Sports Corner

Sports Corner

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sports Corner, Sport & recreation, Islamabad.

08/05/2026

It's 290/4 for the Bangladesh after 79 overs

08/05/2026

Bangladesh 229/3
After 59.3 Overs
Follow this page fast update on this page

13/03/2026

Maaz Sadaqat smashes 75 off 46 against Bangladesh!

11/03/2026

Pakistan have dominated Bangladesh in ODIs 🏏

Can Bangladesh turn things around this time❓ 🤔

09/03/2026

سب سے پہلے تو جنوبی افریقہ سے ہارنا نہیں تھا کہ پھر کوارٹر فائنل پاکستان میں ہوتا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوتا

پھر وسیم اکرم کا ان فٹ ہونا

پھر عامر سہیل جیسے جذباتی بندے کو کپتان بنا دینا جبکہ ٹیم میں جاوید میانداد تھے، سلیم ملک تھے

پھر ٹاس ہار جانا اور آخری تین اوورز میں جدیجہ اور کمبلے کی مار پیٹ، وقار یونس کے دو اوورز میں چالیس رنز، اتنی مار کہ جس نے وقار یونس کی دو سو ون ڈے وکٹوں کی خوشی بھی ماند کر دی

اس میچ کی سب سے اچھی بات، سعید انور کی کمال شاٹس، بہترین اغاز، صرف 32 گیندوں پر 48 رنز، 150 کا سٹرائیک ریٹ، سعید انور کے بس چند اوورز اور ہوتے تو اس دن کو لوگ سنتھ جے سوریا اور سعید انور دونوں کی لاجواب پٹائی کی وجہ سے یاد رکھتے پر ورلڈکپ میں پاکستان انڈیا میچ ہو اور پاکستان جیتے، یہ تو اتہاس کے پنوں پر کہیں نہیں لکھا گیا نا

دس اوورز میں 84 رنز کا شاندار آغاز اور پھر سعید کے بعد عامر سہیل بھی پرساد کے ساتھ ایک جھڑپ کے بعد آؤٹ لیکن پاکستان کو پندرہ اوورز میں 113/2 کا آغاز مل چکا-

اب 34 اوورز میں 175 رنز درکار تھے لیکن اعجاز احمد، انضمام الحق، سلیم ملک، جاوید میانداد اور راشد لطیف موجود تھے اور یہ مشکل تو تھا پر ناممکن تو نہ تھا- لیکن اس وقت کے بعد جیسے پاکستانی ٹیم کا کرنٹ ہی ختم ہو گیا تھا اور وکٹیں تھیں کہ گرتی جا رہی تھیں- پھر راشد لطیف نے کچھ حوصلہ دیا، شاید وہ بھی کچھ اوور اور کھیل جاتا تو بات بن سکتی تھی پر پہلے بتایا نہ کہ یہ کیسے ممکن تھا بھلا

جاوید میانداد ایسے کھیل رہے تھے جیسے کھیل بھول چکے ہوں، قصور جاوید کا بھی نہیں تھا، انہیں کپتانی سے ہٹایا گیا، پھر ٹیم سے باہر کیا گیا، اگست کی گرمی میں ان کے فٹنس ٹیسٹ لے کر ان فٹ کیا گیا، اور ورلڈکپ میں اچانک سے کھلا دیا گیا اور وہ بھی چھٹے نمبر پر، یہ تو سیدھا سادھا ناکامی کا فارمولا ہے حضور

اس دن سنا ہے ٹی وی ٹوٹے تھے، لوگوں نے اپنی جان تک لے لی تھی کہ کھیل کے ساتھ لوگوں کی وابستگی کچھ ایسی تھی- اب تو یوں ہے کہ میچ کیا ٹورنامنٹ ختم ہو جاتا ہے اور بے شمار لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلتا

اس دن کا ٹوٹا دل، بعد میں کئی بار ٹوٹا پر اتنا دکھ نہ 2011 میں ہوا، نہ ہسی کے سعید اجمل کے چھکوں کے بعد ہوا، غرض کبھی نہ ہوا، وہ دکھ الگ ہی تھا

