03/10/2026
یوسف علی کا شاندار استقبال
⚽🏆 موڑکہو سہت کا قابلِ فخر بیٹا یوسف علی کے پی کے پولیس ٹیم کی نمائندگی کر تے ہوئے آل پاکستان پروانشل فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا چیمپئن بن کر کراچی سے اپنے آبائی علاقے سہت آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ 🏆⚽
یوسف علی کی شاندار کامیابی پر موڑکہو سہت اور آواروغ کے نوجوانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔
یوسف بھائی نے اپنی محنت، جذبے اور بہترین کھیل سے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے چترال کا نام روشن کیا ہے۔
کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔ نوجوانوں میں کھیلوں کا ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں، انہیں مواقع فراہم کریں اور ان کی کامیابیوں کو سراہیں۔ آج کی حوصلہ افزائی ہی کل کے چیمپئنز پیدا کر سکتی ہے۔
آپ کی کامیابی ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