02/11/2024
الحمدللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے محمد عمران خان صاحب کے بڑے بھائی محمد اورنگزیب خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ لائرز گروپ کے ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر دارِ ارقم اسکولز اسلام آباد اور چیئرمین دارُالعِلْم اسکولز سِسٹم، محمد عمران خان اپنے بڑے بھائی محمد اورنگزیب خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور وکلاء برادری کی خدمت کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔
اس پر مسرت موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار، محمد اورنگزیب خان اور ریجنل ڈائریکٹر دارِ ارقم اسکولز و چیئرمین دارُالعِلْم اسکولز سِسٹم، محمد عمران خان نے اس بڑی کامیابی کو اپنے والدین کے نام کیا ہے کیونکہ یہ کامیابی والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ہم انڈیپنڈنٹ لائرز گروپ کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ گروپ قانون کی بالادستی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔
11/11/2023