Chitral Athletics Association

Chitral Athletics Association 📒✍️Register with KP Athletics Association and Athletics Federation of Pakistan.
“RUN. JUMP. THROW.
(2)

BELIEVE”

🏅🏃‍♂️Our vision to promote athletics and empower youth in Chitral.

کوشٹ کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ! الحمدللہ!میں اپنے پیارے تمیز بابا ولد معین بابا کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور (GCU...
30/09/2026

کوشٹ کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ!

الحمدللہ!
میں اپنے پیارے تمیز بابا ولد معین بابا کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور (GCU Lahore) میں ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تمیز بابا کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے علاقۓ کوشٹ اور اہلِ علاقہ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ایک ایسے مقام پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا جہاں ملک کے بہترین تعلیمی اور کھیلوں کے اداروں میں سے ایک موجود ہو، یقیناً ان کی محنت، قابلیت، کردار اور کھیل سے بے مثال وابستگی کا ثبوت ہے۔

تمیز بابا خود فٹبال کے ایک نامور اور بہترین کھلاڑی رہے ہیں اور آج وہ اپنی قابلیت اور تجربے کو نئی نسل کی تربیت اور رہنمائی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر فخر کی بات یہ ہے کہ وہ اپنے والد محترم معین بابا کی فٹبال سے وابستہ خوبصورت اور قابلِ فخر Legacy کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
معین بابا اپنے دور کے ایک بہترین اور نامور فٹبال کھلاڑی رہے ہیں، اور آج ان کے بیٹے تمیز بابا اسی کھیل کی خدمت کرتے ہوئے اس ورثے کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔

29/09/2026

Nagar Fort Drosh, Lower Chitral.

سکردو کی سرزمین پر چترال کا پرچم بلندچترال کے لیے یہ صرف ایک پولو مقابلہ نہیں، بلکہ فخر، جذبے اور صلاحیت کی ایک خوبصورت ...
29/09/2026

سکردو کی سرزمین پر چترال کا پرچم بلند

چترال کے لیے یہ صرف ایک پولو مقابلہ نہیں، بلکہ فخر، جذبے اور صلاحیت کی ایک خوبصورت داستان ہے۔
ونڈز ایگل چترال کے کپتان تنویر شہزاد اور ہیڈکوارٹر بونی کے کپتان ضیاء اللہ زی نے اپنی اپنی ٹیموں کی شاندار قیادت کرتے ہوئے سکردو میں ایسا کھیل پیش کیا کہ ہر چترالی کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔
دونوں چترالی ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی اور یہ ثابت کر دیا کہ چترال کے پولو کھلاڑی جہاں بھی جائیں، اپنی صلاحیت، جذبے اور کھیل سے اپنی پہچان بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
فائنل میں ونڈز ایگل چترال نے شاندار مقابلے کے بعد ہیڈکوارٹر بونی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
مگر اس فائنل کی سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ مقابلہ چترال بمقابلہ چترال تھا۔
میدان میں دو ٹیمیں تھیں، مگر دونوں کے دل میں ایک ہی نام تھا — چترال
کپتان تنویر شہزاد اور ضیاء اللہ زی سمیت دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کو زبردست خراجِ تحسین۔ آپ سب نے اپنی محنت، کھیل اور جذبے سے چترال کا نام مزید روشن کیا۔
سکردو اور گلگت بلتستان کے عوام، پولو کے شائقین اور تمام میڈیا دوستوں کا بھی چترال کی عوام کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ، جنہوں نے ہمارے کھلاڑیوں کو محبت، عزت اور حوصلہ دیا۔ چترال نیوز
آج جیت ونڈز ایگل چترال کی ہے،
مگر خوشی ہر چترالی کی ہے،
اور فخر پورے چترال کا ہے
چترال کا پولو — چترال کی پہچان

Winning and losing are part of sports. Arshad Nadeem has already made Pakistan proud on the world stage. 🇵🇰Every athlete...
28/09/2026

Winning and losing are part of sports. Arshad Nadeem has already made Pakistan proud on the world stage. 🇵🇰
Every athlete faces setbacks. InshaAllah, he will bounce back stronger and win again for Pakistan. ❤️

چترال لائنز دہوائز ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 — فائنل میچچترال لائنز ڈیہوائز ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا   فائنل میچ...
28/09/2026

چترال لائنز دہوائز ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 — فائنل میچ

چترال لائنز ڈیہوائز ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا فائنل میچ سٹار کلب سنگور اور دی رائزر کرکٹ کلب ارغوچ کے مابین کھیلا گیا، جہاں سٹار کلب سنگور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائزر اورغوچ کرکٹ کلب کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی شایان بک ڈپو چترال کے اونر جناب نجم الدین صاحب تھے، جنہوں نے اپنی تشریف آوری سے تقریب کی رونق بڑھائی اور اپنے دستِ مبارک سے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

سٹار کلب سنگور کو شاندار کامیابی پر بہت بہت مبارکباد، جبکہ رائزر ارغوچ کو بہترین مقابلے پر خراجِ تحسین!

"کراچی میں سندھ پولیس کو ہرا کر کے پی پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے چترال کا نام روشن کرنے والے ہمارے ان ہیروز پر پورا چتر...
28/09/2026

"کراچی میں سندھ پولیس کو ہرا کر کے پی پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے چترال کا نام روشن کرنے والے ہمارے ان ہیروز پر پورا چترال فخر کرتا ہے۔🏆🔥

28/09/2026

Sayaf ❤️

Green Stadium Torkhow.

Chitrali players representing Dara 90 in CM Gold Cup Balochistan 2026.
28/09/2026

Chitrali players representing Dara 90 in CM Gold Cup Balochistan 2026.

28/09/2026

السلام و علیکم!
​پاکستان میں ایتھلیٹکس کے فروغ کے لیے الائیڈ بینک اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا یہ مشترکہ اقدام نہایت خوش آئند اور قابلِ تحسین ہے۔
​اس ایونٹ کی چند نمایاں خصوصیات اور کامیابیاں:
​تمام طبقہ ہائے فکر کی شمولیت: 42 کلومیٹر میراتھن، 21 کلو میٹر ہاف میراتھن، 10 کلو میٹر مرد و خواتین کی اور 5 کلومیٹر کی 'فیملی فن ریس' جیسے کیٹیگریز کے انعقاد سے نہ صرف پروفیشنل ایتھلیٹس بلکہ عام شہریوں اور خاندانوں کو بھی صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا۔
​بھرپور انعامی رقم: 53 لاکھ روپے کے انعامات کی تقسیم کھلاڑیوں کی حوصل افزائی اور ان کی محنت کا بہترین اعتراف ہے۔
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے ​بہترین انتظامیہ اور ٹیکنیکل افیشلز نے یہ مقابلے منعقد کروائے ۔
​ لاہور جیسے تاریخی شہر میں 1500 کے قریب کھلاڑیوں کا جمع ہونا اور اس ایونٹ کا پرامن و کامیاب اختتام پاکستان میں کھیلوں کے روشن مستقبل اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
​امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے بین الاقوامی معیار کے ایونٹس کا انعقاد جاری رہے گا تاکہ پاکستان کا ٹیلنٹ مزید ابھر کر سامنے آ سکے۔ اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر تمام منتظمین، آفیشلز اور کامیاب ہونے والے کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں!

Torkhow Super Leauge.
27/09/2026

Torkhow Super Leauge.

Address

Chitral Lower & Chitral Upper
Chitral
17200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitral Athletics Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share