Nagar Youth OOrganizations

  • Home
  • Nagar Youth OOrganizations
Call

Nagar Youth OOrganizations Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nagar Youth OOrganizations, Nagar BAR To HISPER, .

31/08/2026

کل تک مذاکرات کامیاب نہیں ہونے کی صورت میں نگر انجمن،سپریم کونسل،علما کرام نگر اور دیگر تنظیموں سے مشاورت کے بعد نگر یوتھ آرگنائزیشن اپنا لاہ عمل دے گی۔

ریاستی اداروں کی جانب سے شیعہ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الح...
31/08/2026

ریاستی اداروں کی جانب سے شیعہ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی، ہیئتِ علمائے جماعت اورانجمن امامیہ کے اراکین نے اجتماعی طور پر سٹی تھانے میں گرفتاری دینے پہنچ گئے۔

29/08/2026

دیتر روڈکی بحالی،ٹیچرز،ڈاکٹرز،اور بجلی کے مسائل کو قبل از وقت حل نہیں کرنے کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا صدر ساجد علی بر یوتھ آرگنائزیشن۔
ہم صدر کے جائز مطالبات پر برپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور حکومت وقت کو بتانا چاہتے ہیں فوری طور پر حل کرے

28/08/2026

جب تک عوام تعصب اور سیاسی تفریق کو بھول کر اپنے بنیادی حقوق (تعلیم، صحت، بجلی) کے لیے ایک آواز نہیں بنیں گے اور کارکردگی پر سوال نہیں کریں گے، حالات میں تبدیلی ممکن نہیں۔ متحد ہو کر آواز اٹھانا ہی بیداری کا پہلا قدم ہے۔

23/08/2026

اہم
وزیر اعلی گلگت بلتستان کا متعلقہ اسٹیشنوں میں واپس نہ آنے والے اساتذہ کو برطرف کرنے کا حکم قابل ستائش ہے ، اب دیکھتے ہیں کہ محکمہ تعلیم نگر کیا کرتا ہے !

قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے چلو چلو گلگت چلو ہم اپنے نوجوانوں پر ظلم برداشت نہیں کر سکتے بے بنیاد مقدمات اور جبری ...
22/08/2026

قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے
چلو چلو گلگت چلو
ہم اپنے نوجوانوں پر ظلم برداشت نہیں کر سکتے بے بنیاد مقدمات اور جبری گمشدگیوں میں لاپتہ نوجوانوں کو باعزت فوری طور پر رہا کیا جائے۔
نگر یوتھ آرگنائزیشن

20/08/2026

نگر یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کامریڈ انجینئر سرفراز نگری شاہراہِ نگر پر جاری ناقص تعمیراتی کام اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے معیاری تعمیراتی کام، شفافیت اور عوامی مشکلات کے فوری حل پر زور دیا۔

19/08/2026

کل خزانہ روڈ، گلگت میں چھلت نگر سے تعلق رکھنے والے ایک وین ڈرائیور کے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے صدر نگر یوتھ آرگنائزیشن، انجینئر سرفراز نگری نے وزیر خزانہ محمد علی اختر اور ایس پی گلگت سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

اسی ملاقات میں پھکر غمادس کے عمائدین کے ساتھ وزیر خزانہ سے شاہراہِ نگر کے اہم مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ شاہراہِ نگر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جلد علاقے کا دورہ کریں گے، عمائدین سے ملاقات کریں گے اور جاری منصوبے کا جائزہ لے کر عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

اہم اطلاع
شاہراہِ نگر میں ناقص تعمیراتی کام سے متعلق کسی بھائی کے پاس کوئی، تصاویر، ویڈیوز یا دیگر شواہد موجود ہیں تو براہِ کرم صدر نگر یوتھ آرگنائزیشن کے ساتھ شیئر کریں، تاکہ انہیں متعلقہ حکام تک پہنچا کر مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نگر یوتھ آرگنائزیشن

19/08/2026

ذولفقار مراد اور محمّد علی اختر صاحب ساس ویلی کیلئے فوری طور پر بجلی کا بندوبست کریں، صرف دھرنوں میں آ کر تقریروں سے لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہونی آپ کے وعدے ہمیں یاد ہے
منجانب نگر یوتھ آرگنائزیشن

نگر یوتھ آرگنائزیشن آج جس اتحاد، نظم و ضبط اور مضبوطی کے ساتھ پیش رفت کر رہی ہے، اس کے پیچھے سرفراز نگری اور رضوان علی ج...
18/08/2026

نگر یوتھ آرگنائزیشن آج جس اتحاد، نظم و ضبط اور مضبوطی کے ساتھ پیش رفت کر رہی ہے، اس کے پیچھے سرفراز نگری اور رضوان علی جیسے مخلص، بصیرت افروز اور باصلاحیت رہنماؤں کی انتھک محنت شامل ہے۔ ان دونوں رہنماؤں نے اپنی بہترین حکمتِ عملی، اعلیٰ تدبر اور مہارت سے غرض پرست اور منفی عناصر کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے تنظیم کو انتشار سے بچایا، ورنہ ایسے افراد ہمیشہ تنظیم کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے رہتے۔ سرفراز نگری اور رضوان علی کی سوچ ہمیشہ تنظیم کے وقار، نوجوانوں کی فلاح اور علاقے کی تعمیری ترقی کے گرد گھومتی رہی ہے اور ان کی اسی جدوجہد نے نگر کے نوجوانوں کو ایک مضبوط اور یکجہت پلیٹ فارم پر متحد رکھا ہے۔ ہم ان کی اس بے لوث خدمت اور تدبر سے بھرپور کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں، اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ نگر یوتھ آرگنائزیشن اسی اتحاد، خدمت اور ترقی کے جذبے کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن رہے گی۔

Address

Nagar BAR To HISPER

15500

Telephone

+923554596353

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nagar Youth OOrganizations posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed gym/sports facility?

Share