Shahid cricket academy

Shahid cricket academy

Share

SHAHID CRICKET ACADEMY ❤️
ADMISSION OPEN 🏏
FOR ADMISSION CONTACT:
03439841323 : 03010093604

21/05/2026

our squad for samarbagh junior league season 2 ✅

Photos from Shahid cricket academy's post 19/05/2026

آج academies ODI league میں لیگ کا چوتھا میچ شاہد کرکٹ اکیڈمی بمقابلہ شالیمار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ شاہد کرکٹ اکیڈمی نے اپنے نام کیا ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 35 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 325 رنز بنائے ۔
شاہد کرکٹ اکیڈمی کے طرف سے شاہد لفٹی نے 91 جنید ٹیمبا نے 65 جبکہ عباس بابر اور عمر وِکی نے 40/40 رنز بنائے ۔
جواب میں شالیمار کرکٹ کلب کے پوری ٹیم 210 رنز پر آل آؤٹ ہوئے ۔
شاہد کرکٹ اکیڈمی کے طرف سے باؤلنگ میں جنید ٹیمبا اور رحیم اللہ نے 3/3 جبکہ عمر وِکی اور عمران نے 2/2 وکٹ حاصل کی ۔
شاہد کرکٹ اکیڈمی نے یہ میچ 115 رنز سے جیت کر لیگ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ۔
جنید ٹیمبا کو بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ شاہد لفٹی کو aggressive batter of the match قرار دیا گیا ۔

Photos from Shahid cricket academy's post 18/05/2026

drafting done squad will be announced soon...... 🏏❤️

Photos from Shahid cricket academy's post 15/05/2026

اکیڈمیز ODI لیگ میں آج لیگ کا دوسرا میچ شاہد کرکٹ اکیڈمی بمقابلہ ملک سعد شہید کرکٹ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا ۔
شاہد کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں 318 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ 💪🏼🏏
ٹیم کی جانب سے جنید ٹیمبا نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار 194 رنز اسکور کیے، جبکہ عزیز اللہ کے 40، انس بابر کے 30 اور عباس بابر کے 28 رنز بھی نمایاں رہے۔ 🔥
جواب میں ملک سعد شہید کرکٹ اکیڈمی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔ ایک وقت ایسا آیا جب صرف 24 گیندوں پر 25 رنز درکار تھے اور 4 وکٹیں باقی تھیں، میدان میں ہر لمحہ دباؤ بڑھتا جا رہا تھا اور شائقین کی دھڑکنیں تیز ہو چکی تھیں۔ 👀🔥
اسی نازک موقع پر عباس بابر نے ذمہ داری اٹھاتے ہوئے شاندار اوور کیا اور مسلسل 2 اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ بدل دیا، جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ 👏💥
پھر آیا وہ لمحہ جس نے پورے میدان کو جذبات سے بھر دیا… اگلے اوور کیلئے مرتضیٰ کو بلایا گیا اور اوور کی پہلی گیند، ہر آنکھ آسمان میں جاتی گیند پر جمی ہوئی تھی۔ بیٹسمین نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی عباس بابر کے ہاتھوں میں گئی — اور جیسے ہی کیچ مکمل ہوا، پورا میدان خوشیوں سے گونج اٹھا! 🔥🏏
شاہد کرکٹ اکیڈمی نے ایک یادگار، دل دھڑکا دینے والی فتح اپنے نام کر لی۔ 🏆💚
میچ کے اختتام پر شاندار 194 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلنے پر جنید ٹیمبا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 🌟👏
واقعی ایک ایسا مقابلہ جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

14/05/2026

sidearm 🔥🏏

14/05/2026

ثمرباغ سپورٹس کمپلیکس پر جاری اکیڈمیز ODI لیگ میں SCA کے باصلاحیت فاسٹ بولر طلحہ سدیس نے ظفر کرکٹ اکیڈمی تیمرگرہ کے خلاف انتہائی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے بہترین پرفارمنس دی۔ 🔥
طلحہ سدیس نے اپنی زبردست بولنگ کے ذریعے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا دیا۔ 💪🏼🏏
شاباش چیمپئن، اسی طرح محنت جاری رکھو! ⭐

