Ibrar Khan Cricket official

Ibrar Khan Cricket official All Cricket World update ball by ball 👍

  ♥️🤗👀
22/09/2026

♥️🤗👀

🚨 سفیان مقیم نے سال 2026 میں دو ٹورنامنٹ دو ٹرافیاں اور شیر ایک ۔ سفیان مقیم نے سال 2026 میں کمال کردیا دونوں ٹورنامنٹ م...
22/09/2026

🚨 سفیان مقیم نے سال 2026 میں دو ٹورنامنٹ دو ٹرافیاں اور شیر ایک ۔ سفیان مقیم نے سال 2026 میں کمال کردیا دونوں ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے
اپنے ٹیم کو چمپیئن بنادیا ۔ پہلے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے ٹیم پشاور زلمی کو چمپیئن بنادیا اور آج ویسٹ انڈیز سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیم باربوڈا فالکنز کو چمپیئن بنادیا ۔۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بس ہیرے کو پورا موقع دینا چاہیے سفیان مقیم جیسا اسپنر بالر قسمت والوں کو ملتا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ اس کو T20 میں پورا موقع دے دے یہ پاکستان کیلئے T20 کرکٹ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ 🇵🇰🔥
آپ کے خیال میں کیا سفیان مقیم کو پورا موقع دینا چاہیے؟؟
khan cricket offical

محمد رضوان نے درناک رپورٹ پی سی بی کیساتھ جمع کردی ایک پلیئر کو اتنا بھی  رسوا نہیں کرنا چاہئے جس نے متعدد بار پاکستان ک...
22/09/2026

محمد رضوان نے درناک رپورٹ پی سی بی کیساتھ جمع کردی ایک پلیئر کو اتنا بھی رسوا نہیں کرنا چاہئے جس نے متعدد بار پاکستان کا نام روشن کیا ہو
میڈیا میں جو خبر چل رہی ہے اسکے مطابق رضوان نے رپورٹ میں کہا کہ میرے موبائل موبائل فون میں کوئی ثبوت آپکو نہیں ملا کیونکہ ایسا کچھ میں نے کیا ہی نہیں ہے میرے موبائل فون کے فلڈر میں سوائے میرے اس کتابوں کے کچھ بھی نہیں ہے جسکو میں سفر میں پڑھتا ہوں پھر بھی میں آپ کی تسلی کیلئے اللہ کے کلام کو گواہ بناکرکہتاہوں میں نے نہ جوا کیا ہے نہ فکسنگ کی ہے نہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے ایمان داری سے صرف پاکستان کیلئے کھیلا ہوں پرفارمنس خراب ہے یہ میں خود مانتاہوں لیکن اچھی پرفارمنس بھی دی ہے ملک کیلئے میچز بھی جیتوائے ہے پرفارمنس اچھی بری ہوتی رہتی ہے یہ ہر ایک پلیئر کیساتھ ہوتا ہے کھبی اسکا سیزن شاندار جاتا ہے تو کھبی خراب لیکن ملک کیساتھ ٹیم کیساتھ ہمیشہ مخلص رہا ہوں

khan cricket offical

انگلینڈ کی سرزمین سے لیجنڈری کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی محمد رضوان کے حق میں آواز اٹھا کر پی سی بی کی پالیسیوں کا پردہ چ...
21/09/2026

انگلینڈ کی سرزمین سے لیجنڈری کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی محمد رضوان کے حق میں آواز اٹھا کر پی سی بی کی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کمنٹری کے دوران سنگاکارا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضوان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر شدید حیرت کا اظہار کیا کہ بورڈ کو آخر اس شخص سے کیا مسئلہ ہے جو ہمیشہ ڈسپلن کا پابند ہے، اپنے مذہب سے گہرا لگاؤ رکھتا ہے اور ہر چھوٹے بڑے کو عزت دیتا ہے۔
سنگاکارا کا شدید سخت الفاظ میں کہنا تھا کہ نہیں مانتا یہ بلکل بھی کہ اس سارے معاملے میں رضوان کی کوئی غلطی ہو گی۔ سچ یہی ہے کہ جب ایک کھرے اور بے ضرر انسان کے ساتھ اپنے ناانصافی کریں، تو اس کی شرافت کی گواہی سات سمندر پار غیر بھی دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
khan cricket offical

پشاور کے پٹھان معاذ صداقت نے سی پی ایل میں تاریخ رقم کردی! 🔥معاذ صداقت کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے پہلے بیٹسمین بن گ...
21/09/2026

پشاور کے پٹھان معاذ صداقت نے سی پی ایل میں تاریخ رقم کردی! 🔥

معاذ صداقت کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے پہلے بیٹسمین بن گئے جنہوں نے فائنل میں سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 58 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

مگر افسوس کہ معاذ صداقت کے ساتھ کوئی دوسرا بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا اور ان کی تاریخی سنچری بھی جمایکا کنگزمن کو فائنل جتوانے میں ناکام رہی۔

