Northern Warriors_QAU

Northern Warriors_QAU

Share

-

� 9teen

� Cricket lover

� Cricket player

-

� 9teen

� Cricket lover

� Cricket player

20/12/2023

میرا پہلا کوٹ ...'
سردیاں شروع ہو چکی تھیں،امی نے پچھلے سال کی سویٹر نکال کر مجھے تھمائی تو میرا منہ بن گیا. .مجھے تو کوٹ چاہئے تھا. .کوٹ پہن کر اسکول جاتے بچے مجھے بڑے معتبر لگتے تھے..اور پھر کوٹ میں باہر دو جیب بھی تو لگے ہوتے ہیں جن میں اپنے کنچے اور سکے ڈال سکتا تھا.، گرم مونگ پھلیاں اور چلغوزے بھی..، اور اس کے گھر کے سامنے شو مارنے کے لئے شام کو انہی جیبوں میں ھاتھ ڈال کر ایک خاص انداز سے کھڑا بھی ہو سکتا تھا. .مگر پرانی سویٹر میں بھلا وہ بات کہاں. .؟ میں مچل گیا اور امی نے مجبوراً بازار جانے کے لئے اپنا سیاہ برقعہ نکال لیا. ..لنڈا بازار میں اسی شام نئی گانٹھ کھلی تھی اور کسی انگریزنی نے ٹھیک میرے ناپ کے اپنے بچے کا ایک عنابی رنگ کا کوٹ جیسے میرے لئے ہی بھیج رکھا تھا.میں خوشی میں کوٹ پہن کر ہی واپس گھر لوٹا اور شام ڑھلے تک محلے میں اتراتا پھرتا رھا..وہ پرانا کوٹ آج بھی میرے دل کی کسی کھونٹی سے ٹنگا ہے. ھم ساری زندگی اپنی خوشیاں گوچی اور ارمانی کی اونچی برانڈڈ دوکانوں میں ڈھونڈتے پھرتے ہیں مگر ہمارے دل کی اصل خوشی ایسی ہی کسی کھونٹی سے ٹنگے ، پرانے لنڈے کے کوٹ کی جیب میں چھپی ملتی ہے. ..

ھاشم ندیم

13/10/2023

تمام نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید!
چند باتیں کہنا چاہوں گا جتنا جلدی ان کو سمنجھ لیں گے اتنا اچھا ہو گا۔
یونیورسٹی میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا۔
یہاں کوئی ٹیچر مرغی کھا کر پاس کرنے والا نہیں ہوتا۔
یہاں ہر لڑکے کو ہر بھولی اور خوبصورت لڑکی سے عشق ہو جاتا ہے
یہاں کچھ لڑکیا جانوں مانوں کہ کر لڑکوں کو لوٹ لیتی ہیں تو کچھ لڑکے زمین و آسمان کو ساتھ ملا کر ایسے دعوے وعدے کرتے ہیں کہ سن کر عقل دنگ رہ جائے پھر لڑکیا رات کے پچھلے پہر ان کے رنج و غم میں خوب روتی ہیں ۔
سی آر اور جی آر بننے کی فائدے ہوتے ہیں کہ آپ ٹیچر کے شناسا ہو جاتے ہیں پھر نمبروں میں بھی کہیں نا کہیں فائدہ مل جاتا ہے اگر آپ ایک خود پسند اور سخت مزاج والے ہیں تو اس بغیر تنخواہ والی نوکری سے دور رہیں۔
پلک جھپکتے سمسٹر ختم ہو جاتا ہے جتنا جلدی ہو سکے خود کو ماحول میں ایڈجسٹ کر کے مقصد کو حاصل کیا جائے۔
اب یونیورسٹی میں کتابیں بہت ہی کم پڑھائی جاتی ہیں پانچ سات اسباق ایک سمسٹر میں بمشکل کوور ہو پاتے ہیں جو ٹیچرز خود پی ڈی ایف فارم میں دے دیتے ہیں۔
ریگنگ نام کی چیز اب کہیں نہیں پائی جاتی ہاں اگر کہیں سینیئرز کے گروپ سے پالا پڑ جائے تو بجائے چھپنے کے ان کا سامنا کیا جائے اور جو کچھ آپ کو کرنے کو کہیں جیسا کہ پھونک مار کر بلب بجھانے اور بھی کئی کام۔
یہاں آ کر سب سے بڑا کام شخصیت اور رویے میں موجود اونچا نیچ کو درست کرنا ہوتا ہے ، پڑھائی تو وہ تھی جو آپ بارہ سال کر کے آئے ہیں یہاں صرف آپ کو سیکھنا ہے ۔
جتنا ہو سکے خود کو شرم اور لوگوں کے خوف سے باہر نکال کر ایک اظہار کرنے والا شخص بنائیں اگر اس مقام پر بھی ہچکچاتے رہے تو پھر آپ تو رہے ہر کام سے۔
*یہاں کوئی کسی کا سگا نہیں ہوتا
*آپ کے کامیاب و ناکام ہونے سے کسی کو فرق نہیں پڑتا
# مدعا صرف اتنا ہے کہ کو خودی کو تلاش کرو اور اس میں پنہا راز افشا کرو باقی سب مایہ ہے ۔
اپنے مقصد ہر لمحہ اول رکھو دنیا داری ، اور زمانے کے چونچلوں سے خود کو دور رکھو ۔
آخر میں اسلم کولسری کا مشہور زمانہ شعر کہوں گا۔
شہر میں آ کر پڑھنے والے بھول گئے
کس کی ماں نے کتنا زیور بیچا تھا.
Best wishes 🥀🖤

21/12/2022

Department of History came up victorious against Chemistry at the last ball Finish. This was the first match of Historians in the 15th Vice Chancellor Interdepartmental Tape Ball Tournament 2022.

Well played Champs! 🖤

Photos from Northern Warriors_QAU's post 07/11/2022

Northern Warriors Gathering at

Photos from Northern Warriors_QAU's post 05/11/2022
05/11/2022

PTV Coverage

Photos from Northern Warriors_QAU's post 05/11/2022

Remembers the name " Northern Warriors"

05/11/2022

North Warriors Players And Fans celebrate the Semifinal victory 🙌

Photos from Northern Warriors_QAU's post 05/11/2022

Historian Cricket League Session-II

Photos from Northern Warriors_QAU's post 05/11/2022


Photos from Northern Warriors_QAU's post 05/11/2022

Middle Distribution winner team Northern Warriors

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Quaid-i-Azam University
Islamabad
45320