Nazakat Hussain Khokhar قطب شاہ

Nazakat Hussain Khokhar قطب شاہ

Share

A True Muslim/ True Pakistani/ Spiritual Coach & Healer / Story Teller/ Life Coach/Content Creator

I will coach you to confidence, happiness, and success in life. My Coaching process is a very flexible process and I can vary the length and frequency of sessions. Typically sessions are 3-weekly but sometimes weekly or fortnightly. I can also adapt the style of coaching to what's wanted - plenty of listening thinking space on the one hand; more questions, insights, and perspectives on the other.

26/01/2026

*آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا ہے ؟*

*سورہ فلق* میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے

اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں

جبکہ *سورۃ الناس* میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے

مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے

اب غور کریں *سورہ فلق* میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی

مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا

*”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“* میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے ربّ کی…ان چار چیزوں سے

*(١)* تمام مخلوق کے شر سے
*(٢)* چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
*(٣)* جادوگر عورتوں کے شر سے
*(٤)* حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں

اب *سورۃ الناس* کو دیکھیں

اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا

*اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……*

میں پناہ مانگتا ہوں
*تمام انسانوں کے ربّ کی*
*تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی*
*تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی*

صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے

*خنّاس کا وسوسہ*

اے تمام انسانوں کے ربّ!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……

”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے

بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……

خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……

آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……

اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……

*اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے خنّاس کے شر سے محفوظ فرمائیں آمین* ۔

04/11/2023

{ وَ لَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ:اوربے حیائیوں کے پاس نہ جاؤ۔} اس آیت میں ظاہری وباطنی بے حیائیوں کے پاس جانے سے منع کیا گیا کیونکہ انسان جب کھلے اور ظاہری گناہوں سے بچے اور پوشیدہ گناہوں سے پرہیز نہ کرے تو اس کا ظاہری گناہوں سے بچنا بھی لِلّٰہیت سے نہیں بلکہ لوگوں کے دکھانے اور ان کی بدگوئی سے بچنے کے لئے ہے جبکہ گناہوں سے بچنے کا اصل سبب اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضگی کا ڈر ہونا چاہیے نیز اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا و ثواب کا مستحق ہوتا بھی وہی ہے جو اس کے خوف سے گناہ ترک کرے۔

بظاہر نیک رہنا اور چھپ کر گناہ کرنا تقویٰ نہیں :
اس سے معلوم ہوا کہ ظاہر میں نیک رہنا اور چھپ کر گناہ کرنا تقویٰ نہیں بلکہ ریا کاری ہے۔ تقویٰ یہ ہے کہ ظاہر و باطن ہر حال میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا خوف دامن گیر ہو۔ لوگوں کے سامنے نیک اعمال کرتے نظر آنے والوں اور تنہائی میں گناہوں پر بیباک ہونے والوں کا حشر میں بہت برا حال ہو گا، چنانچہ حضرت عدی بن حاتم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،
حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’قیامت کے دن کچھ لوگوں کو جنت کی طرف لے جانے کا حکم ہو گا، یہاں تک کہ جب وہ جنت کے قریب پہنچ کر اس کی خوشبو سونگھیں گے، اس کے محلات اور اس میں اہلِ جنت کے لئے اللہ تعالیٰ کی تیار کردہ نعمتیں دیکھ لیں گے، تو ندا دی جائے گی :انہیں جنت سے لوٹا دو کیونکہ ان کا جنت میں کوئی حصہ نہیں۔ (یہ ندا سن کر) وہ ایسی حسرت کے ساتھ لوٹیں گے کہ اس جیسی حسرت کے ساتھ ان سے پہلے لوگ نہ لوٹیں ہوں گے، پھر وہ عرض کریں گے :’’یارب! عَزَّوَجَلَّ،اگر تو اپنا ثواب اور اپنے اولیاء کے لئے تیار کردہ نعمتیں دکھانے سے پہلے ہی ہمیں جہنم میں داخل کر دیتا تو یہ ہم پر زیادہ آسان ہوتا۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا ’’ میں نے ارادۃً تمہارے ساتھ ایسا کیا ہے (اور ا س کی وجہ یہ ہے کہ ) جب تم تنہائی میں ہوتے تو بڑے بڑے گناہ کر کے میرے ساتھ اعلانِ جنگ کرتے اور جب لوگوں سے ملتے تو عاجزی و انکساری کے ساتھ ملتے تھے، تم لوگوں کو اپنی وہ حالت دکھاتے تھے جو تمہارے دلوں میں میرے لئے نہیں ہوتی تھی، تم لوگوں سے ڈرتے اور مجھ سے نہیں ڈرتے تھے، تم لوگوں کی عزت کرتے اور میری عزت نہ کرتے تھے، تم لوگوں کی وجہ سے برا کام کرنا چھوڑ دیتے لیکن میری وجہ سے برائی نہ چھوڑتے تھے، آج میں تمہیں اپنے ثواب سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عذاب کا مزہ بھی چکھاؤں گا۔ (معجم الاوسط، باب المیم، من اسمہ محمد، ۴ / ۱۳۵، الحدیث: ۵۴۷۸)

