HADAF Hockey CLUB & Academy ISB

HADAF Hockey CLUB & Academy ISB

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HADAF Hockey CLUB & Academy ISB, Sports Team, Islamabad, Islamabad.

Photos from HADAF Hockey CLUB & Academy ISB's post 02/08/2026

2 اگست پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام تین روزہ ہاکی ایمپائرنگ کورس فاطمہ جناح اسٹیڈیم پاکستان اسپورٹس بورڈ میں منعقد ہوا۔ کورس کے پہلے دن یہاں آ ئے ہوئے ہاکی افیشل جو کے انٹرنیشنل ہاکی امپائر فیض محمد فیضی صاحب، انٹرنیشنل ہاکی امپائر رضیہ رضوی صاحبہ، اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کی صدر رفعت مسعود صاحبہ،صدر ہدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد / فنانس سیکرٹری اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن سید سلیم رضا اور انٹرنیشنل ہاکی پلیئر انیلا خان کی ایک یادگار تصویر لی گئی۔ کورس کا پہلا دن بہت ہی اچھا گزرا بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ یہ کورس ہاکی ایمپائرنگ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے ایک اچھا اقدام ہے۔

01/08/2026

1st August Pak VS Korea Match! President Hadaf Hockey Club & Academy Islamabad Syed Saleem Raza, Pakistan special Olympic Hockey Team Islamabad Mam Shumaila, President Islamabad Girls Hockey Team Mam Riffat Masood at Naseer Bunda Hockey Stadium PSB Islamabad.

01/08/2026

1st August Pak VS Korea Match!Pakistan special Olympic Hockey Team Mam Shumaila , President Hadaf Hockey Club & Academy Islamabad & Pakistan Hockey Players Suffiyan at Naseer Bunda Hockey Stadium PSB Islamabad

29/07/2026
Photos from HADAF Hockey CLUB & Academy ISB's post 28/07/2026

Great honour to Attend National Health & Fitness Workshop Organized by National Fitness Education & Trainers Alliance (NFETA)

Photos from HADAF Hockey CLUB & Academy ISB's post 27/07/2026

With Legend Of Hockey Olympion Shehnaz Sheikh Sahab

Photos from HADAF Hockey CLUB & Academy ISB's post 25/07/2026

25th July Academy Practice at Shehnaz Sheikh Hockey Stadium Rawalpindi.

21/07/2026

*پاکستان ویمنز جونیئر ٹیم ایشیا کپ 2026 کے لیے کوالیفائی، امارہ ویس نیازی کی مبارکباد*

اسلام آباد: ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ویمنز جونیئر قومی ہاکی ٹیم کے ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے کی باضابطہ تصدیق کے بعد اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن ویمن ونگ کی صدر مس عمارہ ویس نیازی نے پوری ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان ویمنز ہاکی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور اس کا سہرا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی انتھک کاوشوں اور بہتر منصوبہ بندی کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیاب ایونٹس کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے باعث آج پاکستان کی محنت رنگ لائی ہے اور ٹیم نے ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
مس عمارہ ویس نیازی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کی پوری ویمن ونگ قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرے گی۔