شاید پہلا تھا نا

in 1996

09/03/2026

🚨 RASHID KHAN IN PAKISTAN 🚨

- Afghanistan cricketer Rashid Khan and his family are living in Peshawar, Pakistan, due to security threats in Afghanistan. 🤯

09/03/2026

🇮🇳🏆 2026 T20 World Cup – All Top Records | India Crowned Champions! 🔥

💥 Most Runs: Shahibzada Farhan – 383
🎯 Most Fifties: Tim Seifert – 4
💯 Most Centuries: Shahibzada Farhan – 2
🚀 Highest Score: Yuvraj Samra – 110
📊 Highest Average: Brian Bennett – 146
⚡ Highest Strike Rate: Finn Allen – 200
💣 Most Sixes: Sanju Samson – 24
🎯 Most Wickets: Varun Chakravarthy & Jasprit Bumrah – 14
🔥 Best Bowling Figures: Romario Shepherd – 5/20
🧤 Most Catches: Glenn Phillips – 11
🥅 Most Dismissals (WK): Usman Khan – 10

09/03/2026

🚨 انگلینڈ کے سابق اسٹار کرکٹر Kevin Pietersen نے International Cricket Council (آئی سی سی) کے کردار پر بڑا سوال اٹھا دیا۔
اسکائی اسپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیون پیٹرسن نے کہا کہ اگر یہ واقعی آئی سی سی کا ٹورنامنٹ تھا تو پھر قوانین سب کے لیے برابر ہونے چاہئیں۔ ان کے مطابق عام طور پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ وہی بنتا ہے جو پورے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز یا وکٹیں لے۔
پیٹرسن نے کہا کہ Sanju Samson نے اچھی کارکردگی دکھائی، لیکن پاکستان کے Sahibzada Farhan نے 383 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جس میں دو شاندار سنچریاں بھی شامل تھیں۔ ان کے مطابق اس کارکردگی کے بعد اصل حق دار صاحبزادہ فرحان ہی تھے انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے آئی سی سی بھارت کے سامنے کمزور نظر آتی ہے، جہاں کئی بار قوانین بھی اہمیت کھو دیتے ہیں۔ پیٹرسن کے مطابق کسی ایک ٹیم کو زیادہ فائدہ دینا وقتی طور پر تو چل سکتا ہے، مگر طویل عرصے تک یہ طریقہ کار کرکٹ کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

