Saad Ullah Zafar

Saad Ullah Zafar

Share

Saad Ullah Zafar is a Computer science Student and a Web developer as well. He is a upcoming Motivational speaker |Video caster|Career counselor |Life coach!

He wants the youngsters to spread positivity in their own life's and also in others life's.

12/12/2023

Elegance is an attitude, and I wear it well.













13/11/2022

No Escape 😭😭😭

08/01/2022

چین صوبہ ہنان میں زانگجی اجی کے شیشے کا پل ایک خوبصورت انسانی تعمیر ہے. 300 میٹر اونچا اور چھ میٹر چوڑا شیشے کے فرش کا یہ پُل 430 میٹر لمبا ہے. انسانی خوف کا بہترین مشاہدہ اس پُل پر کیا جا سکتا ہے جب صاف شفاف شیشے پر آپ پیر رکھتے ہیں تو نیچے کی گہرائی آپ کے رگ رگ میں خوف بن کر دوڑنے لگتی ہے.

لیکن ٹھرئے! یہی خوف کم نہ تھا. آپ اگر بنجی جمپنگ کے بارے میں جانتے ہوں تو اس پُل پر 260 میٹر اونچی بنجی جمپنگ کا بھی بندوبست ہے. ایک رسہ آپ کی پشت کے جمپنگ سوٹ کے ساتھ ہک کر دیا جاتا ہے. اور پھر آپ میں اگر ہمت ہو تو آپ چھلانگ لگا لیتے ہیں.

بنجی جمپنگ سے عین پہلے ایک لمحہ آتا ہے. آپ نیچے گہرائی کو دیکھتے ہیں. آس پاس آپکا تماشا دیکھنے والے کھڑے ہوتے ہیں. آپ سوچتے ہیں میں یہ کیا بیوقوفی کرنے لگا ہوں.؟ کیوں باقاعدہ پیسے دے کر یہ رسک لے رہا ہوں.؟ کیا ثابت ہو جائے گا.؟ اتنے حادثات ہوتے ہیں کیا میں آج کا حادثہ بننے جا رہا ہوں.؟ اب پیچھے ہٹنا بھی لیکن ایک امتحان بن جاتا ہے. کیونکہ دُنیا آپکا تماشا دیکھ رہی ہوتی ہے.

آپ اگر پلٹ گئے تو کچھ اجنبی آپ پر ہنسیں گے. کچھ ساتھ والوں کا طویل عرصے تک آپ مذاق بن جائیں گے. لیکن جو اصل خسارہ ہوگا وہ آپ کو آنے والی زندگی میں ہر خوف سے نظریں چرانا سکھا دے گا. اس لئے خود کی نظروں میں کوئی نہ گر جائے اکثریت پھر رسے پر اعتماد کرتے ہوئے چھلانگ لگا لیتی ہے.

لوگ زانگجی اجی کے شیشے کے پُل پر اپنا خوف نکالنے آتے ہیں. آپ کے آس پاس اگر کوئی ایسا پُل نہیں تو آپ زندگی کے کسی اپنے کسی چیلنج کو کھیل سمجھ لیں. اُمید کی رسی باندھ کر چھلانگ لگا دیں. کامیابی ملی نہ ملی آپکا وہ خوف ضرور نکل جائے گا جو کہتا ہے پتہ نہیں میں کچھ کر بھی سکتا ہوں یا نہیں.؟

تحریر :: ریاض علی خٹک

07/05/2021

خوشی اور سکون کا مفہوم بہت الگ ہوتا ہے.
آپ کے دسترخوان پر اگر ہر چیز ہے تو ضروری نہیں خوشی اور سکون بھی ہو. کسی کا دسترخوان خالی ہے. آپ نے اپنے دسترخوان سے کچھ چیزیں اٹھا کر اس کے دسترخوان پر رکھ دیں. اسے خوشی اور سکون ملے گا.

اس خالی دسترخوان کے پاس آپ کے بھرے دسترخوان کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہوتا. تب آپ کے دسترخوان کی خالی جگہ کو اسکا سکون بھر دیتا ہے. وہ سکون جو آپ نے اسے دیا، اور اسی سکون کے پیچھے خوشیاں آپ کو ڈھونڈتی آتی ہیں.



01/05/2021

‏دست مزدور کے چهالوں سے ٹپکتے قطرے

میری مٹی میں اتر کر اسے گوہر کردیں . ‏‎ # یوم_مزدور ___ # یکم_مئی

23/02/2021

اب تو یہ صورت حال ہے آپ اگر نیا موبائل فون خریدیں تو ایسے لوگ بھی جو کمپیوٹر سوفٹویر یا ہارڈویئر سے آگاہ نہیں ہوتے آپ سے چند سوال ضرور کرتے ہیں.
1_ کتنے کا لیا.؟
2_ ریم کتنی ہے.؟
3_ کیمرا کتنے میگا پکسلز کا ہے. ؟
یعنی ہم کہہ سکتے ہیں ریم کی سمجھ اب عام ہے. کیونکہ اگر آپ فون میں سو جی بی کارڈ بھی لگا لیں تب بھی اگر ریم کم ہوگی تو اپنی من پسند چیز کیلئے آپ فون ہاتھ میں پکڑے انتظار میں کڑھ رہے ہوں گے.

