19/11/2021
Mostly people like to spend there time to entertain them self to watch video games and we are here t
19/11/2021
09/11/2021
بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
08/11/2021
'پریشانی کی بات نہیں ممبئی کیلئے ٹکٹ لے لیا ہے'
😅😅😅😂😂😂
03/11/2021
بابر اعظم عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قابض ہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بیٹنگ میں پہلے درجے پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ میلان سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں 66 کی اوسط سے 198 رنز بنا کر 834 پوائنٹس کے ساتھ ڈیوڈ مالان (798) کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، ایرون فنچ 3 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، محمد رضوان چوتھی اور ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ ورلڈ کپ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر جوز بٹلر 8 درجے چھلانگ لگاکر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بولرز میں وانندو ہسارنگا نے تبریز شمسی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، عادل راشد، راشد خان اور مجیب الرحمان ٹاپ 5 میں شامل ہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 13 ویں اور حارث رؤف 20ویں نمبر پر ہیں۔
03/11/2021
پاکستان پانچ بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دنیا کی واحد ٹیم
پاکستان پانچ مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ پانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان 2007، 2009، 2010، 2012 اور اب 2021 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے تاہم ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز اسے صرف ایک بار 2009 میں حاصل ہوا جب یونس خان کی قیادت میں قومی ٹیم نے کپ اٹھایا تھا
28/10/2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وہ ریکارڈز جو اب تک نہ ٹوٹ سکے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وہ تاریخی ریکارڈز جسے اب تک کوئی کھلاڑی نہ توڑ سکا۔
کرکٹ دنیا بھر بالخصوص برصغیر میں بہت شوق سے کھیلا اور دیکھا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے زیادہ پُرلطف شکل ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کچھ ریکارڈز ایسے جو اب تک ٹوٹ نہیں سکے ہیں۔
سب سے کم گیندوں پر تیز رفتار سینچری
ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے کم گیندوں پر سینچری بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے بلے باز ڈیوڈ ملر کے پاس ہے۔ جو انہوں نے 2017 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا تھا۔ اس میچ میں ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے پہلے تیز ترین سینچری بنانے کا ریکارڈ جمیکا کے مایہ ناز بلے باز اور پاکستانیوں کے ہر دل عزیز کرس گیل کے پاس ہے۔ کرس گیل نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے صرف 48 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ جب کہ 2007 میں آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ میں کرس گیل نے جنوبی افریقا کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی پہلی سینچری بھی اسکور کی تھی۔
تیز ترین ففٹی
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین ففٹی بنانے کا ریکارڈ بھارت کے یووراج سنگھ کے پاس ہے، جو انہوں نے 2007 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے اسکور کی تھی۔
2007 میں آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی گروپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے یووراج نے 16 گیندوں پر 58 رنز اسکور کیے تھے۔ یہی وہی اننگ ہے جس میں انگلش بولر اسٹورٹ براڈ کے اوور میں مشہور زمانہ ایک اوور میں 6 چھکے بھی لگائے تھے۔
سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ
ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اب بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کے پاس ہے۔ جو انہوں نے 93 میچز میں 117 وکٹیں لے کر قائم کیا ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے لسیتھ ملنگا کے پاس تھا۔ پیس باؤلر ملنگا نے اپنے 2006 سے 2020 پر محیط 14
سالہ کیریئر میں 84 میچز میں 107 وکٹیں لیں تھی۔
سب سے زیادہ اسٹمپ کا ریکارڈ
کرکٹ میں اگر گلیاں اڑانے کی بات کی جائے تو ذہن میں پہلا نام بھارت کے بہترین بلے باز اور وکٹ کیپرمہیندرا سنگھ دھونی کا ہی آتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گلیاں اڑانے کا ریکارڈ دھونی کے پاس ہے۔ دھونی نے 98 میچز میں 34 بلے بازوں کی گلیاں اڑاکر انہیں پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔
سب سے بڑے مارجن کے ساتھ فتح
کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں فقط ایک رنز بھی آپ کو جیت سے ہم کنار کرسکتا ہے لیکن جب یہی فتح کئی سو گنا زیادہ رنز سے ہو تو پھراس فتح کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ریکارڈ سری لنکا کے پاس بھی ہے جو کہ انہوں نے 2007 میں کینیا کے ساتھ کھیلتے ہوئے قائم کیا تھا۔
2007 کے اس یادگاری میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیا کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز کا ہدف دیا۔ لیکن جب کینیا کے بلے باز پچ پرآئے تو سری لنکن بولرز نے انہیں زیادہ دیر وکٹ پر رکنے نہیں دیا اور کینیا 10 وکٹوں کے نقصان پر محض 88 رنز ہی بنا سکا۔ یوں سری لنکا نے 172 رنز کے تاریخی مارجن سے فتح اپنے نام کی۔
27/10/2021
24/10/2021
کیا پاکستان آج تاریخ بدلے گا بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست دیں گے
23/10/2021
ٹی 20 کا کم ترین سکور، دفاعی چیمپئن 55 رنز پر ڈھیر
20/10/2021
آج کا میچ کون جیتے گا
پاکستان یا ساؤتھ افریقہ
19/10/2021
بیٹسمین کو واپس بلا کرپاکستان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں وارم اپ میچ میں امپائر نے شیمرون ہٹمائر کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ قرار دے دیا، بیٹسمین ڈگ آؤٹ کی جانب واپس جا رہے تھے مگر بابر اعظم نے ان کو بیٹنگ کیلیے واپس بلالیا۔
گرین شرٹس جانتے تھے کہ امپائر کا فیصلہ غلط تھا،اس لیے خیرسگالی کے طور پر ہٹمائر کو بیٹنگ جاری رکھنے دی۔