03/03/2026

آپ دیکھیں کہ صاحبزادہ فرحان نے سینتیس فیصد سے زائد سکورنگ میں حِصہ ڈالا ہے یعنی اگر ٹیم نے سو رَنز بنائے ہیں تو سینتیس سے کُچھ زائد اکیلے فرحان کے ہیں جبکہ دیگر پانچ یا چھ بلے بازوں نے مِل کر تریسٹھ رَنز بنائے ہیں یعنی اگر محض چھ بیٹرز بھی کاؤنٹ کیے جائیں تو ساڑھے دَس رَنز فی میچ فی سو سکور اور اگر دو سو سکور بنے ہیں جو کہ محض ایک میچ میں بنائے گئے ہیں تو اُس میں فرحان کے سو اور فخر کے چوراسی کے بعد سات بَلے بازوں نے اٹھارہ گیندوں پر چوبیس / پچیس رَنز بنائے جبکہ چھ رَنز ایکسٹرا کے تھے ۔
جب ایک بلے باز زیادہ سکور کرتا ہے یا اچھی فارم میں ہوتا ہے اور دُوسرے بلے باز محض ایک اینڈ سنبھالنے پر لگے ہوتے ہیں تو اِس کا مطلب میرٹ کی شدید خِلاف ورزی اور اپنی ذمہ داری نہ نبھانا ہے ۔ صائم ایوب کی سیلیکشن ٹیم میں بطور بلے باز ہُوئی تھی جبکہ باؤلنگ ایک اضافی شے / خوبی ہے ۔ شاداب کا کام گیند بازی تھا جبکہ بیٹنگ ایکسٹرا ، سلمان علی آغا بطور سپیشلٹ بیٹر کپتان ہیں جبکہ گیند بازی کے وُہ زیادہ مشہور نہیں ہیں ، بابر اعظم بطور سپیشلٹ بیٹر ، عثمان خان بطور وِکٹ کیپر بلے باز ؛ اِن سب نے کیا کھیلا ہے ؟ نیدرلینڈز کے خِلاف ( ؟ ) میچ آپ کو ایک ڈراپ کیچ کی وجہ سے فہیم اشرف جِتوا گیا ، نیوزی لینڈ کا میچ واش ہوگیا وگرنہ کون جانے کہ آپ نے ہارنا ہی تھا ۔ انگلینڈ کے خِلاف بابر اور فرحان کی شراکت داری نے کم از کم بِیس پچیس رنز کم بنائے ، اِنڈیا والے گروپ سٹیج میچ کو تو بھول ہی جائیں کہ ہر شعبے میں مکمل ناکامی ۔ سری لنکا والا میچ دیکھ لیں کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ اور آل امپورٹینٹ میچ کے لیے کیا کِیا گیا ؟ جہاں سکور آسانی سے دو سو پچاس یا زائد بھی بن سکتا تھا آپ کے پاس ہِٹنگ کے لیے کوئی موجود ہی نہیں ہے ۔
سلمان علی آغا نے باؤلنگ میں کیا فیصلے لیے ہیں ؟ شاداب کی آپ بتائیں اِس ٹیم میں جگہ بنتی ہے سہی ؟ ثقلین مشتاق کا داماد ہونے کے عِلاوہ اِس کا میرٹ کیا ہے ؟ چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں ایک دو وِکٹس بالخصوص یُوراج کی وِکٹ کے عِلاوہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ایک اچھی باری سمیت ایک دو میچز میں اِس بندے نے آج تک کیا کِیا ہے ؟ یہ نو دَس برس سے ٹیم کے ساتھ چپکا ہُوا ہے ۔
شاہین آفریدی کے لیے تو الفاظ کم پڑ جائیں گے کہ ایک دو باؤنڈریز اِس کو لگ جائیں تو بھائی کا مِیٹر کام کرنا بند کر دیتا ہے ۔ بابر اعظم جب سے کپتانی سے ہٹا ہے اُس کی نفسیاتی باؤنڈریز اُس کو محدود کر بیٹھی ہیں ۔ سلمان علی آغا نااہل کپتان تو ہوگا ہی لیکن یہ بہرحال ٹی ٹوینٹی میٹرئیل ہرگز نہیں ہے ۔
جتنا لکھتے جاؤ کم ہے لیکن آپ ہی بتائیں کہ کون سا میچ آپ نے ایسا کھیلا ہے کہ سپارک نظر آیا ہو ؟ سری لنکا والا میچ تو شاننکا کی جلد بازی اور ایمپائیر کی وائیڈ بال کال نہ ہونے کی وجہ آپ جیتے ہیں وگرنہ میچ تو گیو تھا ۔
آپ بات کرتے ہیں اِنڈیا سے مقابلے کی ؟ میرے خیال میں تو ہماری اپروچ افغانستان جیسی ٹیم سے بھی مقابلہ کرنے کی نہیں ہے ۔ وُہ تو شُکر ہے کہ ہم لوگ سیمی فائنل سے باہر ہیں کہ اِن چار ٹیمز سے زیادہ نہیں تو بھرپور مقابلے کی توقع تو رکھی جا سکتی ہے وگرنہ اچھے مقابلے کی توقع ہم سے تو کوئی نہ رکھے ۔

کیا کہتے ہیں ؟

Credit: Haroon Malik.

28/02/2026

8️⃣4️⃣ runs
4️⃣2️⃣ balls
9️⃣ fours
4️⃣ sixes

A strike rate of exactly 2️⃣0️⃣0️⃣ in a breathtaking knock from Fakhar Zaman! 💥

| |

28/02/2026

🚨RECORD ALERT🚨

Pakistan opener Sahibzada Farhan breaks Virat Kohli's record for the most runs in a single T20 World Cup edition. (323 & counting)

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Islamabad