D.G.Khan District Cricket Association

D.G.Khan District Cricket Association

Share

Welcome to Official page of D.G. Khan District Cricket Association (DDCA). Stay updated with the latest news, official announcements, and updates.

26/08/2026

قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کمیٹی کا اہم اجلاس، گراؤنڈ کی بہتری کے لیے متعدد اہم فیصلے

قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس صدر ڈی سی اے ڈیرہ غازی خان آفتاب بلوچ صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں قادریہ کرکٹ گراؤنڈ سے متعلق انتظامی، مالی، سیکیورٹی، گراؤنڈ مینٹیننس اور کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت ایجنڈے میں شامل تمام امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کمیٹی ثاقب ستار صاحب، سیکرٹری گراؤنڈ کمیٹی امتیاز نقوی صاحب اور گراؤنڈ مینیجر اجمل بٹ صاحب سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ایجنڈے میں شامل تمام نکات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گراؤنڈ میں جاری کرکٹ سرگرمیوں، کھلاڑیوں کی تعداد، ماہانہ میچز کی رپورٹ، ضروری سامان و آلات، سیکیورٹی، گراؤنڈ کے مسائل، آمدن و اخراجات اور مستقبل میں گراؤنڈ کی مزید بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز زیرِ بحث آئیں۔

گزشتہ ماہ کی کارکردگی اور ٹیموں کو میرٹ پر بکنگ

گزشتہ ماہ قادریہ کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام ٹیموں کو فرینڈلی میچز کے لیے قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کی بکنگ میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی گئی، تاکہ تمام ٹیموں کو بلاامتیاز کھیل کے مواقع میسر آئیں اور بکنگ کا نظام شفاف اور منظم انداز میں جاری رہے۔

اسی دوران گراؤنڈ کی انتظامی بہتری کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوئی اور قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کا اپنا بجلی کا میٹر بھی نصب کر دیا گیا، جو گراؤنڈ کے انتظامی نظام کو مزید مستحکم بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

ممبر کمیٹی زیشان ریاض خان کی تجویز پر گراؤنڈ کی مکمل صفائی کا فیصلہ

اجلاس میں ممبر گراؤنڈ کمیٹی زیشان ریاض خان کی تجویز پر قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کی مکمل صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے گراؤنڈ کی صفائی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور آئندہ بھی گراؤنڈ کی باقاعدہ صفائی اور خوبصورتی کو یقینی بنانے کے لیے مستقل انتظامات کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ کھلاڑیوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور بہترین کھیل کا ماحول میسر آ سکے۔

مستقل چوکیدار کی تعیناتی

گراؤنڈ کی سیکیورٹی اور نگرانی کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوئی۔ قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کے لیے مستقل چوکیدار مقرر کر لیا گیا ہے، جس سے گراؤنڈ، اس کے سامان اور دیگر سہولیات کی حفاظت اور نگرانی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

گراؤنڈ مینجمنٹ اور مینٹیننس کی ذمہ داریاں

گراؤنڈ کے انتظامی معاملات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اکرم لشاری صاحب کو گراؤنڈ مینجمنٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جبکہ گراؤنڈ کی دیکھ بھال، صفائی اور مینٹیننس کے امور کے لیے رحمت اللہ شاہ صاحب کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ ذمہ داریوں کی واضح تقسیم سے گراؤنڈ کے روزمرہ انتظامی امور، صفائی اور دیکھ بھال کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔

کھلاڑیوں کے پویلین کی اپ گریڈیشن، نئی کرسیاں بھی فراہم ہوں گی

اجلاس میں کھلاڑیوں کی سہولیات کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی۔ کھلاڑیوں کے لیے پویلین کی اپ گریڈیشن کا کام جلد شروع کیا جائے گا، جس سے کھلاڑیوں کو میچز کے دوران بیٹھنے اور آرام کرنے کے لیے مزید بہتر ماحول میسر آئے گا۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے نئی کرسیاں بھی جلد گراؤنڈ کمیٹی کو فراہم کر دی جائیں گی، جس سے پویلین میں کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی سہولت مزید بہتر ہو گی۔

اجلاس میں گراؤنڈ کے لیے درکار سامان و آلات، سیکیورٹی انتظامات، گراؤنڈ کے مسائل، آمدن و اخراجات، گراؤنڈ کی بہتری کے لیے تجاویز اور دیگر ضروری امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آخر میں صدر ڈی سی اے آفتاب بلوچ صاحب، چیئرمین گراؤنڈ کمیٹی ثاقب ستار صاحب، سیکرٹری امتیاز نقوی صاحب، گراؤنڈ مینیجر اجمل بٹ صاحب اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کو ڈیرہ غازی خان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے صاف ستھرا، محفوظ، منظم اور معیاری گراؤنڈ بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