میں اگر آپ سے سوال کروں آپ کی ریم کتنی ہے.؟ آپ جواب نہیں دے سکتے. آپ سے پوچھوں آپ کے دماغ کی قیمت کیا ہے.؟ کوئی نہیں بتا سکتا. آجکل ایک سپر کمپیوٹر کی قیمت سو ملین ڈالر ہے. اور نو ملین ڈالر سالانہ کی وہ بجلی کھاتا ہے. لیکن یہ سپر کمپیوٹر ہمارے دماغ کی ایک فیصد پراسسنگ جو دماغ ایک سیکنڈ میں کرتا ہے. اس کیلئے یہ چالیس منٹ لیتا ہے.

سوال پھر یہ بنتا ہے کہ ہم اس دماغ کو تب اتنا تیز استعمال کیوں نہیں کرتے. تو اسکا جواب ریم میں ہے. کیا آپ کیساتھ ایسا ہوتا ہے کہ یہ مجھے پتہ ہے لیکن ابھی یاد نہیں آرہا.؟ ہم بروقت استعمال کی دماغی صلاحیت کو ماضی اور مستقبل کی فکروں اندیشوں سے بھر دیتے ہیں. سوچوں کا اتنا کچرا پھیلا دیتے ہیں کہ اس میں وقت موجود میں جینے کی جگہ ہی کمیاب ہو جاتی ہے.

دماغ سب کچھ ریکارڈ کر رہا ہوتا یے. ہمارے کان وہ بھی ریکارڈ کراتے ہیں جو ہم سننا چاہتے ہیں اور وہ بھی جو ہم سننا نہیں چاہتے ایسے ہی دوسرے سینسرز ہیں. دماغ یادداشت کا ایک عظیم سمندر ہے. لیکن اس عظیم خزانے میں ہمارا فائدہ بروقت معلومات تجزیہ کا فوری لینا ہے. ہماری صحت ہمارے خوف ہمارے ڈر ہمارے اندیشے ہماری ریم سے چمٹ جائیں تو دماغ خوف اور تناو میں اور کسی کار آمد چیز کیلئے جگہ نہیں رکھتا.

وقت موجود میں مکمل موجود رہنے کی کوشش کریں. پرسکون اور خوش رہنے کی عادت بنائیں. یاد رکھیں مسئلہ دماغ میں نہیں ہمارے استعمال میں ہوتا ہے.

20/02/2021

قدیم یونان میں ایک پہلوان تھا جس کا نام مائیلو Milo تھا. یہ اُس دور میں چھ دفعہ اولمپک جیت چکا تھا. اس پہلوان کی پہچان تھی یہ ایک بڑے بیل کو اپنے کندھے پر لے کر چلتا تھا. طاقت کا یہ نظارہ ہی اس کے مخالفین کیلئے کافی ہوتا. وہ جنگ سے پہلے ہی جنگ ہار جاتے تھے.

فرض کیا آپ بھی کورڈن گاوں میں ہوتے اور دیکھتے ملو ایک بیل کندھے پر بٹھائے چل رہا ہے تو آپ کیا کرتے..؟ آپ بھی ایک بیل کو اٹھانے کی کوشش کرتے اور ناکام ہو جاتے. لیکن ملو نے کسی کو دیکھ کر بیل نہیں اٹھایا تھا. اس نے بیل کے بچے کو سارا دن کندھے پر گھمانے سے یہ سفر شروع کیا تھا. تب شائد لوگ اس پر ہنستے ہوں گے.

روزانہ بیل کے بچھڑے کو کندھے پر بٹھا کر گھومنے والے ملو کی طاقت بیل کے بچے کی بڑھتی جسامت کے ساتھ بڑھتی چلی گئ. یہاں تک کہ اب یہ دیکھنے والوں کیلئے حیرت کے دور میں داخل ہوگئی. ملو اب اس جسامت کا بیل لیکر گھوم رہا ہوتا تھا جس کا دوسرا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا.

مایوسی اپنی صلاحیت اپنی طاقت اور اپنا مقام کسی ایسے فرد کے ساتھ تولنے میں ملتی ہے جس کے ماضی کے سفر سے ہم آگاہ نہ ہوں. آپ بھی یہ سفر کسی بھی وقت شروع کر سکتے ہیں، لیکن آج کے اس مقام کیلئے شروعات کا یہ سفر شرط ہے.

