20/12/2021
بلدیاتی الیکشن میں جن لوگوں نے قطرہ بھر بھی ساتھ دیا ہے موقع ملا تو ان کو دریا لوٹائیں گے انشاللہ ♥️
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sarri Offical, Village Sarri Tasil & District Haripur, Haripur.
20/12/2021
بلدیاتی الیکشن میں جن لوگوں نے قطرہ بھر بھی ساتھ دیا ہے موقع ملا تو ان کو دریا لوٹائیں گے انشاللہ ♥️
18/12/2021
ویلیج کونسل سری کی غیور اور باشعور عوام کو جنرل کونسلر نواز خان کی طرف سے یہ پیغام ہیکہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے, اپنا ووٹ لازمی کاسٹ کریں اور اپنے علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں, اپنے علاقے کیلئے ایسے بندے کا چناؤ کریں جو ہماری عزتوں اور وقار کو مجروح نہ ہونے دے اور علاقے میں فلاح و بہبود اور تعمیراتی کاموں کی نگرانی سمیت لوگوں کی زندگیوں میں بہتری اور آسانیاں پیدا کرے.
صبح انشاءاللہ پولنگ کا دن ہے پنکھے کے نشان پر مہر لگائے,
میں اپنی طرف سے تمام بھائیوں, بزرگوں اور دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمیشہ آپ کی ووٹ کی لاج رکھوں گا انشاءاللہ زندگی نے وفا کی تو علاقے میں اپنا کلیدی کردار ادا کروں گا,
اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین ثمہ آمین
نواز خان علیزئ
ممبر چیرمین جنرل کونسلر VC سری
ویلیج کونسل سری کی عوام اور یوتھ سے التماس ۔
کسی کے جھانسے میں مت آنا سب سابقہ ممبرز کی کارکردگی سب کے سامنے ہے کہ کس نے کیا گل کھلائے ہیں میں بتانا ضروری نہیں سمجتا بغیر کسی عہدے اور لالچ کے نواز خان علی زئی کو جس نے جدھر یاد کیا وہ پہنچے اور انشاءاللہ الیکشن کے بعد تو پہچنا ان پر فرض ہو جائے گا اور انشاءاللہ یہ نوجوان قیادت کبھی بھی آپ کو مایوس نہیں کرے گی تو غیرت مند اور با شعور عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ 19دسمبر کو پنکھے کے نشان پر مہر لگایئں اور نواز خان علی زئی کو کامیاب بنائیں تاکہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں۔انشاءاللہ 19دسمبر ویلیج کونسل سری کی عوام کی جیت کا دن ہو گا
السلام علیکم کلین اینڈ گرین سری پروجیکٹ کے حوالے سے اپڈیٹ ہے کہ کل بروز 14 اگست صبح 8:30 پر کلین اینڈ گرین کے حوالے سے لگائے گئے پودوں والی جگہ پر مزید پودے لگائے جائیں گے جس میں محکمہ جنگلات مزید پودے لگانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے اعلی افسران بھی موجود ہوں گے۔ گاؤں کے سکولوں کے اساتذہ اور بچوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گاؤں کے تمام بزرگوں اور دوستوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
11/08/2021
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
سری گاؤں کے منصب خان پنی عرف منشی کاجی کا جواں سال بیٹا محمد زاہد رضاۓ الٰہی سے وفات پا گیا ہے, جس کی نماز جنازہ آج شام 8 بجے سری میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تبارک و تعالیٰ محمد زاہد بھائی کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین
اسلام علیکم تمام سری والوں کو بہت بہت مبارک ۔ 14 اگست 2020 کے دن جس مشن کا آغاز کیا گیا وہ رواں دواں ہے۔
الحمداللہ پیارے گاؤں سری میں کلین اینڈ گرین سری پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی تکمیل مکمل ہوئی۔ اس مرحلے میں مختلف قسموں کے 200 پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر جناب ارشاد خان صاحب کا بے حد مشکور ہوں جنہوں اس کام میں خصوصی مالی معاونت کی۔
اس موقع پر چیرمین انجمن اتحاد نوجوانان سری جناب توقیر ریاض صاحب اور اپنے پیارے بھائی زاہد علی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس پراجیکٹ میں اپنا قیمتی وقت اور توانائی صرف کی اس میچ کا مین آف دی میچ ہمارا بھائی *عقیل احمد* ہے جس کی حقیقی معنوں میں دن رات کی محنت سے یہ کام مکمل ہوا۔ اس کام میں دیگر دوستوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ہماری مدد کی اور حوصلہ افزائی فرمائی۔
امید کرتےہیں کہ
انشاءاللہ اس مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ ہماری آپ تمام گاؤں والوں سے درخواست ہے کہ شجرکاری کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں یہ وقت کی عین ضرورت ہے۔ شکریہ
اللہ تعالی اس کار خیر میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اسلام و علیکم دوستو انشاءاللہ
گدوالیاں ارفان رشید & اویس فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ
سری کرکٹ کلب Sarri Circket Club
آج رات کواٹر۔فائنل میچ کھیلنے جا رہی ہے ۔ انشاءاللہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ کرکٹ شائقین اس میچ سے لطف اندوز ہوں ۔ امید ہے کہ سب دیکھنے والے کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔
میں سری اور اردگرد کے تمام کرکٹ شائقین سے درخواست کرتا ہوں کہ اس میچ میں شرکت کریں ۔ آپ کی امید ہمارے لیے باعث مسرت ہو گی ۔
میچ Mashwani Cricket کی آئی۔ڈی سے 7:45 پے لائیو دکھایا جائیگا ۔