Tayyaba Islamic Center

Tayyaba Islamic Center

Share

کس کس کو راضی کروگے ؟

ایک رب کو راضی کرلو سارے مسلے حل ہوجائینگے

07/07/2026

🌿 زندگی بدلنے والی 30 دن کی سیریز

Day 3: استغفار کو اپنی عادت بنائیں

ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں، لیکن بہترین انسان وہ ہے جو اپنی غلطی کے بعد اللہ کی طرف رجوع کرے۔

استغفار صرف گناہوں کی معافی کا ذریعہ نہیں، بلکہ دل کے سکون، رزق میں برکت اور مشکلات کے آسان ہونے کا بھی سبب ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

"اپنے رب سے معافی مانگو، بے شک وہ بہت بخشنے والا ہے۔ وہ تم پر آسمان سے خوب بارش برسائے گا، تمہیں مال اور اولاد سے مدد دے گا۔"(سورۃ نوح: 10-12)

✅ آج کا عمل

آج کم از کم 100 مرتبہ "أستغفرُ الله" پڑھیں۔

اپنے کسی ایک گناہ پر سچے دل سے توبہ کریں۔

اللہ سے دعا کریں کہ وہ آپ کو گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔

🌱 یاد رکھیں: استغفار وہ چابی ہے جو بند دروازوں کو بھی اللہ کے حکم سے کھول سکتی ہے۔

07/07/2026

50 صحابہ کے برابر اجر پانیوالے خوش نصیب کون؟؟

07/07/2026

❤️*اللہ تعالیٰ پر یقین*❤️

26/06/2026

خطبہ جمعہ 26-6-2026
مولانا قاری شاہد نواز صاحب
آف فیصل آباد

بمقام طیبہ اسلامک سنٹر محمود ٹاؤن گلی نمبر 1 نواباں والا فیصل مرکزیہ یوتھ فورس سٹی فیصل آباد

26/06/2026

الحمدللہ! طلباء کرام کے لیے مختلف گیمز کا اہتمام کیا گیا۔

بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور ان کے چہروں پر بکھری خوشیاں دیدنی تھیں۔

ماشاء اللہ! 🌹

23/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کی توفیق، فضل و کرم اور آپ احباب کے تعاون سے 10 مستحق، سفید پوش اور نادار خاندانوں تک ماہانہ راشن پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ وہ خاندان تھے جو واقعی مدد کے حقدار تھے اور سخت ضرورت مند تھے۔۔

اللہ تعالیٰ اس معمولی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے، اور جن حضرات نے اس کارِ خیر میں تعاون فرمایا ہے، اللہ رب العزت ان کے مال، جان، اولاد، رزق اور کاروبار میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے، انہیں دنیا و آخرت کی بھلائیوں سے نوازے، ان کی جائز حاجات پوری فرمائے اور ہر قسم کی پریشانی، بیماری اور تنگی کو دور فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
جزاکم اللہ خیراً کثیراً

منجانب:
طیبہ فاؤنڈیشن محمود ٹاؤن، نواب والا روڈ، فیصل آباد
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

19/06/2026

خطبہ جمعہ 19-6-2026
مولانا کاشف منظور صاحب

بمقام طیبہ اسلامک سنٹر محمود ٹاؤن گلی نمبر 1 نواباں والا روڈ فیصل آباد

17/06/2026

Gr se neklny ki Dua

17/06/2026

حروف تہجی کی مشق

12/06/2026

ان شاءاللہ تعالیٰ

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Street# 1 Mehmod Town Near Street#23 Muzaffar Colony Nwabanwala Road Faisalabad
Faisalabad
38000