Photos from HADAF Hockey CLUB & Academy ISB's post 19/07/2026

اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس میں آئینی حیثیت، گراس روٹ ہاکی کے فروغ اور سالانہ پروگرامز پر اتفاق
اسلام آباد: اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے مینز ونگ اور وومنز ونگ کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت اسلام آباد ہاکی وومنز ونگ کی صدر مس عمارہ اویس نیازی نے کی۔ اجلاس میں اسلام آباد ایسوسی ایشن کے سینئیر عہدیداران نے اسلام آباد میں ہاکی کے فروغ، تنظیمی امور، آئینی و قانونی حیثیت، گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کی ترقی اور سالانہ سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسلام آباد میں ہاکی کی ترقی کے لیے ایک مؤثر، منظم اور شفاف نظام تشکیل دیا جائے، جس کے تحت سکولوں، کالجوں، کلبوں اور دیگر تعلیمی و کھیلوں کے اداروں میں باقاعدگی سے ہاکی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قومی سطح تک رسائی کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔
شرکاء نے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد میں ہاکی کی آئینی و قانونی حیثیت رکھنے والی اور اسلام آباد اسپورٹس بورڈ سے الحاق یافتہ ایسوسی ایشن ہی ہاکی سرگرمیوں کی مجاز تنظیم ہے، لہٰذا تمام سرکاری و نجی اداروں کو اسی پلیٹ فارم کے ذریعے ہاکی کے فروغ کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ 13 جنوری 2026 کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن سے وابستہ سابقہ الحاق اپنی مدت پوری ہونے کے باعث مؤثر نہیں رہا، جبکہ نئی الحاقی منظوری حاصل نہیں کی جا سکی۔ شرکاء نے مؤقف اختیار کیا کہ اس صورتحال کا اعتراف ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ نے آئی پی سی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی کیا تھا۔
اس موقع پر اسلام آباد ہاکی وومنز ونگ کی صدر مس عمارہ اویس نیازی نے خواتین کی ہاکی کے فروغ پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں وومنز ہاکی کی ترقی اور استحکام اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے باقاعدگی سے ٹورنامنٹس، کوچنگ کیمپس، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو ہاکی کی جانب راغب کیا جا سکے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
انہوں نے حال ہی میں آئی پی سی سیکرٹری محی الدین احمد وانی کے تعاون سے منعقد ہونے والے وومنز ویٹرنز ہاکی ایونٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت اور منظم ایونٹس نہ صرف ہاکی کلچر کو فروغ دیتے ہیں بلکہ خواتین کی گراؤنڈز میں موجودگی اور شمولیت میں بھی اضافہ کرتے ہیں، جس سے وومنز ہاکی مزید مضبوط ہوگی۔
مس عمارہ اویس نیازی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن اسلام آباد کے تمام باصلاحیت کھلاڑیوں، بالخصوص نوجوان اور خواتین پلیئرز، کی بھرپور سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے تمام معاملات مکمل شفافیت، انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیے جائیں گے، جبکہ ٹیموں کے انتخاب، کھلاڑیوں کی ترقی اور تمام سرگرمیوں میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ حقیقی ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر آ سکیں اور اسلام آباد میں ہاکی کا معیار مزید بلند ہوسکے گا ۔
اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اسلام آباد میں قائم متوازی اور غیر قانونی ہاکی ایسوسی ایشنز کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیں اور جو عناصر یا ادارے قانونی اختیار کے بغیر ہاکی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کھیل کے نظام میں شفافیت، نظم و ضبط اور یکسانیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں اسلام آباد اسپورٹس بورڈ کے کردار کو بھی سراہا گیا اور کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اس اہم ادارے کی معاونت سے اسلام آباد میں ہاکی کے فروغ، انفراسٹرکچر کی بہتری اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر سال 2026-27 کے لیے ہاکی سرگرمیوں کا ایک جامع سالانہ کیلنڈر بھی منظور کیا گیا، جس میں مختلف عمر کے کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹس، کوچنگ کیمپس، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز، ویمنز ہاکی ایونٹس، انٹر کلب چیمپئن شپ، ریفری و کوچز ورکشاپس اور دیگر ترقیاتی سرگرمیاں شامل ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد میں ہاکی کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی، خواتین کی ہاکی کے استحکام اور آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق کھیل کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اور مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

30/06/2026

*اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن
اعلان برائے ٹرائلز — پرائم منسٹر انڈر 21 نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ*

تمام ہاکی کھلاڑیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پرائم منسٹر انڈر 21 نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ کے لیے اسلام آباد ٹیم کے انتخاب کے ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ ٹرائلز اسلام آباد اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ہدایات کے مطابق ہوں گے، اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کو ٹرائلز اور ٹیم سلیکشن کا عمل مکمل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ٹرائلز بروز بدھ 1 جولائی 2026 کو صبح 8 بجے نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں ہوں گے۔ تمام کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اصل پی فارم، شناختی کارڈ اور دیگر اصل دستاویزات ساتھ لائیں۔
تمام ہاکی کھلاڑی جو انڈر 21 کی عمر کی حد پر پورا اترتی ہیں، وہ اس ٹرائلز میں شامل ہوں۔ کوآرڈینیٹرز سے رابطہ کریں:
*مرزا نوید احمد*
کوآرڈینیٹر
*میڈم سعدیہ قمر*
کوآرڈینیٹر
صرف وہی ٹیم منتخب کی جائے گی جو اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے باقاعدہ سلیکشن پراسس کے ذریعے تشکیل پائے گی، اور اسلام آباد اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ہدایات کے مطابق ایونٹ میں شرکت کرے گی۔
اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Islamabad
Islamabad