کمیٹی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کھلاڑیوں کی سہولیات میں مزید اضافے، گراؤنڈ کی دیکھ بھال اور انتظامی نظام کو بہتر بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا، تاکہ مقامی کرکٹرز کو ایک بہترین اور سازگار کرکٹ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

09/08/2026

About today visit of MPA PP 289 Mr.Usama Abdul Karim at DDCA Cricket Ground

Photos from D.G.Khan District Cricket Association 's post 09/08/2026

ڈیرہ غازی خان: حلقہ PP-289 کے ایم پی اے جناب اسامہ عبد الکریم صاحب نے آج ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے لیے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ (قادریہ کرکٹ گراؤنڈ) کا دورہ کیا۔
اس موقع پر DDCA کے صدر جناب آفتاب بلوچ صاحب نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ جناب اسامہ عبد الکریم صاحب کا استقبال کیا اور انہیں قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کا تفصیلی دورہ کروایا۔
دورے کے دوران گراؤنڈ کی مینٹیننس، بالخصوص پویلین کی بہتری و اپ گریڈیشن سمیت دیگر ضروری سہولیات کے حوالے سے جناب اسامہ عبد الکریم صاحب کو آگاہ کیا گیا اور گراؤنڈ کی بہتری کے لیے مختلف درخواستیں پیش کی گئیں۔
جناب اسامہ عبد الکریم صاحب نے DDCA کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کی مینٹیننس اور پویلین کی اپ گریڈیشن کا کام جلد شروع کروا دیا جائے گا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان میں کرکٹ کے فروغ اور دیگر معاملات میں بھی DDCA کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر DDCA کے صدر جناب آفتاب بلوچ صاحب، جناب ندیم سہیل صاحب،پروفیسر صادق صاحب امتیاز نقوی صاحب، لائق اللہ خان صاحب، اجمل بٹ صاحب، ثاقب ستار صاحب، قاضی شہاب علوی صاحب، محمد عرفان صاحب، لالا معروف صاحب، امتیاز جاوید صاحب، استاد یوسف سنیر سمیت دیگر ایسوسی ایشن ممبران اور کلب عہدیداران بھی موجود تھے۔
آخر میں DDCA کے عہدیداران نے جناب اسامہ عبد الکریم صاحب کی جانب سے قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کی بہتری، پویلین کی اپ گریڈیشن اور کرکٹ کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

08/08/2026

DDCA Officials Visited Qadria Cricket Ground to Plan New Facilities and Improvements.


Photos from D.G.Khan District Cricket Association 's post 08/08/2026

قادریہ کرکٹ گراؤنڈ میں بجلی کا اپنا میٹر نصب، سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت

ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام المعروف قادریہ کرکٹ گراؤنڈ میں بجلی کا اپنا میٹر نصب کر دیا گیا، جس سے گراؤنڈ میں بجلی کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
موجودہ DDCA انتظامیہ کے منشور کے مطابق قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کی بہتری اور کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں گراؤنڈ میں بجلی کی مستقل فراہمی ایک اہم مسئلہ تھا، جس کے حل کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے گراؤنڈ کا اپنا بجلی کا میٹر نصب کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر DDCA کے صدر آفتاب بلوچ صاحب، گراؤنڈ مینیجر اجمل بٹ صاحب اور برانڈ آف DG خان جناب ندیم سہیل صاحب موقع پر موجود رہے اور اپنی نگرانی میں جاری کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیرہ غازی خان میں کرکٹ کے فروغ اور قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کی مزید بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر ماحول اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Photos from D.G.Khan District Cricket Association 's post 27/07/2026

Cleaning and maintenance work is currently in progress at Qadria Cricket Ground to improve the playing environment and facilities for all cricket teams. The initiative aims to ensure a cleaner, safer, and better-maintained ground for players and visitors.

25/07/2026

ڈی جی خان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کا اہم اعلامیہ
ڈی جی خان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (DDCA) کی جنرل باڈی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے قوانین کے مطابق متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے تمام رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کے وہ کھلاڑی جو اپنا کلب تبدیل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ایک ماہ کا ٹائم فریم دیا جائے۔
اس مدت کے دوران تمام کھلاڑی باقاعدہ ضابطہ کار (Proper Channel) کے تحت اپنے موجودہ کلب سے این او سی (NOC) اور دیگر ضروری کارروائی مکمل کرکے کسی دوسرے رجسٹرڈ کلب میں منتقل ہو سکتے ہیں۔
مقررہ ایک ماہ کی مدت ختم ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی بغیر باقاعدہ کلب ٹرانسفر کے کسی دوسرے کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے پی سی بی کے آفیشل ٹورنامنٹس یا مقامی (لوکل) ٹورنامنٹس میں شرکت کا مجاز نہیں ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کھلاڑی اور کلب کے خلاف پی سی بی کے قوانین اور ڈی جی خان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام کلبوں اور کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی کلب ٹرانسفر کی کارروائی مکمل کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
آفتاب بلوچ ایڈووکیٹ
صدر
ڈی جی خان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (DCCD)