ویسے کون کون چاہتا ہے کہ معاذ صداقت کو سائم ایوب کی جگہ پاکستانی وائٹ بال ٹیم میں شامل کیا جائے؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔

khan cricket offical

🚨اس کو کہتے ہیں مشکل وقت کا بہترین دوست🚨رپورٹس کے مطابق راولپنڈیز ٹیم مالک احسن طاہر نے پی سی بی کو ایک پیغام بھیجا ہےاگ...
21/09/2026

🚨اس کو کہتے ہیں مشکل وقت کا بہترین دوست🚨
رپورٹس کے مطابق راولپنڈیز ٹیم مالک احسن طاہر نے پی سی بی کو ایک پیغام بھیجا ہےاگر محمد رضوان پر کرکٹ کے دروازے بند کردیے گئے تو میں اپنی ٹیم کو چھوڑنے میں دیر نہیں کروںگا راولپنڈیز کے ٹیم میں نے محمد رضوان کیلئے خریدا ہےاگر رضوان نہیں تو مجھے ٹیم کی کوئی ضرورت نہیں ہے جب میں نے پنڈی ٹیم میں محمد رضوان سے ملاقات ہوئی تو اسنے مجھے صرف یہ بات کہی کہ نماز کی پابندی کرو اور سب کے ساتھ حسن سلوک کرو اللّٰہ تعالیٰ آپ کی بزنس میں خود بخود برکت ڈالے گا تو میں نے محمد رضوان کی بات پر عمل کی ہے اور اسی وجہ سے میرے بزنس اتنا پھیلا ہوا ہے کہ مجھے اب ٹیم کی کوئی ضرورت نہیں رہی ۔ یہ ٹیم صرف محمد رضوان کیلئے خریدا ہے اگر رضوان نہیں تو میں بھی نہیں ۔ اور رضوان پر جو الزامات لگایا گیا ہے یہ سب چھوٹے ثابت ہوں گے انشاء اللہ ۔۔
محمد رضوان کے ساتھ میرا تعلق صرف کرکٹ کا نہیں اب وہ میرا ایک اچھا دوست بھی ہیں میں اس کیلئے حق کی آواز اٹھاؤں گا چاہے کچھ بھی ہو جائے 💝👏🫡

khan cricket offical

کون لوگ تھے اور کس طرح محمد رضوان سے موبائل فون لیا  گیا پوری اسٹوری سامنے آگئی ،میڈیا رپورٹ کے مطابق  لارڈز ٹیسٹ میچ جس...
20/09/2026

کون لوگ تھے اور کس طرح محمد رضوان سے موبائل فون لیا گیا پوری اسٹوری سامنے آگئی ،میڈیا رپورٹ کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میچ جس دن ختم ہوا رات کے تقریباً ڈیڑھ بجے تھے ایک پاکستان کرکٹ بورڈ کا افیشل اور ایک نامعلوم آدمی جس کو رضوان نہیں جانتا رضوان کہا گیا آپ ہوٹل کی لابی میں آجائے وہ گیا تو انہوں نے فوراً موبائل مانگنے کا مطالبہ کردیا جس پر رضوان نے انکار تاہم پی سی بی افیشل نے جب یہ بات کہی کہ پاکستان کی خاطر ہمیں آپ کا موبائل فون چاہئے اور آدھے گھنٹے میں آپ کو واپس مل جائے گا آدھا گھنٹہ کا کہہ کر وہ موبائل لے گئے اگلی دن جب رضوان اور باقی کھلاڑی کو فارغ کیا گیا ان کو کہا گیا کہ آپ اپنا سامان پیک کرئے پاکستان کیلئے رضوان نے اپنے موبائل کا مطالبہ کیا تو کہا گیا کہ آپ کا موبائل پاکستان پہنچ گیا ہے وہاں آپ کو ملے گا رضوان کہتا ہے میں بار بار پوچھ رہا ہوں کہ آخر ہوا کیا ہے مجھے کوئی جواب نہیں ملا اور پاکستان آکر پتہ چلا کہ انہوں نے مجھ پر الزامات لگائے تھے اور مجھے کوئی پریشانی نہیں تھی کیونکہ جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تھا موبائل فون کے پندرہ دن کی جانچ پڑتال کے بعد ان کو کچھ نہیں ملا میرے موبائل فون میں قرآن اور اسلامی کتابوں کے فولڈر اور علما کے بیانات کے سوا کچھ بھی نہیں ہے
اب پتہ چلا کہ موبائل فون سے کچھ نہیں ملا تو یہ الزام لگایا گیا کہ میں آن لائن جوا کھیلتا ہوں جب میرا پرسنل موبائل آپ کے پاس ہے اس میں کچھ نہیں ہے تو میں ان لائن جوا کیسے کھیلتا ہوں مجھ سے عجیب سوالات ہوئے آپ کی شادی کب ہوئی کیا شادی پسند کی تھی آپ کے بھائی کتنے یہ وہ سوالات تھے جو میری زاتی زندگی سے جڑے ہوئے ہے مجھے پھر یقین ہوگیا کہ انہوں مجھے بدنام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تب میں نے فیصلہ کیا اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے آئی سی سی سے رابط کرلیا ہے اگر مجھ میں کچھ ہوتا تو میں آئی سی سی کو کیوں آگاہ کرتا

