09/09/2026
ڈی ایس او دیر لوئر عادل شاہ کا شاندار اقدام: ثمرباغ سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کا دیرینہ مسئلہ حل، نیا کرکٹ نیٹ فعال
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر (DSO) دیر لوئر، جناب عادل شاہ نے علاقائی کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کی بہترین روایت برقرار رکھتے ہوئے ثمرباغ سپورٹس کمپلیکس کے کھلاڑیوں کا سب سے بڑا اور دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ سپورٹس کمپلیکس میں جدید اور نیا کرکٹ نیٹ نصب کر کے باضابطہ طور پر کھلاڑیوں کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔
ثمرباغ اور گردونواح کے کرکٹرز طویل عرصے سے ایک معیاری پریکٹس نیٹ کی کمی محسوس کر رہے تھے، جس کے باعث نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ڈی ایس او دیر لوئر عادل شاہ نے کھلاڑیوں کی اس بنیادی ضرورت کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر نیا کرکٹ نیٹ فراہم کیا، جس سے علاقے کے کرکٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کھلاڑیوں کا خراجِ تحسین مقامی کھلاڑیوں، سپورٹس کلبز اور شائقینِ کھیل نے جناب عادل شاہ کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور ان کا تہہ دل سے "شکریہ ڈی ایس او دیر لوئر" کے الفاظ میں شکرگزارانہ اظہار کیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ عادل شاہ کی میدانوں کو آباد کرنے اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