04/05/2026

120 in 3rd match what a performance boy 🔥
keep it up ❤️‍🩹

صوابی انڈر-19 چیلنج کپ میں ہمارے اکیڈمی کے اوپننگ بلے باز محمد عباس خان کی 2 میچز میں لگاتار سنچریاں۔ پہلے میچ میں 100 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 150 رنز کی شاندار سنچری۔
اللہ تعالیٰ سے مزید کامیابی کے دعا کرتے ہیں ۔
well played boy keep it up ❤️‍🩹🏏

03/05/2026

صوابی انڈر-19 چیلنج کپ میں ہمارے اکیڈمی کے اوپننگ بلے باز محمد عباس خان کی 2 میچز میں لگاتار سنچریاں۔ پہلے میچ میں 100 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 150 رنز کی شاندار سنچری۔
اللہ تعالیٰ سے مزید کامیابی کے دعا کرتے ہیں ۔
well played boy keep it up ❤️‍🩹🏏

Photos from Shahid cricket academy's post 23/04/2026

آج شاہد کرکٹ اکیڈمی بمقابلہ ثمرباغ کرکٹ اکیڈمی کے درمیان 30 اوورز کا میچ کھیلا گیا جو کہ یک طرفہ مقابلے کے بعد شاہد کرکٹ اکیڈمی نے اپنے نام کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ثمرباغ کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا شاہد کرکٹ اکیڈمی نے مقررہ 30 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 218 رنز بنائے جس میں ولید کے 40 رحیم اللہ کے 37 شاہد کے 26 جبکہ اشرف کے 21 رنز شامل تھے ۔
جواب میں ثمرباغ کرکٹ اکیڈمی کے پوری ٹیم 153 رنز پر آل آؤٹ ہوئے ۔
شاہد کرکٹ اکیڈمی کے طرف سے باؤلنگ میں رحیم اللہ نے 3 عمران ، شاہد اور معاذ شاہین نے 2/2 وکٹس حاصل کی ۔
شاہد کرکٹ اکیڈمی نے یہ میچ 65 رنز سے جیت لیا ۔
رحیم اللہ کو بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ معاذ شاہین کو بہترین باؤلنگ پر بیسٹ باؤلر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

Photos from Shahid cricket academy's post 16/04/2026

آج SCA juniors بمقابلہ young star cricket club کے درمیان 30 اوورز کا میچ کھیلا گیا جو کہ یک طرفہ مقابلے کے بعد SCA juniors نے اپنے نام کیا ۔
تفصیلات کے مطابق SCA Juniors نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور فیصلہ بلکل درست ثابت ہوا ۔
عُزیر اور ابوبکر نے اچھا سٹارٹ لیا ابوبکر 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے پھر کریس پر احتشام آئ اور آتی ہی بالروں پر لاٹھی چارج شروع کی پھر عزیر نے بھی لاٹھی چارج شروع کی اور 114 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے پھر احتشام بھی 100 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور اسی طرح SCA juniors نے مقررہ 30 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 319 رنز بنائے ۔
جواب میں ارشاد اور زید نے young star cricket club کے بیٹسمینوں کو کافی پریشان رکھا پھر عمران اور فواد کنگ دونوں لیفٹ آرم سپنرز نے میچ کا رُخ مکمل طور پر بدل دیا ۔
فواد کنگ نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 4 وکٹ حاصل کی جبکہ عمران اور زید نے 2/2 وکٹس حاصل کی ۔ young star cricket club کے پوری ٹیم 199 رنز پر آل آؤٹ ہوئے ۔
اور اسی طرح SCA junior نے یہ میچ 120 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا ۔
عزیر اور احتشام کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ زید اور فواد کنگ کو بیسٹ باؤلرز آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
اکیڈمی کے سینئر پلیئر فیصل نے فواد کو بہترین باؤلنگ پر بال گفٹ کیا ۔
جبکہ SCA juniors کے کیپٹن عُزیر نے احتشام کو پہلے سینچری بنانے پر کیف سپانسر کیا ۔
well played boys 🔥🏏
keep it up 🏏🔥✅

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Dir?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Dir

Category

Website

Address

Samarbagh
Dir