27/08/2026
🚨 بابر ٹاس جیت گئے اچھی خبر۔ 🚨
Page has been made for Choti Zareen Cricket Activities to boost Choti Cricket Passion .
27/08/2026
🚨 بابر ٹاس جیت گئے اچھی خبر۔ 🚨
27/08/2026
لارڈز کی تاریخ اور انضمام الحق کا ایک یادگار باب! ✨
دنیا کے بڑے سے بڑے بلے بازوں کے لیے لارڈز میں سنچری بنانا ہمیشہ ایک خاص اعزاز سمجھا جاتا ہے، لیکن انضمام الحق نے 1996 میں اسی تاریخی میدان پر ایسی اننگز کھیلی جو آج بھی پاکستانی کرکٹ کے شائقین کو فخر محسوس کراتی ہے۔ 🫡
انضمام نے پہلی اننگز میں شاندار 148 رنز بنائے، جبکہ دوسری اننگز میں بھی 70 رنز کی قیمتی اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 🏏
یہ صرف اعداد و شمار نہیں تھے؛ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں انضمام کی تکنیک، تحمل اور کلاس کا شاندار مظاہرہ تھا۔ اور بات صرف 1996 تک محدود نہیں رہی۔ 2001 کے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں بھی انہوں نے دونوں اننگز میں 114 اور 85 رنز بنا کر ثابت کیا کہ انگلش کنڈیشنز میں بھی ان کا بیٹ خاموش نہیں ہوتا تھا۔ 💥
کچھ بلے باز رنز بناتے ہیں، جبکہ کچھ اپنی اننگز سے ایک پورا دور یادگار بنا دیتے ہیں۔ انضمام الحق بھی انہی عظیم بلے بازوں میں سے ایک تھے—خاموش مزاج، بے مثال کلاس اور بڑے موقع پر بڑی اننگز۔ 😏
27/08/2026
Happy follow-versary to my awesome followers. Thanks for all your support! Alamdar Hussain Gazar
26/08/2026
لارڈز — جہاں پاکستان کی تاریخ ذرا زیادہ خوبصورت ہے 🇵🇰🏏
آج لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہیں۔ 🏏🔥
لارڈز وہ میدان ہے جہاں پاکستان نے کئی یادگار لمحات رقم کیے ہیں۔
پاکستان نے یہاں 16 ٹیسٹ کھیلے، 5 جیتے، 5 ہارے اور 6 ڈرا کیے۔
🏏 2016: پاکستان نے 75 رنز سے کامیابی حاصل کی، یاسر شاہ نے میچ میں 10 وکٹیں لیں۔
🏏 2018: پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، محمد عباس کی شاندار بولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اب ایک بار پھر لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ…
کیا پاکستان ایک بار پھر اس تاریخی میدان کو اپنی فتح کی یادوں سے سجا پائے گا؟ 🇵🇰💚
لارڈز صرف ایک میدان نہیں، پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورت یادوں کا حصہ ہے۔ 🏏✨
رضوان صاحب کو چاہیے کرکٹ چھوڑ کر دعوت تبلیغ میں وقت لگائے
حضرت صاحب کو اتنا عرصہ ہو گیا کھیلتے ہوئے اتنا عقل بھی نہیں کس وقت کون سی شارٹ کھیلنی ہے
ٹیم کی حالت کیا ہے شکست سر پہ منڈلا رہی ہے
اننگز کی شکست ہو رہی تھوڑا لمبا کرے مقابلہ کرے
بجائے اس کے منہ اٹھا کے اندھا دھند مار دیا
منہ کدھر بلا کدھر جیسے گلی محلے کی ٹیم ہو ،
شرم آنی چاہیے قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں
پتہ نہیں اور کتنا سال اور کتنا ینگ کھلاڑیوں کا حق مارے گا یہ صاحب ۔
21/08/2026
بابر اعظم ان فٹ ہوگئے، یہ بدقسمتی اپنی جگہ… لیکن ایک سوال ضرور بنتا ہے۔ 🤔
اگر کپتان بابر اعظم دستیاب نہیں تھے، تو شان مسعود موجود ہونے کے باوجود سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کی کیا ضرورت تھی؟
شان مسعود نہ صرف پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان ہیں
بلکہ ٹیسٹ کرکٹ اور قیادت کا آغا سے کہیں زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔
دوسری طرف آغا کے لیے یہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا پہلا موقع تھا۔
اگر شان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تو پھر کپتانی کے لیے ان کے تجربے کو نظرانداز کرنے کی وجہ کیا تھی؟
کیا پاکستان کو ایک ایسے مشکل انگلش دورے پر، جہاں تجربہ سب سے قیمتی چیز ہے،
اچانک ایک نئے ٹیسٹ کپتان کے ساتھ جانا چاہیے تھا؟
فیصلہ آغا کا نہیں، فیصلہ کرنے والوں کا سوال ہے۔ 🏏🇵🇰
11/08/2026
فوجی نے ملتان کی گرمی کا غصہ بلے سے نکالا! 🫡🔥🏏
فوجی نے بتا دیا کہ PCB سرکل کے چند گنے چنے ٹیلنٹ میں وہ آج بھی وائٹ بال کرکٹ میں ٹکر کا بندہ ہے۔ 💥
پہلا میچ، سنچری اور پیغام بالکل واضح:
فوجی ابھی میدان میں ہے! 🫡🏏
11/08/2026
ملتان کا گراؤنڈ، حبس والی گرمی اور گیند ہاتھ میں لیے فرسٹ بولرز کا اصل امتحان! 🥵🏏🔥
آج میدان میں اصل مقابلہ صرف بیٹ اور بال کا نہیں، گرمی اور جذبے کا بھی ہے۔ 🏏☀️
10/08/2026
The sun’s last rays, wrapped in a golden glow…
The day’s final story, as the batsman steps forward, ready to write a new one. 🏏🌅✨
🏏🌅
چھکا لگتے ہی بچے کی کمنٹری نکل گئی 😂🏏🎙️
جیسے ہی پتا چلا کیمرہ آن ہے…
کمنٹری بند! 🤣📸
کیمرہ ٹیلنٹ دیکھاتا بھی ہے چھپاتا بھی 😂❤️