11/07/2025
🕊️ محبتیں بانٹیں – انسانیت کی طرف قدم بڑھائیں
محبتیں تقسیم کریں،ایک دوسرے کا خیال رکھیں…!
ہمارے اردگرد بہت سے سفید پوش لوگ موجود ہیں جو تکلیف میں ہیں مگر کسی کے آگے زبان نہیں کھولتے۔
آئیے، ایک ایسا سسٹم بناتے ہیں جو فلاحی خدمت کے دروازے کھول دے۔
آئیں! کچھ بہتر کریں… کچھ نیا سوچیں… کچھ انسانیت کے لیے جئیں۔
💚 ہماری اپیل
مٹواں سپر لیگ کی انتظامیہ اب صرف کھیل تک محدود نہیں
ہم ایک نئی تنظیم (فاؤنڈیشن) کے قیام کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جس کا مقصد صرف اور صرف فلاحی خدمت ہوگا۔
🙏 ہمیں آپ کی ضرورت ہے
آپ ہمارا ساتھ دیں، ہمارے ہمسفر بنیں۔
🏏 اگلا سال، ایک نیا آغاز
آغا لیاقت علی میموریل مٹواں سپر لیگ 2026 مکمل طور پر فلاحی ہوگی۔
جو بھی رقم جمع ہو گی، وہ مکمل طور پر سفید پوش، غریب، یتیم اور مستحق افراد کے لیے وقف ہو گی
🤝 آئیے مل کر وہ بنیں جو صرف جیت کے لیے نہیں، انسانیت کے لیے کھیلتے ہیں۔