06/08/2026
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کپتان کی حیثیت سے سب سے زیادہ فتوحات:
🥇 مصباح الحق — 26 فتوحات (56 میچز)
🥈 عمران خان — 14 فتوحات (48 میچز)
جاوید میانداد — 14 فتوحات (34 میچز)
🥉 وسیم اکرم — 12 فتوحات (25 میچز)
🏏 بابر اعظم — 11 فتوحات (22 میچز)
🏏 انضمام الحق — (31 میچز)
بابر اعظم کا جیت کا تناسب سب سے بہتر ہے۔
05/08/2026
سنچری کے لئے تو ابھی اور انتظار کرنا ہو گا لیکن یہ تو ہوا کہ بیرون ملک آٹھ ٹیسٹ شکستوں کے بعد آخر کار جیت ہی گئے- آخری بار جیتے تو بھی بابر ہی کپتان تھے اور جیت کا سب سے اہم کردار عبداللہ شفیق ہی تھا- پہلے میچ میں تھوڑی سی محنت کر لی جاتی تو سیریز پاکستان کے نام ہو سکتی تھی لیکن یہ بات تو پچھلے تین چار سال میں کھیلے گئے اکثر میچز کے بارے میں کی جا سکتی ہے جب اچھی پوزیشن کے باوجود میچ گنوا دیا گیا-
مظہر ارشد کے مطابق بابر اعظم نے ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی بار وننگ رنز بنائے اور وہ بھی دو مسلسل چھکوں کی صورت اور پلیئر آف دی سیریز بھی بن گئے جو شاید مدتوں بعد ہوا ہے-
بطور کپتان بابر اعظم بیرون ملک 12 میں سے 9 میچز جیت چکے جو آج تک کوئی بھی نہیں کر سکا، دوسری طرف ہوم سیریز میں بابر دس میں سے صرف دو میچز کی جیت سکا ہے- اب انگلینڈ کے خلاف ایک اور سخت امتحان، انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ سے سیریز ہاری ہے، نیا کوچ، نیا کپتان، نیا کمبینیشن ہو گا کہ سٹوکس کی غیر موجودگی میں وہ والا کمبینیشن تو ناممکن ہے لیکن ہمارے لئے اصل بات پاکستانی ٹیم کا کمبینیشن ہو گا جو سیریز کا فیصلہ کر سکتا ہے-
05/08/2026
چوتھے دن لنچ کا وقفہ ہو چکا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم جیت سے صرف 18 رنز دور ہے، لیکن بابر اعظم کی انگلی کی انجری تشویش کا باعث بن گئی ہے
05/08/2026
ساجد خان کہتا ہے کہ جب جب میں اچھی کارکردگی دکھاتا ہوں مجھے ڈراپ کر دیا جاتا ہے- کچھ مواقع پر یہ درست بھی ثابت ہوا لیکن آج زیادتی یہ ہوئی کہ چار ٹاپ آرڈر وکٹیں حاصل کرنے والے ساجد کو باؤلنگ نہیں دی گئی ورنہ شاید وہ اننگ میں اپنی پانچ وکٹیں اور اگر قسمت تھوڑا ساتھ دیتی تو میچ میں دس وکٹیں بھی حاصل کر سکتا تھا
اب دیکھنا یہ ہو گا کہ کیا ساجد کو انگلینڈ کے خلاف موقع دیا جائے گا یا نہیں؟ ہونا صرف یہ چاہئے کہ ٹیسٹ میچ کبھی بھی سپنر کے بغیر نہیں کھیلنا چاہئے اور اگر ایک سپنر ہی کھلانا ہے تو وہ آپ کا سب سے بہترین سپنر ہونا چاہئے-
05/08/2026
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوسرا ٹیسٹ، تیسرے دن کی جھلکیاں:
بابر اعظم ایک بار پھر اپنی مستحق سنچری سے محروم رہے، 88 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔
عبداللہ شفیق ڈبلیو ٹی سی تاریخ میں 150+ رنز کی تین اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
پاکستان کی مڈل آرڈر نے ایک بار پھر ٹیم کو مایوس کیا، 106 رنز پر 8 وکٹیں گنوا دیں۔
جومیل واریکن نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی تیسری فائیو وکٹ ہال حاصل کی۔
ساجد خان اور علی عثمان نے شاندار بولنگ کے ذریعے پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے۔
ویسٹ انڈیز 103/6 پر ہیں اور 60 رنز کی برتری حاصل کر چکے ہیں، چوتھے دن ایک سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے
05/08/2026
جومیل واریکن کو پاکستان کے خلاف بولنگ کرنا بہت پسند ہے!
