ینگ سٹار گدوالیاں

ینگ سٹار گدوالیاں strong team of cricket for future sports activities

Get ready boys.....Starting in a week All Mashwani Night Cricket  Season 6 Aqib Shah SaDa Bahar sports Sirikot  Sahibzad...
31/05/2026

Get ready boys.....
Starting in a week All Mashwani Night Cricket Season 6 Aqib Shah SaDa Bahar sports Sirikot Sahibzada Hamid shah lover's

🏏 مشوانی کرکٹ گراؤنڈ گدوالیاں — کب تک برداشت کریں؟ 💔انتہائی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ ایک بار پھر کسی بےغیرت ٹولے نے مش...
22/05/2026

🏏 مشوانی کرکٹ گراؤنڈ گدوالیاں — کب تک برداشت کریں؟ 💔
انتہائی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ ایک بار پھر کسی بےغیرت ٹولے نے مشوانی کرکٹ گراؤنڈ گدوالیاں کی پچ کھود ڈالی۔
اگر پچھلی بار ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جاتا تو آج یہ دن دوبارہ نہ دیکھنا پڑتا۔ افسوس کہ ہمارے ادارے صرف غریب، شریف اور بےبس لوگوں پر رعب ڈالنے کے لیے رہ گئے ہیں، جبکہ اصل شرپسند کھلے عام علاقے کے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔
⚠️ یہ صرف ایک پچ نہیں، پورے علاقے کے نوجوانوں کی امید، ٹیلنٹ اور تفریح کا مرکز ہے۔
🏆 مشوانی کرکٹ گراؤنڈ گدوالیاں وہ مقام ہے جہاں ہر سال 2 بڑے نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹس منعقد ہوتے ہیں، جن میں پنیاں، بھیرہ، پنڈوری، کالوپنڈ، گدوالیاں، بکہ، ناڑیاں، بگنیاں، سری، ڈھانگری، بسومیرا، کھیروچ، انارگاہ، سنبل، گلئی، سریکوٹ، گڑنگ، باغونہ، چونترائی، بلاہہ، بٹیگرام، بوکیتر، کوٹکے، چنارکوٹ، آرامدرہ، کنڈی عمرخانہ سمیت دور دراز علاقوں کی کم از کم 70 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ 🌍🔥
سوال یہ ہے کہ آخر کیوں چند غنڈہ عناصر پورے علاقے کے نوجوانوں کی خوشی اور کھیل کے میدان کو بار بار تباہ کر رہے ہیں؟
اور ہم کب تک خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟
✊ اس بار صرف افسوس نہیں، عملی قدم اٹھانا ہوگا۔
📢 میری تمام علاقوں کے کپتانوں، کھلاڑیوں، نوجوانوں اور بزرگوں سے اپیل ہے کہ سب متحد ہو کر: ✅ ذمہ داروں کے خلاف FIR درج کروائیں
✅ بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں
✅ اور اس مسئلے پر ایک گرینڈ جرگہ منعقد کریں
اگر آج آواز نہ اٹھائی گئی تو کل یہ حرکت معمول بن جائے گی اور کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
🤝 اگر آپ میری بات سے متفق ہیں تو اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر علاقے تک یہ آواز پہنچ سکے۔
اب وقت اتحاد کا ہے، خاموشی کا نہیں۔ 💯🔥

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنانتہائی افسوس اور دلی رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گدوالیاں کے علاقے پَلوس...
16/05/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

انتہائی افسوس اور دلی رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گدوالیاں کے علاقے پَلوسو کے رہائشی ،مرحوم صنوبر شاہ کاجی کے صاحبزادے، زیشان صنوبر اور ارشاد صنوبر کے بھائی، آل مشوانی کرکٹ کے نامی گرامی پلیئر شاہد شاہ اللہ کی رضا سے اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے ہیں جن کی نمازِ جنازہ کل بروز اتوار، 17-05-2026، صبح 10:00 بجے بمقام گدوالیاں جنازگاہ ادا کی جائے گی۔
یاد رہے شاہد شاہ کا شماراُن لیجنڈ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے شاندار کھیل، بہترین کارکردگی اور بے مثال صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف گدوالیاں بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا۔ اپنے دورِ کرکٹ میں انہوں نے متعدد ایونٹس میں گدوالیاں کو تاریخی کامیابیاں دلائیں اور اپنی بہترین پرفارمنس سے ہمیشہ شائقینِ کرکٹ کے دل جیتے۔
شاہد شاہ مرحوم صرف ایک عظیم کرکٹر ہی نہیں بلکہ انتہائی نفیس، خوش اخلاق، باکردار اور مخلص انسان بھی تھے۔ کرکٹ سے ان کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ مسلسل نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ اور رہنمائی کرتے رہے۔ آج ان کے تربیت یافتہ کئی کھلاڑی کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، جو دراصل شاہد شاہ مرحوم کی محنت، وژن اور کرکٹ سے عشق کی عکاسی ہے۔
ان کا اس دنیا سے رخصت ہو جانا نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری آل
مشوانی کرکٹ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ایک عہد اپنے اختتام کو پہنچ گیا، مگر شاہد شاہ مرحوم کی یادیں، خدمات اور کارنامے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، درجات بلند فرمائے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

04/05/2026

🏏 آل گدوالیاں سمیر میموریل سپر 8 کرکٹ ٹورنامنٹ بگنیاں 🏏

تمام کرکٹ شائقین کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ آل گدوالیاں سمیر میموریل سپر 8 کرکٹ ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ کا آغازجمعہ 8 مئ سے بمقام: بگنیاں میں کیا جا رہاہے

📢 اہم معلومات:
ٹورنامنٹ میں چھو سے لے کر بکہ تک کی تمام ٹیمیں شرکت کر سکتی ہیں۔
💰 انٹری فیس: 2000 روپے فی ٹیم
👮‍♂️ہر ٹیم 8 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔
🏏 ہر میچ کا دورانیہ: 6 اوورز
🏆 ٹورنامنٹ پول سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا
• ہر ٹیم کو گیند آرگنائزنگ کمیٹی فراہم کرے گی
• ٹیپ ہر ٹیم اپنی ذمہ داری پر لائے گی
• ہر کھلاڑی صرف اپنے علاقے کی ٹیم کے ساتھ ہی کھیلے گا جیسا کہ
• بگنیاں کا کھلاڑی صرف بگنیاں کی ٹیم میں کھیلے گا
• بکّہ کا کھلاڑی صرف بکہ کی ٹیم میں کھیلے گا
• چھو کا کھلاڑی صرف چھو کی ٹیم میں کھیلے گا
• اسی طرح پنیٹ کے کھلاڑی صرف پنیٹ، اسکے علاقہ میرہ اور دیگر علاقہ جات کے پلیئرز صرف اپنی ہی جگہ کی کسی بھی ٹیم کے ساتھ کھیل سکتے ہیں
رابطہ نمبر 03172784714

آپ سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
14/02/2026

آپ سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

15/09/2025

One man army...star of Anar club against nobahar kheroch...lost unfortunately by inches,well played bro
Deedar Ahmed Shah Amir Shah Mashwani Rizwan Shah Tajammal Shah Aqib Shah

Address

Gudwalian
Haripur
2244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ینگ سٹار گدوالیاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category