نگر یوتھ آرگنائزیشن کا بانی چیئرمین عبّاس پاشاہ کا دوست اور موجودہ چئیرمین ہادی علی کا قوم کے نام پیغام۔۔۔۔!
Nagar Youth OOrganizations
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nagar Youth OOrganizations, Nagar BAR To HISPER, .
26/07/2026
الحمدللہ!
ہمارے بھائی ہادی علی، جو نگر یوتھ آرگنائزیشن کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں، کو آج راکاپوشی کے مقام پر منعقدہ اہم اجلاس میں نگر یوتھ آرگنائزیشن کے سینئر بانیان اور سینئر کارکنان کی متفقہ رائے سے چیئرمین منتخب کیا گیا۔
یہ فیصلہ نگر یوتھ آرگنائزیشن کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو نوجوانوں کے اعتماد، اتحاد اور مضبوط قیادت کا مظہر ہے۔ امید ہے کہ ہادی علی اپنی بصیرت، تجربے، دیانت اور خلوص کے ساتھ نوجوانوں کی فلاح و بہبود، بااختیار بنانے اور نگر کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
ہادی علی کو نگر یوتھ آرگنائزیشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد، نیک تمنائیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے، نوجوانوں کی بہترین رہنمائی کرنے اور تنظیم کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
fans
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
😭💔🏴
آج نگر قوم ایک بہادر بیٹے ، نہایت ملنسار، خوش اخلاق، محنتی اور باحوصلہ شخصیت سے محروم ہو گئی ۔
استاد فدا حسین کی اچانک اور المناک حادثاتی وفات کی خبر نے ہم سب کو گہرے دکھ اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ ایسا سانحہ ہے جس کے غم کو الفاظ میں مکمل طور پر بیان کرنا ممکن نہیں۔
استاد فدا حسین نگر قوم کا سرمایہ تھے،
پچھلے پانچ سالوں سے دھیتر بجلی گھر کی خطرناک پائپ جہاں مسلسل سلائیڈنگ کے باوجود اپنی زندگی داؤ پر لگائے ویلڈنگ کر کے بجلی بحال رکھتا تھا اور نگر کی عوام کو بجلی فراہم کرنے میں انکا کلیدی کردار تھا ،فدا حسین بھائی نگر قوم کے ہیرو تھے جس کی کمی کے دہائیوں تک محسوس کیا جائے گا،
حکومت گلگت بلتستان اور محکمہ برقیات سے گزارش کی کہ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کو امدادی رقم سے حوصلہ افزائی کریں اور بچوں کی تعلیمی اخراجات کی ذمےداری اٹھائی جائے ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اسے نور سے بھر دے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام سوگواران کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