GuJrat cricket

GuJrat cricket

Share

گجرات کرکٹ کو بہترین اور حقیقی انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں ۔جس کا مقصد
"کرکٹ کے مواقع سب کے لئے"

04/09/2026
03/09/2026

حیات میموریل کرکٹ لیگ
پھلروان

03/09/2026

میاں ندیم صاحب
اللہ پاک آپ کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں
آمین

02/09/2026

“نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے پر چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ جناب محسن نقوی صاحب کا شکریہ”

محمد عمران رندھاوا کا پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں انتخاب ان کی انتھک محنت، مسلسل شاندار کارکردگی اور کھیل سے بے مثال وابستگی کا بہترین ثبوت ہے۔

ڈسٹرکٹ رحیم یار خان کے نامور کھلاڑی محمد عمران رندھاوا نے بطور کپتان بہاولپور ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی شاندار قیادت اور بہترین کارکردگی سے ریجن کو متعدد کامیابیاں دلانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ آج ان کی انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت نہ صرف ان کے لیے بلکہ بہاولپور ریجن کے لیے بھی انتہائی قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے۔

مجھے یقین ہے کہ محمد عمران رندھاوا اپنی محنت، صلاحیت اور جذبے سے پاکستان کرکٹ کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں گے۔

بہت بہت مبارک ہو، محمد عمران رندھاوا!

01/09/2026

مردوں کی ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز کا آغاز آج سے، 20 ٹیمیں حصہ لیں گی

لاہور، 31 اگست 2026:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر، 31 اگست سے 16 ریجنز (علاقوں) میں 20 ٹیموں کے لیے مردوں کی ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز کے آغاز کی تصدیق کر دی ہے۔ ان اکیڈمیز میں تقریباً 500 انڈر 19 کھلاڑی حصہ لیں گے؛ ان اکیڈمیز کا مقصد کھلاڑیوں میں پیشہ ورانہ کرکٹ کی خصوصیات اور مہارتیں پیدا کرنا ہے۔

کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی اور وہ پی سی بی (PCB) کوچز کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گے۔ اکیڈمی پروگرام کو 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن میں ہونے والے انڈر 19 ٹورنامنٹس کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

اکیڈمیز کے اختتام کے بعد، یہ 20 ریجنل ٹیمیں 'نیشنل انڈر 19 کپ' (50 اوورز پر مشتمل وائٹ بال میچز) اور 'نیشنل انڈر 19 ٹرافی' (تین روزہ ریڈ بال میچز) میں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس کا مکمل شیڈول مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔

31/08/2026

لالہ موسیٰ کرکٹ ٹورنامنٹ

31/08/2026

اداریہ — گجرات کرکٹ

گجرات کرکٹ کا ایک بہت بڑا اور قابلِ احترام نام، محترم عبد القدوس خان صاحب، ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گجرات کی ہارڈ بال کرکٹ میں سینیئر ہو یا جونیئر، شاید ہی کوئی ایسا کھلاڑی ہو جو انہیں نہ جانتا ہو۔ ان کی کرکٹ سے وابستگی، تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نے انہیں ایک خاص مقام دیا۔

آج ان کے لیے دعا کے موقع پر ایک بہت خوش آئند منظر دیکھنے کو ملا کہ گجرات کی پوری کرکٹ کمیونٹی ایک ساتھ ان کے لیے دعا میں شامل تھی۔ چھوٹا ہو یا بڑا، ہر کوئی ان کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ افسوس اور تعزیت کے لیے موجود تھا۔

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عبد القدوس خان صاحب نے اپنی محبت، خلوص اور خدمات سے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔

آپ سب بھی اگر اپنے جذبات اور یادیں اپنے الفاظ میں بیان کرنا چاہیں تو ضرور کریں۔ آپ کے الفاظ بھی ان کے لیے ایک خوبصورت خراجِ عقیدت ہوں گے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Gujrat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

بخشوپورہ
Gujrat
50700