13/10/2023

اللهم انصر إخواننا وأخواتنا في فلسطين وأحفظ بيت المقدس، واهدِ جميع المسلمين لذكرك والصلاة. يا الله، قوي إيماننا وأثبت أقدامنا على سبيل الحق والإيمان. لا تدعنا ننسى هذه الواجبات الدينية بينما نسعى في دنيانا، بل اجعلها جزءًا من حياتنا اليومية وقوتنا. يا رب العالمين، ارحمنا وارزقنا العافية والنجاح في الدنيا والآخرة. آمين."
جمعہ مبارک

10/10/2023

♥️اِن ﷺ ♡ کا حُکم جہاں میں نافذ
قبضہ کُل پہ رکھاتے یہ ﷺ ♡ ہیں
قادرِ کُل کے نائبِ اکبر ﷺ ♡
کُن کے رنگ دیکھاتے یہ ﷺ ♡ ہیں♥️

08/10/2023

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ

اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَئُوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ ﴿۲۵۵﴾

’’اللہ (وہ ہے کہ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندۂ جاوید (اور) قائم و دائم ہے۔ اسے اونگھ آتی ہے نہ نیند، اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ کون ہے وہ جو اس کے ہاں سفارش کرسکے مگر اس کی اجازت سے؟ وہ جانتا ہے جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے۔ اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جس قدر وہ خود چاہے۔ اس کی کرسی نے آسمانوں اور زمین کو گھیر رکھا ہے اور اسے ان دونوں کی حفاظت نہیں تھکاتی اور وہ بلندتر، نہایت عظمت والا ہے۔‘‘

Reference: An-Nasa'i, 'Amalul-Yawm wal-Laylah (Hadith no. 100), also Ibn As-Sunni (no. 121). See also Al-Albani, Sahihul-Jami' As-Saghir 5/339 and Silsilatul-Ahadith As-Sahihah 2/697 (no. 972).

Alhamdulillah being part of this blessed journey" Alhamdulillah, as we near the completion of this blessed journey....little more towards completion! Going to be one of the beautiful Mosque and Research Institute in Bwp... Only Prayers needed!

22/05/2023

“دِل توڑنا اور دِل جوڑنا”

سیدہ عائشہ فرماتی ہیں اِک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کِسی بات پر مُجھ سے بہت خُوش ہُوئے اور مُجھے فرمایا
عائشہ! مانگ کیا مانگتی ہے آج جو مانگے گی وہ دِیا جائے گا
حضرت عائشہ کہتی ہیں میں نے سوچا کہ کیا مانگوں۔؟ اللہ کا محبوب اور کائنات کا سب سے عظیم شخص میرا شوہر اور اسکے صدقے خُدا کا قُرب بھی اور جنت بھی مل جانی تو اور کیا مانگنا۔؟
کہتی ہیں میں نے نبی کریم سے عرض کی
آقا! اگر میں آج سوچ کر کل بتاؤں تو ٹھیک ہے؟
نبی کریم نے مُسکراتے ہُوئے فرمایا
ہاں ٹھیک ہے کل مانگ لینا
اُسی دن حضرت عائشہ اپنے بابا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے ملیں اور ساری بات بتائی کہ
اباجان! مُجھے آقا نے یُوں ارشاد فرمایا ہے پر میں کیا مانگوں؟
حضرت ابوبکر صدیق نے اپنی پیاری بیٹی سے فرمایا

عائشہ!
آپ رسول اللہ سے عرض کرنا کہ مِعراج کی رات اللہ رب العزت اور آپکے درمیان جو گُفتگو ہوئی ہے اُس میں کوئی اک جُملہ ہمیں عطاء فرما دیں

