25/04/2025
School Elections – April Theme of the Month: Leadership
گورنمنٹ پرائمری اسکول (ASP) کوٹ ندھان میں اپریل کے مہینے کی "لیڈرشپ تھیم" کے تحت طلبہ کے درمیان جمہوری انداز میں انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔
ہم اپنے نو منتخب President اور Vice President کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
> "ایک سچا لیڈر وہ ہوتا ہے جو نہ صرف راستہ دکھاتا ہے بلکہ خود سب سے پہلے اس پر چلتا ہے۔"
یہ انتخابی عمل طلبہ میں قیادت، اعتماد اور ذمہ داری کا شعور پیدا کرتا ہے۔
17/04/2025
سالانہ رزلٹ و انعامی تقریب 2025
گورنمنٹ پرائمری اسکول (ASP) کوٹ ندھان
الحمدللہ! اسکول میں سالانہ نتائج اور انعامات کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت ہیڈ ٹیچر سفیان سیکھو نے کی، جبکہ سر عبداللہ اور ڈاکٹر عمیر تارڑ نے بطورِ چیف گیسٹ شرکت فرما کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
طلبہ کو تعلیمی کارکردگی، حاضری اور صفائی میں نمایاں کارکردگی پر انعامات دیے گئے، جبکہ اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں Best Teacher Award بھی پیش کیا گیا۔
یہ دن خوابوں کی تعبیر، محنت کی پہچان اور حوصلوں کی بلند پروازی کا دن تھا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو علم، اخلاق اور کامیابی کی راہوں پر ہمیشہ رواں دواں رکھے، آمین!
"علم وہ روشنی ہے جو دلوں کو منور کر دیتی ہے۔"
(تقریب کی جھلکیاں تصاویر میں ملاحظہ فرمائیں)
04/04/2025
"یہ گلدستہ اُن پودوں سے تیار کیا گیا ہے جو میرے اپنے ہاتھوں سے لگائے گئے تھے۔
ہر کلی میں محنت کی خوشبو ہے، ہر رنگ میں محبت کی جھلک!
یہ صرف پھول نہیں، یہ میرے اسکول کی زمین سے جڑی یادیں، جذبات اور خلوص کا عطر ہیں۔
فطرت سے قربت، تعلیم سے محبت!"
26/03/2025
الحمدللہ!
آج 26 مارچ 2025 کو GPS Kot Nadhan میں DEO صاحب نے وزٹ کیا۔ تعلیمی معیار، نظم و نسق اور 20+ اقسام کے گلاب دیکھ کر بے حد خوش ہوئے، شاباش دی اور مزید حوصلہ افزائی کی۔
یہ یادگار لمحہ پھولوں میں لی گئی تصاویر کے ساتھ محفوظ کیا گیا۔ ہم بہتری کا سفر جاری رکھیں گے، ان شاء اللہ
23/03/2025
"جہاں علم کھلتا ہے، وہاں پھول بھی مہکتے ہیں!" 🌸🏫
"یہ خوشبو، تازگی اور خوبصورتی ہمیں محنت اور پاکیزگی کی ترغیب دیتی ہے۔"
14/03/2025
📢 داخلے جاری ہیں!
گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول (ASP) کوٹ ندھان میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ (M.A, M.Sc) اساتذہ کی زیر نگرانی معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ جدید تدریسی طریقے، شاندار تعلیمی ماحول اور صاف ستھرا ادارہ ہمارے امتیازی اوصاف ہیں۔ اپنے بچے کا روشن مستقبل یقینی بنائیں!
13/03/2025
"سالانہ امتحانات 2025—مارننگ شفٹ کے طلبہ کی محنت اور لگن کا عملی مظاہرہ!
گورنمنٹ پرائمری اسکول (اے-ایس-پی) کوٹ ندھان میں شفاف امتحانی ماحول۔"
12/03/2025
محنت اور ایمانداری کی پہچان—سالانہ امتحانات 2025!
گورنمنٹ پرائمری اسکول (اے-ایس-پی) کوٹ ندھان میں افٹرنون شفٹ کے طلبہ کے شفاف امتحانی ماحول کی جھلکیاں۔"