خوبصورت اور بہترین کرکٹ لیگ بری نظروں کی زد میں آ گئی۔
باقی یہ کھیل ہے، اس میں ایسے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔
DSL Dir
Dir Supper league
Coming Soon
09/10/2022
#ڈوپا اور کے طرف سے صاحب کے نگرانی میں منعقد کرنے کا اعلان جس میں ضلع بھر سے شامل ہوگی۔
اس ٹورنامنٹ سے ضلع دیر کے باصلاحیت نوجوانوں کو بھرپور موقع ملے گا اور مستقبل میں کے نام سے ایک کرکٹ ٹیم بنائے گے جو
مقابلوں میں شرکت کرے گی۔
FOUNDER ULHAQ
05/10/2022
دیر میں پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی کی صدارت میں دیر سوپر لیگ اور مستقبل میں دیر لوبغاڑی ٹیم کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری جنرل ڈوپا شیخ عبدالوھاب صاحب، وائس چیئرمین سر فاؤنڈیشن سید انصار صاحب، تیمور شاہ صاحب، ڈوپا تحصیل لیڈر ادینزئی اشفاق الرحمن صاحب، سراج الحق کوٹوال صاحب، حبیب عابد صاحب اور لائق ذادہ صاحب نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی صاحب نے دیر کی سطح پر دیر سوپر لیگ کے قیام اور دیر لوبغاڑی ٹیم کی ضرورت اور اهميت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
دیر لوبغاڑی ٹیم دیر کی کرکٹ کیلئے ایک ماڈل بنایا جائے گا۔
ضلع دیر میں تمام رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کی نشاندھی کی جائے گی۔
ان تمام کلب کے صدور سے باقاعدہ رابطہ کیا جائے گا۔
ضلع دیر میں موجود گراؤنڈز اور ان میں سہولیات کے بارے میں معلوم کیا جائے گا۔
بہت جلد دیر سوپر لیگ منعقد ہوگا جس میں فی الحال دیر سےچار ٹیموں کو
1. کمراٹ
2. لواری
3. پنجکوڑہ
اور
4. مساگا
کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
یہ ٹورنامنٹ ضلع دیر میں 3 مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں عمران خان اور نسيم شاه کے علاوه کئ دوسرے سپر سٹارز کو بھرپور شرکت کرنے کی دعوت دی جائے گی۔
ان ٹیموں کیلئے 1 دن تیمرگرہ اور 1 دن دیر بالا میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہوگا جس میں اس ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کو چنا جائے گا۔ اور اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر دیر لوبغاڑی ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو چنا جائے گا۔
سیکریٹری جنرل ڈوپا شیخ عبدالوھاب ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دیر بالا و پائین سے اس ٹورنامنٹ کے بارے میں باقاعدہ رابطہ کريں گے اور اس ٹورنامنٹ کی اہمیت پر انہیں تفصیلی بریفنگ دینگے، ساتھ اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کیلئے ان کی ممکن سپورٹ پر بات ہوگی۔
اس میٹنگ کے بعد اگلے مرحلے میں اس ٹورنامنٹ کے بجٹ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
آخر میں پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی صاحب نے اس ٹورنامنٹ کی کامیابی اور پاکستان کی سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی اور تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Dir
18300