# Ibrar khan cricket offical

اسی لیے کہتے ہیں کہ دوست وہ بناؤ جو مشکل میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہو، کیونکہ اچھے وقت میں تو ہر کوئی آپ کا دوست ہوتا ہے...
20/09/2026

اسی لیے کہتے ہیں کہ دوست وہ بناؤ جو مشکل میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہو، کیونکہ اچھے وقت میں تو ہر کوئی آپ کا دوست ہوتا ہے۔
2024 کے ملتان ٹیسٹ میں جب بابر اعظم کو ڈراپ کیا گیا، تو فخر زمان نے اپنے سینٹرل کانٹریکٹ کی پرواہ کیے بغیر ان کا ساتھ دیا، جس کی بھاری سزا انہیں ٹیم سے باہر ہو کر بھگتنی پڑی۔ آج جب بابر کے سب سے قریبی دوست محمد رضوان مشکل دور سے گزر رہے ہیں، تو بابر کی جانب سے مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ وہ چاہتے تو بورڈ کے سامنے رضوان کی گواہی دے سکتے تھے، بالکل ویسے ہی جیسے آج محمد عامر نے کھل کر رضوان کا ساتھ دیا۔
khan cricket offical

🚨شاباش علی ترین شاباش! ملتان کے سابق اونر علی ترین نے محمد رضوان کے حق میں زبردست آواز بلند کر دی🚨 علی ترین نے کہا🗣️ کہ ...
20/09/2026

🚨شاباش علی ترین شاباش! ملتان کے سابق اونر علی ترین نے محمد رضوان کے حق میں زبردست آواز بلند کر دی🚨 علی ترین نے کہا🗣️ کہ آخر محمد رضوان نے ایسا کیا کیا ہے کہ اس کے ساتھ الزام پر الزام لگا کر اس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے؟ کیا اس نے کسی کا نقصان کیا ہے۔ میں محمد رضوان کو بہت قریب سے جانتا ہوں۔ وہ میرے ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان رہے ہیں، ہم نے کافی وقت ساتھ گزارا ہے۔ میں نے اسے ہمیشہ ایک ایماندار، سچا اور اصول پسند انسان پایا ہے۔ وہ ہر وقت نماز کی پابندی کرتا ہے اور پاکستان کے خلاف ایسی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا! اگر رضوان کو ٹیم سے ہٹانا ہے تو صاف صاف بتا دیں، لیکن بغیر ثبوت الزام پر الزام لگانا درست نہیں۔ ایک کھلاڑی کی عزت اور کردار کو اس طرح نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ محمد رضوان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے! ❤️🏏

اچھائی نہ کرو، برا وقت نہیں آئے گا!پاکستان میں جن لوگوں نے بھی اچھا کام کیا اور ملک و قوم کی خدمت کی، انہی لوگوں کے خلاف...
19/09/2026

اچھائی نہ کرو، برا وقت نہیں آئے گا!

پاکستان میں جن لوگوں نے بھی اچھا کام کیا اور ملک و قوم کی خدمت کی، انہی لوگوں کے خلاف پاکستان میں چیلنج چلیں گے۔ وہ چاہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہوں، عمران خان ہوں، یا پھر اب محمد رضوان۔

محمد رضوان، جس کے بارے میں غیر مسلم تک بیان دے رہے ہیں کہ یہ بندہ غلط نہیں ہو سکتا، یہ بندہ جواری نہیں ہو سکتا، یہ بندہ کرپٹ یا فکسر نہیں ہو سکتا۔

مگر دوسری طرف ہمارا کرکٹ بورڈ رضوان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہے۔ لیکن جب تک ہم کرکٹ فین ہیں، ہم محمد رضوان کو گرنے نہیں دیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہر فیصلے کا بھرپور جواب دیں گے۔

کیونکہ محمد رضوان نے وہ کیا جو اس سے پہلے کئی مائی کے لال نہیں کر سکے۔ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شاندار نصف سنچری بنا کر پاکستان کو بھارت کے خلاف پہلی فتح دلائی، اور اس کے بعد ایشیا کپ 2022 میں بھی رضوان کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے بھارت کو ایشیا کپ میں ہرایا۔

تو ہم ایسے بندے کو کیسے پیچھے چھوڑ سکتے ہیں جس نے اپنا سب کچھ پاکستان کے لیے صرف کر دیا؟

محمد رضوان کے ساتھ زیادتی کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں۔ پاکستان کے لیے کھیلنے والے اپنے ہیروز کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

khan cricket offical

Address

Hangu
Hangu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ibrar Khan Cricket official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category