو اس عظیم ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔
#2026
01/04/2026
06/01/2026
04/01/2026
28/11/2025