19/02/2021

لیو نارڈو کی فلم wolf of wall street کے آخر میں لیو نارڈو سیلزمینوں کو ایک پین دے کر کہتا ہے. Sell me this pen یعنی یہ پین مجھے فروخت کرو. فلم کی شروعات میں لیو نارڈو اس تجربے سے گزرا ہوتا ہے. تب وہ پین جسے دوران ڈنر دیتا ہے وہ لیو نارڈو سے کہتا ہے نیپکن پر اپنا نام لکھو. لیو نارڈو کہتا ہے لیکن میرے پاس پین نہیں ہے.؟ اگلا بندہ کہتا ہے exactly یعنی بلکل یہی ڈیمانڈ اور سپلائی ہے.

عام سیلزمین پین کی تعریف شروع کر دیتے ہیں. کچھ اس کی جھوٹی ماورائی خوبیاں بیان کریں گے. لیکن کیا یہ ڈیمانڈ پوری کرتے ہیں.؟ ہم انسان اپنے ردعمل پر اپنا مقام بناتے ہیں. ایک چھوٹا سا مچھر آپ کو کاٹ سکتا ہے. آپکا خون ڈکار سکتا ہے. آپ کو غصہ دلا سکتا ہے. لیکن کیا ردعمل میں ہم مچھر کو کاٹیں گے..؟ اسکا خون پئیں گے؟ ہم ایسا نہیں کر سکتے. ہم غصہ میں اس کی بھن بھن پر خود کو چانٹے مار سکتے ہیں یا اٹھ کر کوئی گلوب کوئی مچھر بتی یا مچھر دانی لگا سکتے ہیں.

ہمارے فوری ردعمل کیلئے ہماری تیاری ہماری معلومات اہم ہوتی ہیں. آپ کو اچانک کوئی پین پکڑا دے آپ اسے تب ہی اسے فروخت کر سکتے ہیں جب آپ پین پکڑانے والے کی ڈیمانڈز کی سمجھ رکھتے ہوں. زندگی جب اپ کو اچانک قدم قدم پر مختلف آزمائش دیتی ہے تو آپکا ردعمل اسی تیاری کا محتاج ہوتا ہے.

زندگی کی ابدی حقیقت موت ہے. اچانک اس بلاوے کیلئے بھی اہم آپ کی تیاری ہی ہے. یہی تیاری ہمارا ردعمل اور یہ ردعمل ہمارا مقام طے کرتی ہے.

09/02/2021

آج مُلک میں بہت سی موبائل-فون کمپنیاں ہیں. ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے. تقریباً ہر آدمی کے ہاتھ میں کوئی ایک موبائل-فون ہوتا ہے. یہ سارے موبائل فون ایک ہی مقصد کیلئے ہوتے ہیں. یعنی باہمی کمیونیکیشن کیلئے، لیکن ایک مقصد کیلئے ہوتے بھی یہ ایک جیسے نہیں ہوتے. یہاں ایک ہزار روپے کا بھی آپ کو فون مل جائے گا اور لاکھوں کی مالیت کے بھی فون ہیں.

ہم سب بھی تقریباً یکساں ہی ہوتے ہیں. ہر فرد کے دو ہاتھ دو پیر وہی ایک ناک دو آنکھیں ہوتی ہیں. ہماری ضروریات ہمارے درد و بیماریاں بھی یکساں ہیں. لیکن اس ساری یکسانیت کے باوجود ہم منفرد ہوتے ہیں. اینڈروئڈ ایک پلیٹ فارم ہے. یہ ایک version دیتا ہے. 2007 میں 1.0 سے شروع آج ہم version 10 یعنی Q پر ہیں. ایک version یعنی آج کے انداز کی کچھ ضروریات ہوتی ہیں. جو موبائل فون کمپنی اس آخری version کو سب سے بہتر گاہک تک پہنچاتی ہے. اس کی قدر اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے.

انسان کی انفرادیت اپنی انسانیت کا بہترین version دینے میں ہے. یہ تدبر تدبیر حکمت حوصلہ ارتکاز استقامت سارے ہمارے فیچرز ہوتے ہیں. جس نے زیادہ سے زیادہ فیچرز اپنا لئے اتنا ہی بہترین اسکا version ہوتا ہے. آج کی آپ کی دُنیا آپ سے جو تقاضا کر رہی ہے یہ آپکا version ہے. کیا آپ اسے پورا کرتے ہیں..؟

دوستو مسئلہ یہ نہیں کہ آج آپکا version اپڈیٹ نہیں. مسئلہ تب ہوتا ہے جب سال مہینے گزر رہے ہوں اور آپکا version اپڈیٹ نہ ہورہا ہو. اپنے آپ کو updated کریں. یہی آپ کی انفرادیت ہے.

28/12/2020

🔥🔥

06/12/2020

"The secret of getting ahead is getting started."

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Gujranwala
52250