22/11/2026
غذر گلاپور دلناٹی کی قابلِ فخر بیٹی مقدس اصغر نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا
گلاپور دلناٹی، غذر سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ مقدس اصغر دختر محمد اصغر (سابق منیجر KCBL بینک) نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی سے بی ایس ایجوکیشن (BS Education) میں گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے والدین، خاندان اور پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔
یہ شاندار کامیابی ان کی محنت، لگن، عزم اور حصولِ علم سے محبت کا ثمر ہے۔ مقدس اصغر کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے والدین اور اہلِ خانہ کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پورے گلاپور دلناٹی اور ضلع غذر کے لیے بھی خوشی اور اعزاز کا لمحہ ہے۔
ان کی کامیابی علاقے کی دیگر بیٹیوں کے لیے ایک روشن مثال اور حوصلہ افزائی کا پیغام ہے کہ تعلیم، محنت اور مستقل مزاجی سے خوابوں کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔
مقدس اصغر، ان کے والد محمد اصغر صاحب اور تمام اہلِ خانہ کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی مزید کامیابیوں، عزت اور خوشیوں سے نوازے۔ آمین۔ 🤲