16/11/2024
"MURSHAD PK brings you the latest global news, covering a wide range of topics from politics and technology to entertainment.
Stay informed with breaking stories from around the world!"
16/11/2024
13/11/2024
پاکستانی قوم شینگن ویزا مسترد ہونے میں پہلے نمبر پر
شینگن ممالک میں یونان ویزا کی درخواست دینے والوں میں چھٹا مقبول ترین ملک ہے۔
یونان 2023 کے دوران شینگن ممالک کے لیے ویزا کی درخواست دینے والوں میں چھٹا مقبول ترین ملک تھا۔
شینگن نیوز نے شینگن ویزا انفو کے ڈیٹا کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال شینگن ویزے کے لیے دی جانے والی 6 فیصد درخواستیں (627,008) یونان کے لیے تھیں۔
ان میں سے 40.5 فیصد یعنی 254377 درخواستیں ترک باشندوں کی تھیں۔ روسی باشندوں کی درخواستیں 62959 اور چینی باشندوں کی درخواستیں 35931 تھیں۔یونانی حکام نے جن ملکوں کے باشندوں کی طرف سے دی جانے والی ویزا کی درخواستیں مسترد کیں اُن میں پاکستان، الجزائر دورے، تیونس تیسرے، سینیگال چوتھے اور عراق پانچویں نمبر پر رہا۔
پاکستانیوں کی 560 میں سے 65 فیصد درخواستیں مسترد کی گئیں۔ الجزائری باشندوں کی 2066 میں سے 1230 درخواستیں مسترد کی گئیں۔ تیونس کے باشندوں کی 1564 میں سے 56.36 فیصد درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
سینیگال کے باشندوں کی 240 درخواستوں میں سے 135 مسترد کی گئیں۔ عراقی باشندوں نے 3568 درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے 1756 مسترد کردی گئیں۔
19/10/2024
کینیڈا کا مشہور کافی برانڈ گوجرانوالہ آنے کو تیار
اہم اطلاع AIOU۔
آج 18 اکتوبر بروز جمعہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹی ہے لیکن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پیپر ہو گا۔
آج والا پیپر معمول کے مطابق ہوگا۔ پیپر کی چھٹی نہیں ہے۔
18/10/2024
آج گرین لینڈ کے جزیرے میں سورج غروب ہو جائے گا اور تقریباً 150 دنوں (5 ماہ) تک دوبارہ طلوع نہیں ہوگا۔ اس دوران پورا جزیرہ گہرے اندھیرے اور برفباری میں ڈوبا رہے گا۔_____________ ❄⛈️
16/10/2024
یو اے ای میں پاکستانیوں و بھارتیوں کی تعداد 54 لاکھ ہوگئ۔ جو کہ کل آبادی کا 50 فی صد ہیں
اب انہیں کم ویزے ایشو ہوں گے۔آبادی میں تنوع لانے کے لیے اب ساوتھ ایشین ممالک کے ویزے کی ریشو کم ہو گی۔پاکستان کو کوٹہ بہت محدود کر دیا گیا ہے۔دیگر مسائل بھی ہیں ۔میں ان پر نہیں بتا سکتا۔
بہتر ہے کہ دیگر آپشنز پر غور کریں۔ صرف گلف ممالک میں 2023 میں آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب ہے ۔امارات میں اڑھائ لاکھ کے قریب پاکستانی آئے ۔
اب ویت نام ۔کمبوڈیا۔تھائی لینڈ ۔ازبکستان۔برونائی ۔عراق و افریقی ممالک کا رخ کرنا ہو گا ۔
اب ملازمت کے کیے مقابلہ انتہائ سخت ہو رہا ہے ۔زیادہ اچھی تیاری کے بغیر پاکستان سے نہ نکلیں۔
اگر آپ باقاعدہ گائیڈئنس لے کر چلیں گے تو آسانی رہے گی ۔یو ٹیوب۔گوگل پر ہر بات کا جواب نہیں ہوتا ۔
دوبئ کے ویزے کب کھلیں گے ۔۔۔اس کا سو فی صد درست جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔لیکن میں نے آپکو ااشاراتا اوپر بتا دیا ہے۔عقل مندوں کے لیے اس میں نشانیاں ہیں ۔سمجھ جائیں
14/10/2024
ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت، چین اور روسی وفود پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
روس کا 76رکنی جب کہ جب کہ چین کا 15رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچا ہے۔
کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔
13/10/2024
💢 *سوئی کے نکے سے بھی چھوٹا مکھی کا دماغ جس کے رازوں نے سائنسدانوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔*
⭕پہلی بار سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران مکھی کے سوئی کی نوک سے بھی چھوٹے دماغ میں موجود ایک لاکھ 30 ہزار خلیوں کی شکل، مقام اور حتیٰ کہ مکھی کے دماغ میں موجود پانچ کروڑ سے زیادہ ’کنکشنز‘ یعنی رابطوں کی غیر معمولی نشان دہی کی ہے۔
⭕ اگر اخبار یا کسی اور چیز سے مکھی کو مارنے کی کوشش کی جائے تو مکھی کے دماغ میں موجود بینائی کے کنکشن فورا اس حرکت سے متعلق سگنل مکھی کے پیروں تک بھیجتے ہیں اور وہ اُڑ جاتی ہے۔ کہہ سکتے ہیں کہ مکھی کو چھلانگ لگانے کیلئے سوچنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی یعنی سوچ کی رفتار سے بھی تیز۔
13/10/2024
منڈی بہاؤالدین کا ایک اور نوجوان ڈنکی کی نذر۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
محسن کا تعلق گاؤں چاڑانوالہ سے تھا۔ 😞😓۔
موریطانیہ سے سپین ڈنکی لگاتے ہوئے چار پاکستانی نوجوان کشتی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ جن میں ایک محسن اور دوسرے ابوہریرہ کا تعلق وزیر آباد سے تھا۔
13/10/2024
پی آر نمبر: 687/2024
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی
ہیڈ کواٹر اسلام آباد
جعلی دستاویزات - ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی بڑی کاروائی
جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار
مسافر کی شناخت ظہیر عباس کے نام سے ہوئی
ملزم کا تعلق بھمبر آزاد کشمیر سے ہے
ملزم ہانک ہانگ سے فلائٹ نمبر EK620 کے ذریعے سیالکوٹ ائرپورٹ پہنچا تھا
ملزم نے بتایا کہ اس کا پاسپورٹ ٹرانزٹ کے دوران کھو گیا
شک گزرنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی
تلاشی کے دوران ملزم کے سامان سے ارسلان شاہد کے نام پر پاسپورٹ برآمد ہوا
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ پاسپورٹ ارسلان شاہد نامی شخص سے 10 ہزار ہانک کانگ ڈالر کے عوض حاصل کیا
ملزم نے مذکورہ پاسپورٹ میرپور سے تعلق رکھنے والے یاسر نامی ایجنٹ کے ذریعے ارسلان شاہد سے حاصل کیا
ملزم نے ارسلان شاہد بن کر ہانگ کانگ سے پاکستان سفر کیا
ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے
ترجمان ایف آئی اے