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مِلیں تو عرض کیا
آقا! آپ نے ارشاد فرمایا تھا کہ مانگو جو کہیں گی دیا جائے گا
رسولِ کریم نے فرمایا
ہاں عائشہ! مانگیں جو بھی مانگنا ہے
تو آپ عرض کرتی ہیں
حُضور! آپکے اور رب کے مابین شبِ معراج جو بات چیت ہُوئی اُس میں سے کوئی جُملہ کوئی بات ہمیں عطاء کر دیں
رسولِ کریم نے مُسکراتے ہُوئے ارشاد فرمایا
عائشہ ! مُجھ سے میرے رب نے ارشاد فرمایا
“اے مُحمد جو شخص کِسی ٹوٹے ہُوئے دِل کو جوڑ دے گا میں اُسے بے حساب جنت میں داخل کروں گا “
سیدہ عائشہ نے یہ بات جب اپنے باپ حضرت ابوبکر صدیق سے کہی تو آپ زار و قطار رونے لگے
آپ حیران ہُوئیں اور کہنے لگیں
اباجان! اتنی خُوشی اور اجر کی بات کہ بندہ بس ٹوٹے دل کو جوڑے اور بے حساب جنت جائے اور آپ یہ سُن کر رو رہے ہیں
جنابِ صدیقِ اکبر فرماتے ہیں
میری بیٹی! دل جوڑنے پر اتنا اجر و ثواب اور اتنا کرم کہ خُدا بے حساب جنت دے گا اِس سے اندازہ لگاؤ جو دِل توڑے گا دلوں کو دُکھائے گا اُس پر کِتنی سزا ملے گی کیسی پکڑ اور کیسا غضب ہوگا خُدا کا میں بس یہ پہلو سوچ کر ڈر رہا ہوں کہ دل جوڑنے والوں کو تو “بے حساب جنت” مِلنی ہے تو دِل توڑنے والوں کا کیا حشر و انجام ہوگا۔!!

29/04/2023

مشکلات کے اس دور میں یوں مایوس مت ہو
یقین رکھو اللّٰه پر
دیکھو اس نے یوسف کو بھی تو کنویں سے نکال کر مصر کا بادشاہ بنا دیا
ابراہیم کیلئے آگ کو ٹھنڈا کر دیا
یونس کو مچھلی کے پیٹ میں بھی زندہ رکھا
موسیٰ کیلئے دریا کو دو ٹکڑے کر دیا
تو کیا وہ رب آپ کو اکیلا چھوڑ دے گا🕊🩶

28/04/2023

اللہ سے سب سے زیادہ ڈرنے والے اس کے عالم ہوتے ہیں۔ اُس کو جاننے والے ہوتے ہیں۔ اور جاننے کو پتہ ہے کہ اللہ کس بات سے ناراض ہوتا ہے۔ اُس کو پتہ ہے کہ خدا حسین ہے اور حُسن کو پسند کرتا ہے، اُس کو پتہ ہے کہ گناہ بدصورتی ہے بدعملی ہے۔ اس کو پتہ ہے کہ تلخ زبانی اللہ کو پسند نہیں۔ اس کو پتہ ہےکہ حُسنِ کلام اللہ کو پسند ہے۔ اس کو پتہ ہے کہ بخل اللہ کو پسند نہیں۔
کتاب: یہ آسمان بھی رستہ ہے ص257

28/04/2023

اللہ کا خوف کیا ہے؟

میرے نزدیک اللہ کا خوف یہ ہے کہ اہل ایمان اُس بات سے ڈریں جو اُن کو اللہ سے دُور کر دے۔
یہ آسمان بھی رستہ ہے ص257

25/04/2023

حضرت عبدالرحمٰن بن عوف بہت بڑے سرمایہ دار تھے۔ جب فوت ہوئے تو عجیب و غریب وصیت لکھی۔ مسلمان اللہ سے محبت کرنے والا جو سرمایہ دار ہے اس کی فطرت ہی عجیب ہوتی ہے۔ وصیت میں لکھ گئے کہ میرے اثاثے سے سب سے پہلے تمام بدری اصحاب کو ایک ایک لاکھ درہم دیا جائے، اس کے بعد میری اولاد کو اور دوسروں کودیا جائے۔ یہ وہ سرمایہ دار ہے جو اللہ سے اُنس کرتا ہے۔
Yeh Asmaan Be Rasta hai P253 | Prof. Ahmad Rafique Akhtar

22/04/2023

I pray that ALLAH ﷻ gives meaning to those souls that have been lost and can't find themselves back to ALLAH ﷻ. I pray that ALLAH ﷻ serves as one of the greatest so far, for those who are yet to heal and for those who need ALLAH ﷻ most .. Ameen

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Islamabad
Islamabad
45710