ویسٹ انڈیز کے اس اسپنر نے ایک اور پانچ وکٹیں حاصل کر لیں، اور یوں پاکستان کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کے اعداد و شمار واقعی لاجواب ہیں
04/08/2026
پاکستان کی پہلی اننگز 387 رنز پر اختتام پذیر ہوئی اور 43 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی۔ 115ویں اوور کی پہلی گیند پر عبداللہ شفیق نے ایک رن لے کر اسٹرائیک علی عثمان کو دی، جو اعتماد سے کھیل رہے تھے اور اس سے قبل جومل واریکن کو چوکا بھی رسید کر چکے تھے۔ مگر علی عثمان کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی اننگز بکھر گئی، جبکہ عبداللہ نان اسٹرائیکر اینڈ سے باقی وکٹوں کا گرنا بے بسی سے دیکھتے رہے۔
ایک موقع پر پاکستان 150 رنز سے زائد کی برتری کی جانب بڑھ رہا تھا، لیکن بابر اعظم کے رن آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی قطار لگ گئی۔ ایسے میں ساجد خان نے عبداللہ شفیق کا بھرپور ساتھ دے کر ٹیم کو ایک قابلِ قدر برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
عبداللہ شفیق اس اننگز کے حقیقی ہیرو رہے۔ ان کے ٹیلنٹ پر کبھی سوال نہیں اٹھا، البتہ ان پر تنقید ہمیشہ غیر مستقل مزاجی کے باعث ہوتی رہی۔ اس اننگز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ جب وہ وکٹ پر جم جائیں تو بڑی اننگز کھیلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
اب اصل امتحان پاکستانی باؤلرز کا ہے۔ اگر وہ پہلی اننگز جیسی کارکردگی دہراتے ہیں اور ویسٹ انڈیز کو 200 رنز کے اندر محدود کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ 43 رنز کی برتری بھی فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ سیریز برابر کرنے کے لیے پاکستان کو اب شاندار باؤلنگ کی ضرورت ہے۔
04/08/2026
🚨حیران کن بیان: ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ ایان بشپ بابراعظم اور عبداللہ شفیق کے معترف🚨 ایان بشپ نے کہا🗣️ کہ عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کی جوڑی مستقبل میں پاکستان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ دونوں کے پاس غیر معمولی کلاس، بہترین ٹیکنیک اور اننگز بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ کل کے میچ میں جس اعتماد اور خوبصورتی کے ساتھ دونوں نے شاٹس کھیلے، میں واقعی حیران رہ گیا۔ مجھے ان دونوں کو دیکھ کر پاکستان کی مشہور ٹیسٹ جوڑی مصباح الحق اور یونس خان یاد آگئی۔ اگر بابر اور عبداللہ اسی تسلسل کے ساتھ کھیلتے رہے تو یہ پاکستان کی مضبوط ترین بیٹنگ جوڑیوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔
03/08/2026
ایان بشپ نے بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کے بارے میں دل جیت لینے والی بات کی۔ ❤️
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ نے دنیا کو عظیم شاعر اور ادیب دیے، جن میں علامہ اقبال، پروین شاکر اور فیض احمد فیض شامل ہیں۔ اسی مناسبت سے بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کو "کتابی" کا لقب دیا، جو ادب کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی نصابی کتاب جیسی شاندار اور خوبصورت بیٹنگ تکنیک کی وجہ سے ہے۔
واقعی بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کی بیٹنگ میں کلاس، نفاست اور قدرتی ٹیلنٹ صاف جھلکتا ہے۔ کرکٹ کے میدان میں ان کا انداز کسی خوبصورت شاعری سے کم نہیں۔ 👏🇵🇰
03/08/2026
ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنا لیے، اس کے بعد ساجد خان نے آخری وکٹیں حاصل کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے ساتھ اننگز کا اختتام کیا۔
جسٹن گریوز (73) اور کپتان روسٹن چیز (70) نے میزبان ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے
Well done katapppa g 🫠😂