President Asif Ali Zardari appreciates the contribution of Ambassador of the Kingdom of Saudi Arabia to Pakistan, Nawaf bin Said Al-Malkiy, towards strengthening the longstanding fraternal and strategic ties between Pakistan and Saudi Arabia.
Read More: https://ppp.org.pk/pr/37153/
پی پی پی میڈیا سیل گلگت بلتستان
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from پی پی پی میڈیا سیل گلگت بلتستان, Sports, ppp camp office Raja Bazar Gilgit, Gilgit.
23/08/2026
صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات
صدرِ مملکت نے سعودی سفیر کی پاکستان سعودی دیرینہ برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کے استحکام کےلئے خدمات اور تعاون کو سراہا
سعودی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، بالخصوص سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے،صدرِ مملکت
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی اور تزویراتی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،صدرِ مملکت
پاکستان کے لئے مملکتِ سعودی عرب کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں، صدر آصف علی زرداری
سفیر نواف بن سعید المالکی کے دور میں قائم ہونے والی مضبوط بنیاد آنے والے برسوں میں بھی پاک سعودی دوطرفہ تعاون کی رہنمائی کرتی رہیں گی، صدر مملکت
سعودی سفیر نے اپنے قیام کے دوران ملنے والی محبت، گرمجوشی اور تعاون پر صدرِ مملکت، حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا
پاکستان اور اس کے عوام کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے، سعودی سفیر
صدرِ مملکت کا سعودی سفیر کے لئے مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار
گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین بارگو میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔
23/08/2026
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے شکیوٹ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کے عوام نے تمام تر تعصبات اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر ان کے مشکور ہیں۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔شکیوٹ سکول کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور بہت جلد ہائی سکول شکیوٹ میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ بارگو، شروٹ اور شکیوٹ کے سکولوں سے تنخواہیں لینے والے تمام اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے شکیوٹ ڈسپنسری کو اپ گریڈ کر کے basic health unit (BHU) بنانے، جبکہ شروٹ، شکیوٹ اور بارگو کے لیے کسی موزوں جگہ پر 10 بیڈ کا ہسپتال اور انٹر کالج تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ برقیات کو ہدایت کی کہ شکیوٹ بورنگ منصوبے کو فوری فعال کرنے کے لیے درکار ٹرانسفارمر نصب کیا جائے، نیز آبپاشی کے لفٹ ایریگیشن منصوبے کے لیے متعلقہ محکمہ فوری کنسیپٹ پیپر تیار کرے۔ علاوہ ازیں، شکیوٹ سپورٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے شکیوٹ کی لنک روڈز کو ایک ماہ کے اندر بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ مدت میں فلنگ مکمل نہ ہونے کی صورت میں C&W اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کو شکیوٹ، شروٹ اور بارگو میں منشیات کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی جاری کی۔
بعد ازاں، شروٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سیاسی مخالفین کو بھی پورا احترام دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے گرلز ہائی سکول شروٹ کو آئندہ 10 ایام میں فعال کرنے کے احکامات دیتے ہوئے اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا، جبکہ شروٹ میں ایک نیا سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا۔
بعدازاں وزیر اعلیٰ نے بارگو بالا اور بارگو پائین میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ بارگو کے عوام نے انتخابات میں سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی منافرت کو شکست دی ہے، جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہو رہے ہیں۔ دور دراز علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ بارگو روڈ کی توسیع و میٹلنگ کے منصوبے کا ٹینڈر جلد جاری ہوگا، بارگو بالا و پائین کے لیے آر سی سی پل تعمیر کیا جائے گا اور واٹر سپلائی سکیم سے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔2010ء سے بارگو بالا میں گرلز ہائی سکول کی عمارت مکمل نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ دو ماہ کے اندر کام دوبارہ شروع کر کے منصوبے کو فوری مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملوداس واٹر چینل اور روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی تاکہ IFAD ان پر جلد کام شروع کر سکے۔ کھلوں کے گراؤنڈ پر جاری کام بھی جلد مکمل ہوگا، جبکہ بارگو کے پاور ہاؤسز کی مرمت کے لیے کنسیپٹ پیپر تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خصوصی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن سے خواتین اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بوائز مڈل سکول بارگو پائین کو ہائی سکول کا درجہ دینے، گرلز ہائی سکول کے زیر تعمیر منصوبے کو جلد مکمل کرنے، سیکریٹری داخلہ کو بارگو میں پولیس تھانے کے قیام کا حکم دینے، بارگو پائین سکول کو 10 کمپیوٹرز کی فراہمی، قبرستان کے لیے زمین کی فراہمی اور تھول داس سکول کی اپ گریڈیشن کے اہم اعلانات بھی کیے۔
23/08/2026
First Lady Bibi Asifa Bhutto Zardari MNA expresses deep concern and sorrow over the reported brutal murder of Hina Javed in Rawalpindi, and conveys her solidarity and condolences to the bereaved family.
Read More: https://ppp.org.pk/pr/37151/
اپنے متعلقہ اسٹیشنوں پر حاضر نہ ہونے والے اساتذہ کو ایک ہفتے میں برطرف کرنے کا حکم،وزیراعلی کا شروٹ میں گرلز ہائی سکول شروع کرنے سمیت کھیلوں کا گروانڈ اور 10 بیڈ ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان
گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین شکیوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Gilgit
15100