24/07/2026

اہم اعلامیہ
24 جولائی 2026
تمام کرکٹ کلبوں اور ٹورنامنٹ آرگنائزرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر قادریہ کرکٹ گراؤنڈ پر فرینڈلی میچز، ٹورنامنٹس یا دیگر کسی بھی معاملے کے حوالے سے کسی قسم کا مسئلہ ہو تو وہ براہِ راست صدر ڈی ڈی سی اے (DDCA) جناب آفتاب بلوچ ایڈووکیٹ صاحب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
📞: 03333971999
📱 : 03367550086

Photos from D.G.Khan District Cricket Association 's post 22/07/2026

پی سی بی کی منظوری کے بغیر نجی کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد قوانین کی خلاف ورزی قرار

ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر جناب آفتاب بلوچ ایڈووکیٹ نے ضلع بھر کے تمام کلبوں کے صدور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کسی بھی نجی کرکٹ لیگ، ٹورنامنٹ یا میچ کے انعقاد یا اس میں شرکت سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اور متعلقہ ریجنل/ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے باقاعدہ منظوری ضرور حاصل کریں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بورڈ کی پیشگی منظوری (Approval/Sanction) کے بغیر کسی بھی نجی کرکٹ لیگ، ٹورنامنٹ یا میچ کا انعقاد یا اس میں شرکت پی سی بی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
پی سی بی کے 9 نومبر 2025 کے پریس ریلیز اور 13 جنوری 2026 کو ریجنل و ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور کو جاری کیے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام رجسٹرڈ کھلاڑی، کلب، آفیشلز اور محکمانہ ٹیمیں غیر منظور شدہ (Unapproved) یا غیر مجاز (Unsanctioned) کرکٹ ایونٹس میں شرکت سے گریز کریں۔
پی سی بی کے مطابق، کسی بھی غیر منظور شدہ نجی کرکٹ سرگرمی میں شرکت کو PCB Regulations کی سنگین خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، جس پر متعلقہ کھلاڑیوں، کلبوں اور آفیشلز کے خلاف تادیبی کارروائی (Disciplinary Action) کی جا سکتی ہے۔
بورڈ نے تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں موجود تمام وابستہ کھلاڑیوں، کلبوں اور آفیشلز کو ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔
لہٰذا تمام ٹورنامنٹ آرگنائزرز، کلبوں اور کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی نجی کرکٹ لیگ، ٹورنامنٹ یا میچ کے انعقاد یا اس میں شرکت سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اور متعلقہ ریجنل/ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے باقاعدہ منظوری حاصل کریں، تاکہ کسی بھی قانونی یا تادیبی کارروائی سے بچا جا سکے۔

22/07/2026

قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد
22 جولائی 2026
قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گراؤنڈ کی بہتری، سہولیات کی فراہمی اور مختلف انتظامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ڈی ڈی سی اے (DDCA) کے صدر جناب آفتاب بلوچ صاحب، گراؤنڈ کمیٹی کے چیئرمین جناب ثاقب ستار پتافی صاحب، گراؤنڈ منیجر جناب اجمل بٹ صاحب، جناب امتیاز نقوی صاحب، جناب زیشان ریاض خان صاحب اور جناب شہزاد بلوچ صاحب نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 24 جولائی 2026 (جمعہ) سے قادریہ کرکٹ گراؤنڈ میں دوبارہ دوستانہ (Friendly) کرکٹ میچز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ مزید یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے تمام کرکٹ کلبوں کو زیادہ سے زیادہ میچز فراہم کیے جائیں گے تاکہ تمام ٹیموں کو یکساں مواقع میسر آ سکیں اور ضلع میں کرکٹ سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
تمام کرکٹ ٹیموں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ گراؤنڈ بکنگ کے لیے گراؤنڈ منیجر جناب اجمل بٹ صاحب سے رابطہ کریں اور بروقت اپنی بکنگ یقینی بنائیں۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قادریہ کرکٹ گراؤنڈ کو کرکٹ سرگرمیوں کے لیے مزید بہتر، منظم اور مثالی بنایا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور سازگار ماحول میسر آ سکے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Qadria Cricket Ground
Dera Ghazi Khan
32200